Tag: امریکہ

  • واشنگٹن : برصغیر القاعدہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    واشنگٹن : برصغیر القاعدہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    واشنگٹن : امریکا نے القاعدہ برصغیر اور اس کے رہنما عاصم عمر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی افراد یا اہلکار القاعدہ برصغیر یا عاصم عمر کے ساتھ کسی قسم کے روابط نہیں رکھ سکتے.

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق القاعدہ کے برصغیر ونگ کا اعلان ایمن الظواہری نے ستمبر 2014 میں کیا تھا جبکہ اس کا رہنما عاصم عمر حرکت المجاہدین کا حصہ بھی رہ چکا ہے.

    یاد رہے کہ القاعدہ برصغیر نے ستمبر 2014 میں کراچی نیول ڈاک یارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی یہی تنظیم بنگلہ دیش میں لکھاریوں اور امریکی شہری کے قتل میں بھی ملوث ہے.

  • ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم مخالف بیان پر یوٹرن

    ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم مخالف بیان پر یوٹرن

    ایڈن برگ: امریکی صدارتی نامزدگی کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے حوالے سے اپنے رویے میں نرمی اختیار کرلی.

    امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا بیان واپس لے لیا.

    ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی خاتون ترجمان ہوپ ہکس نے اپنے انٹرویو میں مسلمانوں کے حوالے سے ٹرمپ کے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ صرف ‘دہشت گرد ریاستوں’ سے تعلق رکھنے والوں کی امریکی آمد کے خلاف ہیں.

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رویے میں مزید نرمی لاتے ہوئے بیان دیا ہے کہ وہ ان ممالک سے بھی مسلمانوں کوامریکا آمد کی اجازت دینے پر غور کریں گے جہاں دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں تاہم ان افراد کو سخت اسکروٹنی سے گزرنا ہوگا.

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم شروع ہونےسے اب تک مسلمانوں کےخلاف بیان بازی سے بھری پڑی ہے،7دسمبر 2015 کو سین برنارڈینو حملے کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا.

    واضح رہے کہ تیرہ جون کو اورلینڈو حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گردوں کے امریکا داخلے پر پابندی کی بات کی لیکن اس بارانہوں نے اس بار مسلمانوں کا نام نہیں لیا تھا.

  • واشنگٹن: برنی سینڈرزکاصدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن کوووٹ دینےکافیصلہ

    واشنگٹن: برنی سینڈرزکاصدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن کوووٹ دینےکافیصلہ

    واشنگٹن : امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سےصدارتی نامزدگی حاصل کرنےکےخواہشمند سینیٹربرنی سینڈرزکاکہناہےکہ صدارتی انتخابات میں وہ حریف ڈیموکریٹک امیدوارہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی ویژن انٹریومیں برنی سینڈرکا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کوانتخابات میں کامیابی سے روکنے کےلیے اپنےاختیارمیں ہرممکن اقدام کریں گے.

    برنی سینڈرز نے انٹریو کے دوران انتخابی مہم ختم کرنےسےمتعلق کچھ نہیں بتایا،دوسری جانب سینڈرکےترجمان کا کہنا ہے کہ برنی سینڈرز کے انٹرویومیں ریمارکس کامطلب ہلیری کلنٹن کی حمایت نہیں وہ اب بھی صدراتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں.

    واضح رہے کہ سینیٹربرنی سینڈرزکاکہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی دوڑ میں ان کی مسلسل موجودگی ڈیموکریٹک پارٹی میں نا اتفاقی کا باعث نہیں ہے.

  • ہالی ووڈ: نئی ایکشن فلم انڈیپنڈنس ڈے ریسرجنس کارنگارنگ پریمیئر

    ہالی ووڈ: نئی ایکشن فلم انڈیپنڈنس ڈے ریسرجنس کارنگارنگ پریمیئر

    لاس ایجلنس : ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم انڈیپنڈنس ڈے ریسرجنس کا لاس اینجلس میں کارنگا رنگ پریمیئر ہوا،ریڈ کارپیٹ پر فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگادیے.

    تفصیلات کے مطابق انیس سو چھیانوے میں بننے والی فلم انڈیپنڈنس ڈے ریسرجنس کا یہ سیکوئل ہے،جسے نمائش کےلیے امریکی سینماگھروں میں پیش کردیا گیاہے.

    فلم کی نمائش سے قبل لاس اینجلس میں اس کا رنگارنگ پر یمیئر ہوا،جس میں ہدایت کار رونالڈ ایمی رچ سمیت فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے ستارے شریک ہوئے،

    ہالی ووڈ فلم کی کہانی ایسی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر قابض ہونے کی خواہش مند ہوتی ہے.

  • لاس ویگاس میں برطانوی شہری کی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش

    لاس ویگاس میں برطانوی شہری کی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش

    لاس ویگاس : برطانوی شہری مائیکل اسٹیون اسٹیفرڈ نے گزشتہ روز ایک انتخابی ریلی کے دوران امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کردیا،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں امریکی صدر کے لیے جاری انتخابات کے سلسلے میں ایک ریلی منعقد کی گئی تھی، یہ ریلی ممکنہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابہ مہم کا حصہ تھی۔

    ریلی کے دوران برطانوی شہری اسٹیون اسٹیفورڈ نے امریکی صدارتی امیدواراور اپنے متنازعہ و نفرت آمیز بیانات کے لیے شہرت رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ پر برطانوہ باشندے نے آٹو گراف لینے کے بہانے قاتلانہ حملہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ لاس ویگاس میں انتخابی ریلی میں شریک تھے کہ برطانوی شہری مائکل اسٹیون نامی برطانوی شہری نے پولیس اہلکار سے کہا کہ وہ ٹرمپ کا آٹوگراف لینا چاہتا ہے اور اسی دوران مائیکل اسٹیفرڈ نے پولیس اہلکار کی پشت پر لگے ہولسٹر سے گن نکالنے کی کوشش کی لیکن اہلکار نے اسے فوری قابو کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مائیکل اسٹیون اسٹینفرڈ کو قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا گیاہے جہاں پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ اسٹینفرڈ معاشرے کے لیے خطرہ ہے اس لئے معزز عدالت ملزم کو ضمانت نہ دے، جس پر عدالت نے ملزم کو 5 جولائی تک کے ریمانڈ پردپولیس کی تحویل دے دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم اسٹیون اسٹینفرڈ نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ کیلیفورنیا سے لاس ویگاس صرف اس وجہ سے آیا تھا تا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرسکے جس کے لیے ملزم نے فائرنگ کی تربیت بھی حاصل کی تھی۔

    ملزم اسٹینفرڈ نے دعویٰ کیا کہ اگر لاس ویگاس میں حملہ ناکام ہوجاتا تو آئندہ فینکس میں ہونے والے جلسے میں ملزم ڈونلڈ ٹرمپ پر دوبارہ قاتلانہ حملہ کرتا جس کے لیے ملزم نے پہلے ہی سے ٹکٹ خرید رکھا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے برطانوی دفترِ خارجہ سے رابطہ کرنے پر دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ لاس ویگاس میں برطانوی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے اورہم اسے قانونی مدد فراہم کررہے ہیں۔

  • ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کاٹائٹل جیت کرقوم کوعیدالفطرکاتحفہ دوں گا،تن سازسلمان احمد

    ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کاٹائٹل جیت کرقوم کوعیدالفطرکاتحفہ دوں گا،تن سازسلمان احمد

    لاہور: قومی تن ساز سلمان احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے تو کوئی تعاون نہ کیا تاہم وہ اپنے بل بوتے پر پروفیشنل ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر قوم کو عیدالفطر کا تحفہ دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی تن ساز سلمان احمد نے کہا کہ وہ پاکستان کے پہلے باڈی بلڈر ہیں جسے پروفیشنل ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا.

    قومی پرچم پہنے سلمان احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی اپنی طرف سے سو فیصد تیاری ہے،امید ہے اچھے نتائج نکلیں گے.

    قومی تن ساز سلمان احمد کے دوست احباب نے ان کے ساتھ مل کر کیک کاٹ کر نیک تمناوں کا اظہار کیا،سلمان احمد مقابلے میں شرکت کے لیے آج تین بج کر بیس منٹ پر امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے.

  • چین اور امریکہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    چین اور امریکہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے باہمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ٹیلی فون کر کے اہم امور پر بات چیت کی اور تبت کے حوالے سے چینی حکومت کی تشویش کو امریکی حکومت تک پہنچانے کی درخواست بھی کی۔

    ذرائع کے مطابق اس دوران چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری پر اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو تبت سے متعلق چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے،امریکہ اس معاملے سے خود کو علیحدہ رکھے تو خطہ میں قیامَ امن کے لیے سود مند ہو گا۔

    China

    امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے جواب چینی ہم منصب سے کہا کہ تبت سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،امریکہ تبت کو چین کا حصہ سمجھتا ہے اور تبت کی آزادی کی حمایت نہیں کرتے۔

    یاد رہے چین و امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا فیصلہ صدراوباماکی تبت کے جلاوطن رہنمادلائی لامہ سے ملاقات کے بعد کیا گیا ہے،جس کے بعد چین کے سرکاری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جس سے بعد ازاں وزیرخارجہ جان کیری سے گفتگو کے دوران امریکہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

  • امریکا میں کالج کی صفائی کرنے والا اسی کالج سے انجینئر بن گیا

    امریکا میں کالج کی صفائی کرنے والا اسی کالج سے انجینئر بن گیا

    بوسٹن: آٹھ سال تک وورکیسٹر پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ میں صفائی کرنے والے امریکی شہری نے اسی ادارے سےمکینکل انجینئرنگ میں گریجویشن کرکے دنیا کو حیران کردیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہری مائیکل ووڈریئل نے وورکیسٹر پولی ٹیکنک کالج میں آٹھ برس تک بلیک بورڈ صاف کرنے،کچرا اٹھانےاور قالینوں پر ویکیوم چلانے کا کام کیا لیکن گزشتہ ماہ مائیکل نے اسی ہاتھوں سے کالج کا ایک اہم اعزاز حاصل کیا جو انجینیئرنگ کی ڈگری تھی.

