Tag: امریکہ

  • ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    واشنگٹن : صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے مضبوط ترین حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں قائم جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

    سی این این سے بات کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں جاری صدارتی الیکشن میں امیدوار ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا جارحانہ کردار اور نفرت آمیز اندازِ گفتگو، امریکہ میں قائم جمہوریت اور جاری معاشی ترقی کے لیے خطرہ ہے۔

    ہیلری کلنٹن جو سابقہ صدر بل کلنٹن اہلیہ بھی ہیں نے کہا کہ مجھے بہ طور اہلیہ سابقہ صدر اچھی طرح سے اندازہ ہے کہ ایک صدر کی ذمہ داری نبھانا کتنا مشکل اور کٹھن ہوتا ہے،میں اپنے تجربہ کی بناء پر اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ صدر کے منصب سے عہدہ براں ہونے کے لیے جس مستقل مزاجی،مضبوط اعصاب اور دور اندیشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے،وہ ڈونلڈ ٹرمپ میں نہیں پائی جاتیں۔

    یاد رہے ہیلری کلنٹن نے 3 مئی کو بین الاقوامی جریدے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ طور صدر اہلیت کے سوال پر جواب دینے سے انکار ک دیا تھا تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا تھا کہ ’’ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی انداز سے یہ پتہ نہیں لگتا کہ وہ صدر کی ذمہ داری نبھانے کی اہلیت رکھتے ہوں‘‘

    ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے امریکہ کے مضبوط ترین حلیف برطانیہ ہر تنقید کرنے اور جنوبی کوریا سے تعلقات رکھنے کی خواہش کے اظہار پر ہیلری کلنٹن نے سخت نکتہ چینی کی۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو کو غیر مفید ادارہ قرار دیتے ہوئے نیوکلیئر توانائی رکھنے والے ممالک جاپان،کوریا سے روابط بڑھانے کی کوششوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات کی مہم کے آغاز سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ بن گئے ہیں،اُن کے متعصبانہ رویے ،ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ممالک سے روابط بڑھانے جیسی جارحانہ سوچ اور مسلمانوں پر امریکہ آمد پر پابندی جیسے نفرت آمیز بیانات امریکہ میں قائم جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں،اور دنیا بھر میں امریکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

    آخر میں ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مفید مشورے دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ صدارتی امیدوار ہوں تو آپ کو غیر ذمہ دارانہ بیانات،لاپرواہ تبصرے اور غیر ضروری گفتگو سے اجتناب برتنا چاہیے،کیونکہ آپ کے خیالات کو لوگ آپ کی پالیسی سے تعبیر کرتے ہیں۔

  • ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی ڈونلڈ ٹرمپ پر برہم

    ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی ڈونلڈ ٹرمپ پر برہم

    واشنگٹن : بالی ووڈ معروف اداکارہ انجیلنا جولی جواپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کے لیے بھی بہت مقبول ہیں، اداکارہ نے مسلمانوں کے بارے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ انجیلنیا جولی سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے رویے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی آنکھیں بند کیں اور کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ٹرمپ بیان مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے.

    امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے لیے آزادی ہے خاص طور پر مذہبی آزادی کی امریکہ ضمانت دیتا ہے، اور یہ ملک دنیا بھر کے لوگوں کے لیے بنا ہے.

    ہالی ووڈ کی اداکارہ نے امریکی صدارتی امیدوار کی جانب سے مسلمانوں کے بارے میں ایسے بیان پر کہا کہ ایسے خیالات تکلیف دہ ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کمیرون کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمان مخالف بیان پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا یہ بیان احمکانہ ہے.

  • امریکہ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،8افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکہ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،8افراد ہلاک، متعدد زخمی

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکارہوگئی، حادثے میں آٹھ سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق بس سیاحتی مقام ر یو گراینڈے جارہی تھی کہ میکسیسکو چیک پوسٹ سے آٹھ میل کی دوری پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

    حادثے مٰیں سات افراد موقع پر جبکہ ایک شخص اسپتال میں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضا کار وں کی بڑی تعداد نے جائے وقوع پر پہنچ کرزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    حادثے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ حادثہ کی وجہ تیز رفتاری ہو سکتی ہے۔

  • امریکہ : دہشتگردوں کی پاکستان اورافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں

    امریکہ : دہشتگردوں کی پاکستان اورافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران دہشتگردوں کو پاکستان اور افغانستان کے لیے خطرہ قرار دیا.

    جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ سنجیدہ نوعیت کے تعلقات ہیں.

    جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے دونوں ممالک کے درمیان محفوظ پناہ گاہیں قائم کی ہوئی ہیں،دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، دہشت گرد افغانستان اور پاکستان کی عوام کے دشمن ہیں.

    امریکہ کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات حال ہی میں تناؤ کا شکار ہوئے ہیں،امریکی حکومت کی جانب سے فروری میں اعلان کیاگیا تھا کہ وہ پاکستان کوآٹھ F-16 طیاروں کے ساتھ ساتھ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے بنائے ہوئے جدید ریڈاراوردیگرفوجی سامان فراہم کرےگا، یہ معاہدہ 699 ملین ڈالر میں طے پایا تھا۔

    کانگریس کی طیاروں کی خریداری پر مالی معاونت کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کو طیاروں کی مکمل رقم دینے کا کہا تھا۔

    یاد رہے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ری پبلکن سینیٹر باب کورکر نے کہا تھا کہ وہ اپنی اثرورسوخ کا استعمال کرکے پاکستان کو امریکی فنڈز کی فراہمی روکیں گے جس سے پاکستان کو پیغام ملے گا کہ اسے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مزید کام کرنےکی ضرورت ہے.

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتے ہیں،

    واضح رہےطورخم بارڈر کو پاکستان اور افغانستان کی فورسسز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بندکردیاگیا تھا، پاکستان کی جانب سےسرحد پر غیر قانونی نقل وحرکت کو روکنے کے لیے خاردار باڑ لگانے پر افغانستان نے مخالفت کی تھی.

  • امریکی ریاست نیوجرسی کے اسمتھ خاندان پر قسمت مہربان

    امریکی ریاست نیوجرسی کے اسمتھ خاندان پر قسمت مہربان

    نیو جرسی: امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں اسمتھ خاندان نے بیالیس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی.

    تفصیلات کے مطابق نیوجرسی کےاسمتھ خاندادن نےگزشتہ ہفتے چھ ڈالرز کے دولاٹری ٹکٹ خریدے تھے.پاور بال جیک پاٹ لاٹری کی قرعہ انداز ی میں اسمتھ خاندان نے بیالیس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالرزکاانعام جیت لیاہے۔

    جیک پاٹ کی حالیہ رقم امریکی تاریخ کی نویں بڑی انعامی رقم ہے جوقسط وار جیتنے والےشخص کو دی جاتی ہے تاہم اسمتھ خاندان نے لاٹری کی رقم ایک ساتھ حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔یکمشت ادائیگی کی مد میں اسمتھ خاندان کو اٹھائیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز ملیں گے.

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے انعام یافتہ آرتھرکاکہناتھاکہ انہیں یقین نہیں آیاکہ وہ انعام جیت چکی ہیں وہ ہمیشہ سے ہی اپنے خاندان اور کمیونٹی کےلیے کچھ کرنا چاہتی تھیں انہوں نےانعام کی رقم کو کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ کرنے کااعلان کیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ملازم کی سوشل میڈیا پراوباما کو قتل کی دھمکی

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ملازم کی سوشل میڈیا پراوباما کو قتل کی دھمکی

    واشنگٹن : امریکی خفیہ ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ملازم کی طرف سے فیس بک پر صدر اوباما کے قتل کے حوالے سے کی گئی پوسٹ سے آگاہ ہیں، جس پر تفتیش کی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق 84 سالہ انتھونی سینیکل کی جانب سے دھمکی آمیز متعدد پوسٹ فیس بک پر کی گئی، جس میں صدر اوباما کو قتل کرنے کے بارے میں لکھا گیا تھا. انتھونی نے17 سال کے لئے ممکنہ ریپبلکن امیدوار کے ملازم کے طور پر خدمات انجام دیں.

