Tag: امریکہ

  • سائبرحملوں کےلیےوائرس امریکی سیکورٹی ادارے نےبنایا‘ ایڈورڈ اسنوڈن

    سائبرحملوں کےلیےوائرس امریکی سیکورٹی ادارے نےبنایا‘ ایڈورڈ اسنوڈن

    ماسکو: سی آئی اے کے سابق اہلکارایڈورڈ اسنوڈن کا کہناہےکہ امریکہ، روس اور یورپ کی کمپنیوں پر کیے گئے وائرس حملے میں استعمال ہونے والا وائرس امریکی سیکورٹی ادارے نے بنایا۔

    تفصیلات کےمطابق سابق سی آئی اے اہلکارایڈورڈ اسنوڈن نے سائبر حملوں سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئےکہاکہ حال ہی میں دنیا بھر میں تاوان کے لیے سائبرحملوں میں استعمال ہونے والا وائرس امریکی سیکورٹی ادارے این ایس اے نے بنایا تھا۔

    ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کے لیے استعمال ہونے والا ’ایٹرنل بلو‘ نامی وائرس امریکی سیکورٹی ادارے این ایس اے کا ڈیجیٹل ہتھیار ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزامریکہ، روس، یورپی ممالک اور بھارت کی مختلف کمپنیوں پرتاوان کے لیے سائبر حملے کیے گئے تھا۔


    دنیا بھر میں ہیکرز ایک بار پھر متحرک


    دوسری جانب گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ سائبر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذمہ داروں کے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہےکہ گذشتہ ماہ بھی ڈیڑھ سو ممالک میں 3 لاکھ سے زائد کمپیوٹرز پر وانا کرائے نامی وائرس سے سائبر حملے کیے گئےتھے جن میں ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین کوخفیہ معلومات دینے کاالزام‘ امریکی سفارتی اہلکار گرفتار

    چین کوخفیہ معلومات دینے کاالزام‘ امریکی سفارتی اہلکار گرفتار

    واشنگٹن : سابق امریکی سفارتی اہلکار کو چینی حکام کو خفیہ دستاویزات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ورجینیا سے تعلق رکھنے والے60سالہ کیون ملروئے مارچ اور اپریل 2017 کے درمیان چینی شہر شنگھائی گئے۔

    امریکی شہر شکاگو کے ہوائی اڈے پر جب ان سے 16500 ڈالر کی نقد رقم برآمد ہوئی تو وہ اس حوالے سے وضاحت پیش نہیں کر سکے۔

    خیال رہےکہ ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینڈرو ویئل کا کہنا تھا کہ کیون ملروئے کو ماضی میں اعلیٰ ترین سکیورٹی کلیرنس دی گئی تھی اور ان کے پاس خفیہ ترین دستاویزات تک رسائی تھی۔

    یاد رہےکہ رواں ماہ امریکہ میں ایک سرکاری کنٹریکٹر کوانتہائی خفیہ معلومات لیک کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیاتھا۔


    امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا


    واضح رہےکہ دو ماہ قبل امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار کا لیپ ٹاپ نیویارک میں گاڑی سے چوری ہوگیا تھا جس میں ٹرمپ ٹاور سےمتعلق منصوبے سمیت دیگرحساس معلومات موجود تھیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شام میں ہمرزمیزائل کی تنصیب پرروس کے تحفظات

    شام میں ہمرزمیزائل کی تنصیب پرروس کے تحفظات

    دمشق: روس نے شام میں امریکہ کی جانب سے متعدد راکٹ لانچرز کی تنصیب پرتحفظات کا اظہارکیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق روسی وزارتِ دفاع کاکہناہےکہ یہ ممکن کہ دو ہمرز لانچرز جنھیں التنف میں نصب کیا جا رہا ہے ان فورسز کے خلاف استعمال ہو جائیں جو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

    خیال رہےکہ ان لاکٹ لانچرز کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انھیں جاپان سے التنف تک لایا گیا ہے اور انہیں باغی اور مغربی اسپیشل فورسز استعمال کررہی ہیں۔

    روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ناممکن ہے کہ اس بار ہمرز کا استعمال کر کے شامی فوجوں پر مستقبل میں حملوں کو جاری رکھا جائے۔

    دوسری جانب شامی حکومت نے اسی ہفتے میں کہا تھا کہ اس نے تنف کے علاقے میں اپنا قبضہ بحال کر لیا ہے۔