    02 POST

    دوہزار آٹھ سے قبل مائیکل ووڈریئل ایک کامیاب ٹھیکیدار تھے لیکن اچانک مالی مشکلات کے باعث ان کا کاروبار ختم ہوگیا اور وہ مکمل طور پر دیوالیہ ہوگئے جس کے بعد وہ نوکری کے لیے کوشش کرتے رہے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا تاہم اس نے کالج میں ملازمت اختیار کرلی.

    01 POST

    مائیکل ووڈریئل کو کالج میں مفت تعلیم کی پیشکش کی گئی جسےانہوں نے قبول کیا، وہ رات کو صفائی کرنے کے بعد دن میں پڑھائی کرتے تھے.

    03 POST

    مائیکل نےانتھک محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کی جس کے باعث وہ کالج میں مشہور ہوگئے اور اس نے تمام سیمسٹر میں امتیازی نمبروں سے کامیابی بھی حاصل کی جس کے بعد 14 مئی 2016 کو آٹھ سال کی محنت کے بعد اسے اسٹیج پر بلاکر انجینیئرنگ کی ڈگری عطا کی گئی.

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ہتھیاروں کی فروخت کے قانون کوسخت کرنے پر زور

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ہتھیاروں کی فروخت کے قانون کوسخت کرنے پر زور

    واشنگٹن : امریکہ میں ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے ملک میں ہتھیاروں کی فروخت کے قانون کوسخت کرنے پرزور دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہتھیاروں کی فروخت کے پرزور حامی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ وہ چاہتے ہیں کہ دہشت گردوں پرنظر رکھےجانے والی فہرست میں شامل افرادکو ہتھیاروں کی خریداری سے روکاجاسکے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں ڈونلڈٹرمپ نےلکھا کہ وہ اس معاملے پرنیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے نمائندوں ملاقات کریں گے.

    نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کےنمائندوں کاکہناہےکہ وہ ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے لیکن وہ پہلےسےہی دہشت گردوں کوہتھیاروں کےفروخت کے مخالف ہیں.

    یاد رہےگذشتہ ماہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے صدرکرس کوکس نے اپنی تنظیم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں موجود ہزاروں محب الوطن شرکاء،ایسوسی ایشن کے امریکہ بھر میں پانچ ملین ممبرز اوردس ملین سے زائد ہمارے سپورٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میں امریکہ کے صدارتی امیدوار کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتا ہوں.

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلحہ فروشوں کے کاروبار کو آئینی و قانونی تحفظ دینے،اورامریکہ میں موجود “بندوق فری زون” ختم کرنے کا برملہ اظہا کیا تھا،جس کے بعد امریکہ کی قومی رائفل ایسوسی ایشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

  • پاک افغان کشیدگی کم کرانے میں ثالثی بننے کو تیار ہیں،امریکی ترجمان جان کربی

    پاک افغان کشیدگی کم کرانے میں ثالثی بننے کو تیار ہیں،امریکی ترجمان جان کربی

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان فورسز کے درمیان کشیدگی کو کم کرانے کے لیے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

    نیوزبریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں تاکہ سرحد پر جاری کشیدگی کم کرنے اپنا کردار ادا کرسکیں،۔

    انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ امریکہ چاہتا ہے کہ حالات مزید خرابی کی طرف نہ جائیں اس لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پوری کوششیں بھی کررہے ہیں،خطہ میں پائیدار امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

    امریکی ترجمان جان کربی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں افغانستان اور پاکستان کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی سربراہی میں امریکی وفد نے بھی پاکستان کادورہ کیا تھا اور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی تھی۔

    اس موقع پر بھارتی صحافی کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی گمشدگی اور کراچی کی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کی اس صورتحال پر امریکہ کو تشویش ہے،انسانی حقوق کی خلاف کہیں بھی ہو قابلِ مذمت ہے۔

    یاد رہے پاکستان اپنی حدود کے 37 میٹر اندر گیٹ کی تعمیر کررہاہے لیکن اس پر افغان فورسز نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں گزشتہ روز پاک فوج کے میجر جواد چنگیزی شہید ہوگئے تھے جبکہ درجن بھرجوان زخمی ہیں۔

    تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکہ کو افغان فورسز کی کھلی جارحیت پر افغانستان میں بیٹھ کر افغان فورسز کی حوصلہ افزائی کی بجائے اُنہیں کنٹرول کرے اور افغان امن مزاکرات کے لیے راہ ہموار کرے،اسی میں پائیدار امن کی ضمانت پنہاں ہے۔