    انتھونی نے بدھ کی روز آن لائن فیس بک پر پوسٹ کی جسے صرف ان کے دوستوں کی جانب سے ہی دیکھا جاسکتا تھا، جس میں انہوں نے لکھا کہ میں اوباما کو اور اس کے کردار کو زیرو سمجھتا ہوں،امریکی افواج اسےاس کی پہلی مدت میں ہی ماردیتی.

    اپریل 2015 میں بھی انتھونی کی جانب سے آن لائن پوسٹ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ امریکہ کو اس حکومت سے جان چھڑانی چاہیے.

    امریکہ کی خفیہ ایجنسی صدر اوباما کی سیکورٹی کی ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ انتھونی کی طرف سے کی گئی پوسٹ کے بارے میں آگاہ ہیں، اور اسکی تحقیقات کی جائیگی.

  • رومانیہ میں امریکی میزائل شیلڈ پر روس کےتحفظات

    رومانیہ میں امریکی میزائل شیلڈ پر روس کےتحفظات

    ڈیوس سیلو: امریکہ نے رومانیہ میں آٹھ سو ملین ڈالرز کی لاگت سےبنائے گئے میزائل ڈیفنس اسٹیشن کو فعال کردیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے رومانیہ میں ڈیفنس اسٹیشن کو فعال کردیا، سسٹم کو فعال کرنے کا مقصد نیٹو کو کم اور درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں سے محفوظ بنانا ہے.

    میزائل ڈیفنس اسٹیشن کوفعال کرنےکیلئےرومانیہ کےجنوب میں تقریب منعقدکی گئی۔تقریب میں سینئرامریکی اورنیٹوحکام نے شرکت کی۔

    امریکہ کاکہناہے میزائل سسٹم سےیورپ کومشرق وسطیٰ سےآنےوالےمیزائلوں سےمحفوظ بناناہے۔

    روس امریکی اقدام کوخطرےکےطورپردیکھتاہے۔تاہم نیٹواورامریکی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ رومانیہ میں یہ شیلڈ اور اس طرح کی شیلڈ کا پولینڈ میں ہونا روس کی سالمیت کے لیئے خطرہ نہیں ہے.

    روس کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کی دہلیز پر اس طرح کا ڈیفنس سسٹم نصب کرنا اس کی سیکورٹی کے لیئے خطرہ ہے.

    امریکہ نے2013 میں رومانیہ میں ڈیفنس سسٹم پر کام کا آغاز کیا تھا،اس سسٹم پر 800 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے.

    واضح رہےکہ مغرب اور روس کے درمیان تعلقات 2014 میں یوکرائن کے جنوبی کریمیا جزیرہ نما علاقے پر قبضے کے بعد سے خراب ہوئے تھے.

  • فلوریڈا: وائلڈ لائف اہلکارکی گاڑی سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد

    فلوریڈا: وائلڈ لائف اہلکارکی گاڑی سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد

    فلوریڈا: امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک گاڑی سے مگرمچھ کا پاوں برآمد، مگرمچھ کا شکار قانونی اجازت نامے کے بغیر کیا گیا.

    تفصیلات کےمطابق فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے افسران کی گاڑی کے ڈیش بورڈ سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد کر لیا گیا.

    وائلڈ لائف کے علاقے میں گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا گیا، اسی دوران گاڑی کے ڈیش بورڈ سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد کیا گیا، گاڑی میں سوار اہلکار کا کہناتھا کہ اس نے کئی سال قبل اس مگرمچھ کا شکار کیا تھا.

    وائلڈ لائف کے افسران کی جانب سے گاڑی کی تلاشی کے دوران انہیں مگرمچھ کےجسم کے حصے ملے،افسران کو جانور کی بدبو آنے پر شک ہوا، افسران کا کہنا تھا کہ جانور کو حال میں ہی مارا گیا ہے اور اسے اس جگہ سے منتقل کیا جارہاتھا.

    ڈرائیور نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے مگرمچھ کا شکار قانونی اجازت نامے کے بغیرگزشتہ دنوں میں کیا تھا.