    فضائی بمباری میں ابو بکر البغدادی ہلاک، شامی ٹی وی کا دعوی


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے شام کی سرکاری ٹی وی کا دعویٰ کیاتھا کہ داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی فضائی بمباری میں ہلاک ہو گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • قطرکا امریکہ سےایف 15 طیارے خریدنے کا اعلان

    قطرکا امریکہ سےایف 15 طیارے خریدنے کا اعلان

    واشنگٹن: قطر نےامریکہ سے ایف 15 طیاروں کی خریداری کے لیے 12 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق قطراور امریکہ کے درمیان ایف 15طیاروں کی خریداری کا معاہدہ امریکی وزیر دفاع جم میٹس اور ان کے قطری ہم منصب کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔

    قطری حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہمیں اس بات میں کبھی کوئی شبہ نہیں رہا لیکن یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔

    امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت قطر کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی بحریہ کے دو جہاز بھی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے قطر کی حماد بندرگاہ پہنچ گئے ہیں۔

    خیال رہےکہ مشرق وسطی میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ قطر میں ہے جہاں 11 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں۔


    قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    یاد رہےکہ قطر کے ساتھ معاہدے سے چند ہفتے پہلے ہی امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا اسلحہ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا تھا جبکہ اس سے پہلے سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • روس کےساتھ مل کرسازش کرنےکےالزامات مستردکرتا ہوں‘ جیف سیشنز

    روس کےساتھ مل کرسازش کرنےکےالزامات مستردکرتا ہوں‘ جیف سیشنز

    واشنگٹن : امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مل کر سازش کرنے کے الزامات ہولناک جھوٹ ہیں ۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے کانگریس میں سماعت کے دوران واشنگٹن دی سی ہوٹل میں روسی حکام کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کو مسترد کر دیا ہے۔

    انہوں نےکہاکہ روسی سفیر سے دو ملاقاتیں بطو ر سینیٹر کی تھیں جو کہ معمول کا حسہ تھیں۔

    امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کا کہنا تھا کہ میں امریکہ میں انتخاب یا مہم کے دوران مداخلت کے حوالے سے نہ تو کسی روسی یا کسی بھی غیر ملکی اہلکار سے ملا نہ ہی کوئی بات چیت کی ہے۔

    خیال رہے کہ جیف سیشنز ٹرمپ انتظامیہ کے سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والے سب سے اعلیٰ رکن ہے۔


    ڈونلڈ ٹرمپ کاسابق ایف بی آئی ڈائریکٹرجیمزکومی پررازافشاکرنےکاالزام


    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹرجیمز کومی راز افشا کرنے والا شخص ہے۔

    واضح رہےکہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کے خیال میں روس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور امریکی صدر منتخب کروانے کے لیے انتخاب میں مداخلت کی تھی۔

  • امریکہ میں بنگلہ دیشی سفارت کار گرفتار

    امریکہ میں بنگلہ دیشی سفارت کار گرفتار

    واشنگٹن: بنگلا دیش کےسفارت کار کو ملازم سے جبری مشقت لینے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق نیویارک میں بنگلادیش کے نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام پراپنے ملازم سے بلامعاوضہ کام کروانے اور مزدور کو امریکہ اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    خیال رہےکہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے 50 ہزارڈالر مچلکے کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔

    امریکی استغاثہ کے مطابق بنگلا دیشی سفارت کار کو محدود سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اور انہیں پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہےتاہم جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام 2012 میں گھریلو کام کاج کے لیے اپنے ہم وطن محمد امین کو امریکہ لائے تھے۔ ملزم نے محمد امین کا پاسپورٹ ضبط کرکے اسے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا ۔

    واضح رہےکہ بنگلا دیشی سفارت خانے نے اپنے سفارت کار پر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • امریکہ: سفری پابندی کے صدارتی حکم کی معطلی کا فیصلہ برقرار

    امریکہ: سفری پابندی کے صدارتی حکم کی معطلی کا فیصلہ برقرار

    واشنگٹن : امریکی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سفری پابندیوں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئےمعطلی کو برقرار رکھاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھ مسلم ممالک کے افراد پر سفری پابندی کے ترمیم شدہ حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

    خیال رہےکہ سان فرانسسکو میں دی نائنتھ یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلز مارچ میں ہوائی کے وفاقی جج کی جانب سے اس حکم نامے کے کچھ حصوں پر پابندی لگانے کے فیصلے کے خلاف سماعت کررہی تھی۔

    ججوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو امریکہ میں داخل ہونے والے افراد کی جانچ کے طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ لینا کی اجازت ہے۔


    کچھ خطرناک ممالک پرسفری پابندیاں لگانا ضروری ہے ،ٹرمپ


    یاد رہےکہ اس سے قبل رواں ماہ ہی وائٹ ہاؤس نے امریکی سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مسلمان ملکوں پر عائد سفری پابندیوں کے قانون کو بحال کر دے۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے نو ججوں سے دو ہنگامی درخواستیں عائد کر کے اپیل کی تھی کہ نچلی عدالتوں کے فیصلے کو منسوخ کیا جا سکے۔

    واضح رہےکہ صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے کے تحت جن ممالک کے افراد پر 90 روز کی سفری پابندی عائد کی جانی تھی ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔ اس حکم نامے کے تحت پناہ گزینوں پر بھی 120 روزہ پابندی عائد کرنے کا کہا گیا تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کاسابق ایف بی آئی ڈائریکٹرجیمزکومی پررازافشاکرنےکاالزام

    ڈونلڈ ٹرمپ کاسابق ایف بی آئی ڈائریکٹرجیمزکومی پررازافشاکرنےکاالزام

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹرجیمز کومی راز افشا کرنے والا شخص ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جمیز کومی پر رازافشا کرنے کا الزام کرتے ہوئے کہاکہ میں کومی کے ساتھ ملاقاتوں کی ٹیپس بھی فراہم کروں گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ سینیٹ میں جیمز کومی کی شہادت میرے اقدامات کی تائید ہے۔انہوں نےکہاکہ تمام معاملات پر حلف کے ساتھ شہادت دینے کے لیے تیار ہوں۔


    برطرف ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرمپ انتظامیہ پرایف بی آئی کو بدنام کرنے کا الزام


    یاد رہےکہ گزشتہ روزایف بی آئی کے برطرف ڈائریکٹر جیمز کومی کا کہناتھاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے اور ایف بی آئی کے بارے میں جھوٹ بولاجبکہ ٹرمپ ٹیم اور روس کےخلاف تحقیقات ان کی برطرفی کی وجہ بنا۔


    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا


    واضح رہےکہ 10 مئی کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کوعہدے سےبرطرف کر دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

  • قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر الزام عائد کرتے ہوئےکہاکہ قطر تاریخی طور پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا آ رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رومانیہ کے صدر سے ملاقات کے بعد کہاکہ قطرکے لیے یہ وقت ہے کہ وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو فوری طور پر روک دے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نےخطے کے دوسرے ممالک پر زور دیا کہ وہ نفرت کے درس کو روکیں اور دہشت گردی کے حمایتی نظریات کو ختم کریں اور ایسا جلدی کریں۔


    میرےسعودی عرب کےدورے کی وجہ سےقطرپردباؤ ڈالا جا رہا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی وجہ سے ہی خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں قطر پر اس کے ہمسایہ ممالک نے دباؤ ڈالنا شروع کیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر کے اس بیان سے پہلے امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ قطر کے ناکہ بندی میں نرمی کریں۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہےکہ رواں ہفتے 5جون کوقطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ کی عرب ممالک کےدرمیان مصالحت کرانےکی پیشکش

    امریکہ کی عرب ممالک کےدرمیان مصالحت کرانےکی پیشکش

    واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کہناہےکہ خلیج تعاون کونسل کےممالک کو اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ نے قطر کے رویے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں۔ قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

    امریکہ نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتا ہے کہ قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر برقرار رہے۔

    خیال رہےکہ امریکی فوج کا سینٹرل کمانڈکا مرکزی دفترقطر کےالعبید ہوائی اڈےپرقائم ہے۔

    دوسری جانب خلیجی عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد کویت نے مصالحت کی کوششیں شروع کردیں۔

    کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نےسعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد الفیصل سے ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد الفیصل نےامیر کویت کو شاہ سلمان کا پیغام بھی پہنچایا۔

    بعدازاں امیر کویت شیخ صباح نےقطر کے حکمران شیخ تمیم حماد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صورت حال پر بات چیت کی ۔اس دوران انہوں نےقطر کے حکمران پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس کے نتیجے میں صورت حال مزید خرابی کی جانب جائے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ سعودی عرب اور مصر سمیت 7 عرب ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں