Tag: امریکہ محکمہ خارجہ

  • تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی امریکی سفیر سے ملاقات ، امریکا کا ردعمل آگیا

    تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی امریکی سفیر سے ملاقات ، امریکا کا ردعمل آگیا

    واشنگٹن : امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے تحریکِ انصاف کے رہنما کی امریکی سفیر سے ملاقات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ پاکستان میں امریکی اہلکار کن افراد یا گروپ سے ملے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کی امریکی سفیر سے ملاقات اور ڈونلڈ لو سے متعلق اعتراض کے سوال پر کہا کہ امریکی حکام مختلف سیاسی فریقین اورعہدیداران سےملتے رہتے ہیں۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ ڈونلڈ لو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اہلکار ہیں اور محکمہ خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سنٹرل و ساوتھ ایشیا ہیں۔

    امریکی ترجمان نے کہا کہ یہ تصدیق نہیں کر سکتےکہ پاکستان میں امریکی اہلکار کن افراد یا گروپ سے ملے۔

  • امریکہ نے پاکستان کی سیکورٹی امداد روک دی

    امریکہ نے پاکستان کی سیکورٹی امداد روک دی

    واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان سے سیکورٹی تعاون معطل کردیا، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تک سیکورٹی تعاون معطل رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان جب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا امداد کی فراہمی کا سلسلہ منجمد رہے گا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی امداد فیصلہ کن اقدامات پربحال ہوسکتی ہے اور یہ تب ہوگا جب پاکستان حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ گروپ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کررہے ہیں اور افغانستان میں ہمارے اتحادیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔


    مذہبی آزادی، امریکہ نے پاکستان سمیت 11 ممالک کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا


    ہیدرنورٹ نے کہا کہ وہ معطل کی جانے والی امداد کی رقم کے بارے میں نہیں بتا سکتیں کیونکہ انتظامیہ تاحال اس فیصلے سے متاثر ہونے والی امداد کی اقسام کا حساب کررہی ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ روکی جانے والی امداد کے بارے میں آئندہ سال ازسرنو جائزہ لیا جائے گا تاہم یہ رقم کہیں صرف نہیں کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 2 جنوری کو امریکہ کی جانب سے پاکستان کی 255 ملین ڈالر کی امداد روکے جانے کی تصدیق کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مزید اقدامات کرتے دیکھنا چاہتا ہے۔


    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا‘ امریکی صدر


    یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 15 سالوں میں 33 ارب ڈالر امداد دینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • پاکستان اور بھارت سیکورٹی محاذ پرتعاون کریں،امریکا

    پاکستان اور بھارت سیکورٹی محاذ پرتعاون کریں،امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان اوربھارت سے کہا ہے کہ سیکورٹی محاذ پرایک دوسرے سے تعاون کریں،یہ تعاون سب کے لیے فائدہ مند ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونرنے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے سیکورٹی تعاون سے امریکا اورافغانستان سمیت پوری دنیا کوفائدہ ہوگا،دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے.

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا افغانستان میں اس وقت بھی دہشت گردی کے خطرات ہیں،سب کومل کردہشت گردی کے خلاف کام کرنا ہوگا،امریکا اسے سلسلے میں کوششیں کررہا ہے.

    یاد رہے گذشتہ روز امریکی جنرل جان نکولسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور پیٹر لیوئے بھی موجود تھے.

    *امریکی کارروائی سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو ٹھیس پہنچی، آرمی چیف

    آرمی چیف نے مطالبہ کیاتھاکہ امریکا ملا فضل اللہ اور دیگر مطلوب دہشت گردوں کو نشانہ بنائے.

    *مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی وفد کی ملاقات

    اس سے قبل گذشتہ روز امریکا کے پانچ رکنی وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیزسے ملاقات کی تھی، سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکا افغان امن مذاکرات سے متعلق اپنی پالیسی واضح کرے.