Tag: امریکہ

  • نیویارک میں ایک ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات

    نیویارک میں ایک ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات

    نیویارک : امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈیو کومو کا کہنا ہےکہ شہر کے اہم مقامات پر ایک ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈیو کومو کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر میں ہونے والا دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی تھا تاہم تاحال اس میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

    امریکہ میں حکام کے مطابق ہفتےکی رات نیویارک سٹی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    نیویارک کےگورنر کومو کا کہنا تھا کہ دھماکے سے واضح نقصان ہوا ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ کوئی جان ضائع نہیں ہوئی۔

    اینڈریو کومو کے مطابق شہر کے اہم مقامات پر ایک ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ بم رکھے ہیں،ہم انہیں ڈھونڈ لیں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائے گا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے چند بلاک کے فاصلے پر ایک دوسری مشتبہ چیز کی تفتیش بھی کی جبکہ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ مشتبہ شے ایک پریشر کوکر ہے جس سے کئی برقی تاریں اور ایک موبائل فون منسلک تھیں۔

    دوسری جانب نیویارک کے میئر بل دا بلیسیو کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے علاقے چیلسی میں ہونے والا دھماکہ دانستہ کارروائی تھا۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اس کا یا پھر اس سے قبل پڑوسی نیو جرسی میں ہونے والے دھماکے کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔

    مزید پڑھیں: نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی شہر نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں دھماکاہوا ہے،جس کے نتیجے میں29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کرتےرہیں گے،وزیراعظم نواز شریف

    کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کرتےرہیں گے،وزیراعظم نواز شریف

    نیویارک : وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں پاکستانی برادری سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا رہےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کے روز امریکہ پہنچنے کے بعد نیویارک میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا رہےگا۔

    وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق نواز شریف بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران ’بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو جلد حل کرنے اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب دنیا کی توجہ دلانے کے لیے پالیسی بیان دیں گے۔‘

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ چوتھا خطاب ہوگا۔

    نواز شریف امریکہ کے دورے کے دوران برطانیہ، ترکی، ایران، سعودی عرب، جاپان اور نیوزی لینڈ کے سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    گذشتہ روز انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کے ایک اڈے پر علی الصبح حملےمیں میں کم از کم 17 فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    دوسری جانب پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ ’انڈیا کسی قسم کی تفتیش کیے بغیر ہی پاکستان پر الزام لگا رہا ہے اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔‘

    دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے کہ وہ بغیر کسی تفتیش کے پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے۔

  • امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار زخمی

    امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار زخمی

    فلاڈیلفیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق19 سالہ خاتون سارجنٹ سلویا ینگ رات 11 بجکر 20 منٹ پر اپنی گاڑی میں موجود تھیں کہ مسلح حملہ آور نے ان پر حملہ کردیا اور انہیں بازو اور سینے کی حفاظتی بیلٹ پر 8 گولیاں ماریں۔

    بعدازاں حملہ آور فرار ہوگیا اور ایک قریبی بار کے سیکیورٹی گارڈ کو ٹانگ پر گولی ماری، جس کے بعد اس نے ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا اور پھر انہیں بھی ٹانگ پر گولی ماردی۔

    اسی دوران جبکہ پولیس حملہ آور کا تعاقب کر رہی تھی،اس نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس سے ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگیا،جن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

    فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر رچرڈ روس نے بتایا کہ پولیس افسر ایڈ ملر اور دیگر 2 افسران نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    مزید پڑھیں:امریکی سیاہ فام کی ہلاکت، احتجاجی مظاہرے کے دوران 5 پولیس اہلکار ہلاک

    رچرڈ روس نے مزید بتایا کہ سابق پولیس افسر ایڈملر،جو یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں پولیس فورس کے رکن ہیں، وہ بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

    پولیس کمشنر کے مطابق دونوں اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں،جہاں کی حالت خطرے سے باہر ہے،جبکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے 4 عام شہریوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

    مزید پڑھیں : امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 50 افراد ہلاک، 53 زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔

  • امریکہ کی شام میں بمباری،80فوجی جاں بحق

    امریکہ کی شام میں بمباری،80فوجی جاں بحق

    ماسکو: روسی آرمی کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ شام کے مشرقی علاقے میں واقع ایئر بیس پر امریکی اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں 80 سے زائد شامی حکومتی فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی اتحاد کی جانب سے، ڈیرایزور ایئر بیس میں داعش کے جنگجوؤں سے گِھری ہوئی شامی فورسز کے خلاف 4 فضائی حملے کیے گئے۔

    بیان میں کہا گیا کہ فضائی حملے شام کے پڑوسی ملک عراق سے آنے والے ایف سولہ اور اے ٹین جیٹ طیاروں نے کیے،جس کے نتیجے میں80 شامی فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

