Tag: امریکہ

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا پیرس ماحولیاتی معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان

    ڈونلڈ ٹرمپ کا پیرس ماحولیاتی معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہےکہ امریکہ سنہ 2015 میں پیرس میں ماحولیات سے متعلق طے پانے والا عالمی معاہدہ ختم کر رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کہنا تھا کہ واشنگٹن ماحولیاتی معاہدے سے نکل رہا ہے کیوں کہ اس میں شامل شرائط کی وجہ سے اس پر اقتصادی بوجھ پڑرہا ہے۔

    کینیڈا کی ماحولیات کی وزیر کیتھرین میکینا کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو ٹرمپ کے اس فیصلے سےبہت مایوسی ہوئی ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایک مرتبہ پھر صدر ٹرمپ سے اپیل کی تھی کہ وہ اس معاہدے کو نہ توڑیں لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی موقف کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔


    ٹرمپ ماحول کے لیے دشمن صدر؟


    خیال رہےکہ صدر ٹرمپ نے گذشتہ سال صدارتی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ اس معاہدے سے امریکہ کو نکال لیں گے تاکہ کوئلے اور تیل کی صنعت کو فائدہ پہنچے۔

    واضح رہے کہ پیرس معاہدے کے تحت امریکہ اور دیگر 187 ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی درجہ حرات میں اضافے کو دو ڈگری سے نیچے رکھیں اور مزید کوششیں کر کہ اس کو 1.5 ڈگری تک محدود کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • امریکہ میں دوافراد کو قتل کرنےوالےملزم کی عدالت میں پیشی

    امریکہ میں دوافراد کو قتل کرنےوالےملزم کی عدالت میں پیشی

    واشنگٹن: امریکی ریاست اوریگن میں مسلمان خواتین سے بدتمیزی پرمنع کرنے والے دو افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی عدالت میں 35 سالہ جیریمی جوزف کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈرانے دھمکانے اور ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    عدالت میں پیشی کےدوران جیریمی جوزف نے نعرے بازی کی اور کہا کہ آپ اسے دہشت گردی نہیں کہیں گے بلکہ یہ حب الوطنی ہے۔


    امریکا: مسلم خواتین سے بدتمیزی، منع کرنے پر دو افراد قتل، ملزم گرفتار


    جیریمی جوزف نے خود پر عائد الزامات کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی اور اب اسے7 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہےکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردو روزقبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں اس حملے کو ناقابلِ قبول عمل قرار دیا تھا۔

    واضح رہےکہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک 23 سالہ ٹالیسن مائرڈن نامکائی میشے تھے جبکہ دوسرے 53 سالہ رکی جان بیسٹ تھے۔ وہ چار بچوں کے والد اور سابق فوجی تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہےتو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • یورپ امریکہ‘ برطانیہ پرانحصارنہیں کر سکتا ‘ انجیلا مرکل

    یورپ امریکہ‘ برطانیہ پرانحصارنہیں کر سکتا ‘ انجیلا مرکل

    برلن : جرمن چانسلر انجیلا مکل کاکہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اور بریگزٹ کے بعد یورپ مکمل طور پرامریکہ اور برطانیہ پر انحصار نہیں کر سکتا۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی جرمنی میں الیکشن کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ’ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت اور مغربی قوتوں کے بریگزیٹ سے ٹوٹنے کے بعد یورپ کو اپنی قسمت خود اپنےہاتھوں میں لینا پڑے گی‘۔

    جرمن چانسلر نے کہا کہ وہ برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتی ہیں لیکن یورپ کو اب اپنی منزل کے لیے خود لڑنا ہو گا۔

    انجیلا مرکل کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جی سیون اجلاس میں 2015 پیرس کلائمٹ معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ اس اجلاس کے بعد جرمن چانسلر نے کہا تھا کہ مذاکرات کافی دشوار تھے۔

    انہوں نےکہا کہ فرانس کے نئے منتخب صدرامینیول ماکروں اور برلن کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لیے خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

    جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہناتھاکہ وہ وقت اب ختم ہونے والا ہے جب ہم دوسروں پر انحصار کیا کرتے تھےاور اس بات کا تجربہ میں نے گذشتہ چند دنوں میں کیا ہے۔


    نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو میں شامل اتحادی ممالک سے کہا تھا کہ وہ لازمی طور پر دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے مناسب اخراجات ادا کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • امریکہ تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لےجانے پرپابندی لگا سکتاہے

    امریکہ تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لےجانے پرپابندی لگا سکتاہے

    واشنگٹن : امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کےسربراہ کا کہناہےکہ امریکہ تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی کےفیصلے پر غور کررہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کےسربراہ جان کیلی کا کہناہےکہ امریکہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد امریکی جہاز گرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ ہوسکتا ہے تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لےجانےپرپابندی لگادی جائے۔

