Tag: امریکہ کا دورہ

  • عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پہلے دورے پر امریکہ جائیں گے ، ذرائع

    عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پہلے دورے پر امریکہ جائیں گے ، ذرائع

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد دورہ امریکہ کریں گے اور جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلی مرتبہ خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر امریکا جائیں گے، وہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں امریکا کا دورہ کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا میں عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلی مرتبہ خطاب کریں گے اور اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو اجاگرکریں گے۔

    ذرائع کے مطابق دورے کے دوران عمران خان کی اعلیٰ امریکی انتظامیہ سے ملاقاتیں ہوں گی اور وہ امریکی انتظامیہ کو نئے پاکستان کے نظریے سے آگاہ کریں گے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت خارجہ پالیسی پر اعتماد میں لیں گے۔

    ملاقاتوں میں پاک امریکا خراب تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام ہٹانے پر اور پاکستانی معیثت میں بہتری کے لئے باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، عمران خان کی چینی صدر، ایرانی صدر،افغان صدر سے ملاقات متوقع ہے جبکہ سعودی ولی عہد، روسی صدر اور بھارتی وزیراعظم سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

    ملیحہ لودھی عمران خان کی بطور وزیراعظم پاکستان معاونت کریں گی، ملیحہ لودھی کو دوبارہ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب تعینات کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ملیحہ لودھی فی الوقت پاکستان میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے آئی ہیں، آئندہ چند روزمیں ملیحہ لودھی سمیت مختلف پاکستانی سفیر مستعفی ہوں گے۔

  • آصف علی زرداری رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے

    آصف علی زرداری رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چئیرمین آصف علی زرداری کی رواں ماہ امریکا روانگی کا امکان ہے، آصف زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری راواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے ان کے ہمراہ وفد میں رحمان ملک، شیری رحمان اور دیگر رہنما بھی شامل ہونگے۔

    پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی دعوت پرجائیں گے، جہاں وہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کریں گے۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ امریکا سے فرانس روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران آصف زرداری کی ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کے علاوہ ان کی ٹرانزیشن ٹیم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا دورہ 18 سے 25 جنوری تک ہوگا۔

  • آرمی چیف کا امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    آرمی چیف کا امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    کیلی فورنیا: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیااورامریکی فوجیوں سے ملاقات کی، انہوں نے امریکی فوج کے تربیتی نظام کو سراہا۔

    جنرل راحیل شریف نے کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے تربیتی مرکزمیں دی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیااورامریکی فوج کے تربیتی نظام کوسراہا۔

    اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جنرل راحیل شریف نے امریکی فوج کے تربیتی مرکز فورٹ اِروین کا دورہ کیا،جہاں انہیں امریکی فوجیوں کےتربیتی اموراورجدید آلات حرب کےاستعمال پربریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران سینٹ کام، پینٹاگون،امریکی سیاسی قیادت ،واشنگٹن میں امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس ، امریکی سینٹ کی خارجہ اور آرمز کمیٹیوں کے ارکان سے بھی ملے۔

    آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان جیمز ڈوبنز سے ملاقات کی۔ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفارتخانے کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

  • جنرل راحیل شریف نومبرمیں امریکہ کا سرکاری دورہ کرینگے

    جنرل راحیل شریف نومبرمیں امریکہ کا سرکاری دورہ کرینگے

    راولپنڈی :جنرل راحیل شریف نومبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ نومبر میں امریکہ سرکاری دورے پر جائیں گےجس میں وہ امریکی دفاعی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جنرل راحیل شریف کو دورہ امریکہ کی دعوت امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈملسی نے دی ہے ۔ سولہ نومبر سے شروع ہونے والے ایک ہفتے کے دورے میں جنرل راحیل امریکی وزیردفاع چک ہیگل،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈملسی ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائڈ آسٹن سمیت امریکی دفاعی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جنرل راحیل شریف فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں سینٹ کام ہیڈکوارٹر بھی جائیں گے جہاں پاک امریکہ اور افغانستان سے متعلقہ امور زیر غور آئیں گے۔