    امریکی فضائی حملوں کے جواب میں داعش کی جانب سے بھی کارروائی کی گئی،جس کے بعد دہشت گردوں کے خلاف شدید لڑائی کا آغاز ہوگیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے یہ فضائی کارروائی ہدف کو نشانہ بنانے میں کسی غلطی کا نتیجہ ہے تو اس کے براہ راست اثرات ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: امریکی فضائی حملے میں داعش کا وزیراطلاعات ہلاک

    شامی فوج گزشتہ ایک سال سے حملے کا نشانہ بننے والی ایئربیس کے اطراف میں واقع داعش کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان چند روز قبل ہی شام میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا،جو اس حملے کی وجہ سے صرف 5 روز تک جاری رہا۔

    واضح رہے کہ روسی فوج کی جانب سے پہلے ہی کہا جاچکا ہے کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہوا توا اس کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

  • نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی

    نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی

    نیویارک : امریکی شہر نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں دھماکاہوا ہے،جس کے نتیجے میں29 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی میڈیا کے مطابق دھماکہ 14 منزلہ عمارت کے قرین کچرے کے ڈبے میں ہواہے۔دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔

    پولیس نے علاقےکو گھیرےمیں لےلیاہے،جبکہ دھماکےکی جگہ کےقریب2 عمارتیں خالی بھی کرالی گئیں ہیں۔

    دھماکہ نابینا افراد کے ایک ادارے کے قریب ہوا جہاں نابینا افراد کو تربیت،رہائش اور دیگر سہو لیات فراہم کی جاتی ہیں۔پولیس نے ادارے کے اندر موجود افراد کو عمارت میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیےامریکہ روانہ

    وزیراعظم نوازشریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیےامریکہ روانہ

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کےلیے امریکہ روانہ جہاں وہ چوتھی بار اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ جہاں وہ 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اہم پالیسی خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور عالمی رہنماؤں کو کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی ہونے والی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں بھارت کی مداخلت سے بھی آگاہ کریں گے ۔

    وزیر اعظم ہاوس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’وزیر اعظم اپنے خطاب میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور خاص طور پر انڈین فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے‘۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر بھی زور دیں گے کہ وہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے حوالے سے کیا گیا وعدہ پورا کریں۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں ہمیشہ ہی پاکستان کی جانب سے کشمیر کا تذکرہ کیا جاتا رہا ہے تاہم صورتحال سے واقف عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس بار نواز شریف کے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا خاص تذکرہ ہوگا۔

    وزیراعظم پناہ گزینوں اور مہاجرین کے مسائل کے بارے میں 19 ستمبر کو ہونے والی کانفرنس سےخطاب کریں گے جبکہ 20 ستمبر کو امریکی صدر اوباما کی مہاجرین کےمعاملہ پر بلائی گئی عالمی رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مظفرآباد میں حریت رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، کشمیری انصاف اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں اور ایک دن آئے گا جب کشمیری آزاد ہوں گے۔

  • امریکی فضائی حملے میں داعش کا وزیراطلاعات ہلاک

    امریکی فضائی حملے میں داعش کا وزیراطلاعات ہلاک

    واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے ایک فضائی حملے میں شام میں داعش کے ایک سینیئر رہنما وائل عادل حسن سلمان الفیاض کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق داعش کے سینیئر رہنما وائل عادل حسن سلمان الفیاض کو ’ڈاکٹر وائل‘ بھی کہا جاتا تھا۔وہ دولتِ اسلامیہ کے وزیرِ اطلاعات تھا اور قتل کی ویڈیوز بنانے کے شعبے کے سربراہ تھے۔

    پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹر کک نے ایک بیان میں کہا کہ ’دولتِ اسلامیہ کے سینیئر رہنماؤں کی ہلاکت سے اس کی علاقوں پر قبضہ کرنے،منصوبہ بندی،مالیات اور علاقے کے اندر اور باہر حملے کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں:داعش کا اہم کمانڈ ابو محمد العدنانی شامی صوبے حلب میں ماراگیا

    فیاض دولتِ اسلامیہ کے جنگی حکمتِ عملی کے ماہر ابو محمد العدنانی کا قریبی ساتھی تھا،جو گذشتہ ماہ ایک اورفضائی حملے میں ماراگیا تھا۔

    یاد رہے کہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملہ رقہ کے قریب سات ستمبر کو کیا گیا جس میں داعش کا سینیئر رہنما وائل عادل حسن سلمان الفياض مارا گیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے العدنانی کے سر پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر تھا۔

  • ٹرمپ نے بالآخر مان لیا کہ اوباما امریکہ میں پیدا ہوئے تھے

    ٹرمپ نے بالآخر مان لیا کہ اوباما امریکہ میں پیدا ہوئے تھے

    واشنگٹن : ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر تسلیم کر لیا ہے کہ صدر براک اوباما امریکہ میں پیدا ہوئے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق اس سے قبل ٹرمپ اس بات کے حق میں مہم چلا چکے ہیں کہ چونکہ اوباما امریکہ میں پیدا نہیں ہوئے تھے اس لیے وہ ملکی قانون کے تحت صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔

    خیال رہے کہ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کی مہم پر الزام لگایا ہے کہ اوباما کی جائے پیدائش کا معاملہ پہلے انھوں نے 2008 میں اٹھایا تھا۔ہیلری کلنٹن نے جواب میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی مہم کا دارومدار ہی اس ’بدترین جھوٹ‘ پر تھا۔

    ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایک انتخابی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صدر براک اوباما امریکہ میں پیدا ہوئے تھے،بات ختم۔ہیلری کلنٹن اور ان کی 2008 کی مہم نے پیدائش کا یہ تنازع کھڑا کیا تھا۔

    دوسری جانب اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہیلری کلنٹن نے 2008 میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے مقابلے میں اوباما کے خلاف ان کی پیدائش کا مسئلہ اٹھایا ہو۔

    ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر جیسن ملر نے کہا تھا کہ اوباما کو اپنی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے پر مجبور کر کے ٹرمپ نے یہ بدنما معاملہ اس کے انجام تک پہنچا دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد 2012 میں ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں انتہائی باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یہ سرٹیفیکیٹ جعلی تھا۔

  • ڈرون حملے میں اطالوی شہری کی ہلاکت،امریکہ معاوضہ دینے کو تیار

    ڈرون حملے میں اطالوی شہری کی ہلاکت،امریکہ معاوضہ دینے کو تیار

    واشنگٹن :امریکی حکومت پاکستان میں کیے جانے والے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے اطالوی امدادی کارکن کے خاندان کو 12 لاکھ ڈالر معاوضہ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق 37 سالہ جیوانی لو پورٹو القاعدہ کی قید میں تھے جب 2015 میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ان کی ہلاکت ہوئی تھی۔اس حملے میں ایک امریکی امدادی کارکن کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے اطالوی کارکن کے خاندان کو معاوضہ ادا کرنے کے فیصلے کے حوالے سے ابھی کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر اوباما نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ دونوں امدادی کارکنوں کی ہلاکت امریکی ڈرون حملے کے
    نتیجے میں ہوئی تھی اور انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے کہا تھا کہ یہ حملہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں موجود القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر کیا گیا تھا اور امریکہ کو اس بات کی خبر نہیں تھی کہ وہاں سویلین بھی موجود ہیں۔

    اطالوی اخبار لا ریپبلیکا اور برطانوی اخبار اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت اور جیوانی لو پورٹو کے خاندان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ان کی ہلاکت پاکستان کی سرزمین پر ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ جیوانی لو پورٹو کو سنہ 2012 میں پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ملتان سے اغوا کیا گیا تھا جہاں وہ ایک امدادی ادارے کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان اس بات کا متعدد بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ ڈرون حملوں ہلاک ہونے والے پاکستانی شہریوں کو امریکہ معاوضہ ادا کرے۔

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کاکردارقابل تعریف ہے،رچرڈ اولسن

    دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کاکردارقابل تعریف ہے،رچرڈ اولسن

    واشنگٹن : پاکستان اور افغانستان کےلیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ او لسن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کا کردار قابل ستا ئش ہے لیکن مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور کے سامنے اپنے بیان میں رچرڈ اولسن نے کہا پاکستان دہشت گردوں کےخلاف موثرکارروائیاں کررہا ہے لیکن اسے دہشت گردوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرنا ہوگی۔

    یہ بیان امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے سامنے افغانستان پر ہونے والی ایک بحث کے دوران سامنے آیا۔

    مزید پڑھیں:پاکستان دہشتگرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے، مارک ٹونر

    سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور میں بحث کے دوران کچھ سینیٹروں کی رائے تھی کہ پاکستان قابل اعتماد شراکت دار نہیں ہے اور حقانی نیٹ ورک کا ساتھ دے کر افغانستان میں امریکہ کے خلاف کام کر رہا ہے۔

    رچرڈ اولسن کااس کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر پاکستان ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس سے خطے میں استحکام قائم ہو گا اور ہمسایہ ملکوں اور امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات بہتر ہوں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ مہینوں میں امریکی کانگریس میں پاکستان کے خلاف تلخی بڑھی ہے اور اس كا اثر ایف 16 طیاروں کی فروخت اور 30 کروڑ ڈالر کی امداد پر لگائی گئی پابندی کی صورت میں بھی سامنے آیا ہے۔

    مزید پڑھیں:‌پاکستان افغان جنگ کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گا،ملیحہ لودھی

    یاد رہےکہ بدھ کو اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر مليحہ لودھی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دنیا کو یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ پاکستان افغانستان کی جنگ لڑے گا۔

    واضح رہے کہ رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑپھیکنے کے حوالے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کا بھی خیرمقدم کیا۔