    جان کیلی کا کہناہےکہ ہم انٹیلی جنس رپورٹس حاصل کررہے ہیں اور یہ ایک جدید ترین خطرہ ہےتاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔


    امریکہ آنےوالی پروازوں پرالیکٹرانک اشیاءلانےپرپابندی کافیصلہ


    خیال رہےکہ مارچ میں امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں اسمارٹ فون سے بڑی ڈیوائس پر ہیں۔ ترکی، مراکش، اردن، مصر، متحدہ عرب امارات، قطر، شعودی عرب اور کویت سے امریکہ جانے والی پروازوں پر ڈیوائس جیسے کہ لیپ ٹاپ وغیرہ ہاتھ میں لے کر سفر کرنے پر پابندی ہے۔

    یاد رہےکہ امریکی حکومت نے پہلے ہی آٹھ مسلمان مسلم ممالک سے آنے جانے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    واضح رہےکہ دوہفتے قبل ہی فیصلہ کیا گیا تھا کہ امریکہ اور یورپی یونین کا حصہ ممالک کے درمیان پروازوں پر یہ پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔

  • ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے کولیشن فنڈ کی رقم مختص کردی

    ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے کولیشن فنڈ کی رقم مختص کردی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی امداد مختص کردی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈزکے تحت پاکستان کواگلے مالی سال کے لیے 800 ملین ڈالردینے کی تجویزدی ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایاکی امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نےکہاکہ افغانستان میں اتحادی فورسز کو میٹریل کی فراہمی کے لیے پاکستان کی ٹرانزٹ حمایت بھی قابل تعریف ہے۔

    ترجمان محکمہ دفاع کا کہناتھاکہ پاکستان امریکہ کااہم اتحادی ہے جس کے لیے پاکستان کو مذکورہ فنڈزدینے کے لیے کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا کا کہناتھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سالانہ بجٹ میں تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان کے لیے فوجی ہارڈویئر کی خریداری کے لیے امریکی گرانٹ کو قرضے میں تبدیل کردیا جائے۔


    ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی فوجی امداد کو قرض میں تبدیل نہیں کیا


    واضح رہےکہ بعدازاں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس بات کی تردید کرتے ہوئےبتایاگیاتھاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی فوجی امداد کو قرض میں تبدیل نہیں کیا۔

  • نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ

    نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ

    برسلز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحاد میں شامل ممالک سے کہاہےکہ وہ دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے اخراجات ادا کریں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برسلزمیں نیٹو ممالک کو امریکی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یورپی ممالک اپنے حصےکی رقم ادا نہیں کررہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکی عوام اور ٹیکس دینے والوں سے انصاف نہیں اور بہت سارے ممالک کئی برسوں سے بہت بڑی رقم کے قرض دار ہیں اور کئی برسوں سے رقم ادا نہیں کر رہے ہیں۔


    پوپ فرانسس کی ٹرمپ کو کلائمٹ چینج پر توجہ دینے کی ہدایت


    امریکی صدر نے نیٹو ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت نیٹو کے 28 رکن ممالک میں سے صرف پانچ اپنے مالی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ برسلز پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے سب سے پہلے بیلجیئم کے شاہ اور ملکہ سے ملاقات کی جبکہ ہزاروں لوگوں نے برسلز میں ان کی آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔

  • شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

    شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

    سیول : جنوبی کوریا کی فوج کاکہنا ہےکہ شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والےایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کاکہنا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل نے 560 کلو میٹر تک بحیرہ جاپان میں سفر کیا۔

    جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ نے میزائل تجربے پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کرکے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

    دوسری جانب جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق میزائل ممکنہ طور پر جاپانی پانیوں میں گرا جس پر شمالی کوریا سے شدید احتجاج کیا گیا۔


    شمالی کوریا نے ایک اوربیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا


    ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس بار تجربہ کیے گئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی رینج پچھلے 3 تجربات کے میزائلوں سے کم تھی۔

    واضح رہےکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شمالی کوریا سے مزید میزائل تجربے نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود شمالی کوریا نے میزائل تجربات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • امریکی گلوکارکرس کورنل نے خودکشی کرلی

    امریکی گلوکارکرس کورنل نے خودکشی کرلی

    نیویارک: امریکی معروف گلوکاروموسیقار کرس کورنل نےپھندے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کےمعروف بینڈ آڈیو سلیو اور ساؤنڈ گارڈن کے52سالہ گلوکار کرس کورنل نے امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔

    امریکی گلوکار اپنے میوزک کنسرٹ کے حوالے سے مشی گن کے شہرڈیٹرائٹ کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔انہوں نے کمرے میں پھندے سے لٹک کر خودکشی کی۔