  • اوباما نے کہا ہے کہ امریکی صدارت کوئی ٹی وی پروگرام نہیں

    اوباما نے کہا ہے کہ امریکی صدارت کوئی ٹی وی پروگرام نہیں

    واشنگٹن : امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ماضی کی جانچ پرٹال کی جائے، اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی صدارت کوئی ٹی وی پروگرام نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر اوباما سے جب ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور امریکی صدارت ایک اہم منصب ہے یہ تفریح نہیں ہے.

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدارت کے مقابلے کے امیدواروں کا معیار اور انکی مکمل جانچ پرٹال انتہاہی ضروری ہے اور ہر امیدوار کے لئے صدارتی منصب کےمعیار پر پورا اُترنا انتہائی اہم ہے.

    ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پارٹی سمیت امریکہ میں لوگوں کی جانب سے ان کی پیش کردہ سخت پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے، انہوں نے اپنی بیشتر تقاریر میں کہا تھا کہ اگروہ امریکی صدر منتخب ہوتے ہیں تو وہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر بابندی عائد کریں گے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک دیوار تعمیر کروائیں گے تاکہ میکسیکو سے ہجرت کرکے آنے والے لوگوں کے داخلے کو امریکہ میں روکا جاسکے.

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ کے ماضی کی جانچ پرٹال کی ضرورت ہے اور ان کی جانب سے ماضی میں دیئے گئے بیانات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.

  • امریکہ میں 20 ہزار سال قدیم جنگجوؤں کے لاشے دریافت

    امریکہ میں 20 ہزار سال قدیم جنگجوؤں کے لاشے دریافت

    امریکی شہرکنساس کی ایک آرکیالوجیکل سائٹ پر انسانی تاریخ کی انتہائی اہم دریافت کی گئی ہے، کھدائی کے دوران متعدد جنگجوؤں کے تیروں سے چھلنی لاشے برآمد ہوئے ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بیس ہزار سال قدیم اور انسانوں سے مختلف نوع کے ہیں۔

    امریکی پروفیسر والٹرز کے مطابق انہوں نے امریکی شہر کانساز کے مقام پر ایک ایسی جگہ دریافت کی ہے جس کا تاریخ کی کتابوں میں کہیں ذکر موجود نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پروفیسر نے بتایا کہ انہوں نے امریکہ میں ایسی جگہ دریافت کی ہے، جس کے حوالے سے تاریخی کتابوں میں کہیں ذکر نہیں ملتا. انہوں نے مزید بتایا کہ اس دریافت کے حوالے سے ان کی ٹیم کافی عرصے سے تحقیقات کر رہی تھی۔ تیس ایکڑ کی اس زمین پر کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں ڈھانچے اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملنے والے ڈھانچوں میں سے کچھ کے جسموں اور کچھ کے سروں پر تیز دھار تیر پیوست ہوئے ہیں،ہر ڈھانچے میں تیروں کی تعداد مختلف ہے جب کے کچھ ڈھانچوں میں 5 تیر بھی پیوست ہے۔

    والٹرز نے بتایا کہ ڈھانچوں کو دیکھ کر گماں ہوتا ہے کہ یہ تمام افراد دوران جنگ قتل کیے گئے تھے،ان تمام ڈھانچوں کی شکل انسانی ڈھانچوں سے مختلف اور ان کے سر کچھ مخصوص انداز کے معلوم ہوتے ہیں، جبکہ ڈھانچوں کی لمبائی عام انسانی قد سے بہت بڑی ہے۔

    ایک مقام پر کچھ ڈھانچے بڑی تعداد میں گول دائرے کی صورت میں بیٹھے برآمد ہوئے ہیں، جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے اوپر کوئی بھاری چیز گرنے سے ان کی موت واقعہ ہوئی ہے، دیوقامد ڈھانچوں کے قریب مٹی کے برتن بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے امریکی پروفیسر کی یہ پہلی دریافت ہے، جو تاریخی حلقوں میں انتہائی اہمیت کی حامل قرار دی جارہی ہے۔