    وین کاؤنٹی کے میڈیکل آڈیٹر کے دفترکا کہنا ہے کہ ان کی خود کو پھانسی دینے سے ہوئی لیکن مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گی۔


    امریکی اداکارہ لیزا لین نے خودکشی کرلی


    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں امریکی ڈراموں کی معروف اداکارہ لیزا لین نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس حکام کا کہناتھا کہ 52 سالہ اداکارہ لیزا لین ماڈلنگ کی تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں موجود تھیں جہاں انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنی قمیض کو پھندہ بناکرزندگی کا خاتمہ کیا۔


    واشنگٹن:امریکی شہراورلینڈو میں فائرنگ، گلوکارہ کرسٹینا گریمی ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال جون میں امریکی شہر اورلینڈو میں فائرنگ سے گلوکارہ کرسٹینا گریمی جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

  • کانگریس نے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کو طلب کرلیا‘ ٹرمپ کے لیے خطرے کی گھنٹی

    کانگریس نے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کو طلب کرلیا‘ ٹرمپ کے لیے خطرے کی گھنٹی

    واشنگٹن : کانگریس نے ایف بی آئی کے برطرف شدہ ڈائریکٹر جیمز کومےکوطلب کرلیا‘ سابق ڈائریکٹر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کانگریس نے جیمزکومےکو طلب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات کی تفصیل بیان کرنےکی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن سینیٹر مارک وارنرنے بھی ایف بی آئی سےرابطہ کیا ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آئی جیمز کومے کامیمو سینیٹ کمیٹی میں پیش کرے۔

    سینیٹر مارک وارنر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام برطرف ایف بی آئی ڈائریکٹرکوسنناچاہتےہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ سچ کیا ہے؟۔

    دریں اثناء سینیٹ جوڈیشری کمیٹی نے بھی ایف بی آئی سےجیمز کومے کامیموطلب کر لیا‘ کمیٹی نےوائٹ ہاؤس سےبھی کومےٹرمپ ملاقات کی تفصیل مانگ لی اور مطالبہ کیا کہ ملاقات کی آڈیوریکارڈنگ ،ٹرانسکرپٹ فراہم کی جائے۔


     ڈونلڈ‌ٹرمپ کاسابق سربراہ سے حیرت انگیزمطالبہ


      یاد رہے کہ ٹرمپ نے فروری میں سابق سی آئی اے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ امید ہے آپ مائیکل فلن کوجانے دیں گے۔ جیمز کومی نے صدرٹرمپ سے گفتگو کامیموایف بی آئی کے سینئراہلکاروں کوبھی دیاتھا۔

    یاد رہے کہ ٹرمپ کابینہ میں قومی سلامتی کے مشیرمائیکل فلن کوروسی سفارتکاروں سے تعلقات پرعہدے سے استعفیٰ دیناپڑاتھا۔

    دوسری جانب صدرٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی ای میلزکے معاملے پربدانتظامی کاالزام لگا کرجیمزکومی کوایف بی آئی کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ایف بی آئی میمو: ڈونلڈ‌ٹرمپ کاسابق سربراہ سے حیرت انگیز مطالبہ

    ایف بی آئی میمو: ڈونلڈ‌ٹرمپ کاسابق سربراہ سے حیرت انگیز مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی صدرکو نئی مصیبت کاسامناکرنا پڑ گیا‘ سابق سی آئی اے سربراہ کا صدرٹرمپ سے ملاقات کے بعدلکھا گیا میمو میڈیا کے ہاتھ لگ گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کوروس سے رابطوں کی تحقیقات روکنے کاکہاتھا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیرمائیکل فلن کے روس سے رابطوں کی تحقیقات ختم کرنے کے لئے جیمز کومی پردباؤ ڈالا۔


    امریکی مشیر برائے قومی سلامتی استعفیٰ دے کر بھی بچ نہیں سکے


    دوسری جانب امریکی صدارتی مرکز وائٹ ہاؤس نےمذکورہ بالا میموسے متعلق اطلاعات کی تردید کی ہے۔

    ٹرمپ نے فروری میں سابق سی آئی اے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ امید ہے آپ مائیکل فلن کوجانے دیں گے۔ جیمز کومی نے صدرٹرمپ سے گفتگو کامیموایف بی آئی کے سینئراہلکاروں کوبھی دیاتھا۔

    یاد رہے کہ ٹرمپ کابینہ میں قومی سلامتی کے مشیرمائیکل فلن کوروسی سفارتکاروں سے تعلقات پرعہدے سے استعفیٰ دیناپڑاتھا۔

    دوسری جانب صدرٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی ای میلزکے معاملے پربدانتظامی کاالزام لگا کرجیمزکومی کوایف بی آئی کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