Tag: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

  • امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم بعد امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے متعدد ممالک پر سفری پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    ممکنہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں پاکستان اور افغانستان کے شامل ہونے کا خدشہ ہے ، سفری پابندی کے بعد پاکستانی اور افغان شہری امریکا کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

    امریکی میڈیا نے بتایا کہ مسافروں کی جانچ پڑتال کا نظام درست نہ ہونے والے ممالک پر پابندی ہوگی۔

    پاکستان اور افغانستان سمیت دیگرممالک پر سفری پابندی کا اطلاق آئندہ ہفتے بارہ مارچ سے کیے جانے کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز امریکا میں غیرقانونی امیگرینٹس کے داخلےکے ذمے دارغیرملکی سرکاری افسران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا پابندیوں کی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

    خیال کیا جارہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر افغانستان اور پاکستان کے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔

    کابینہ ارکان کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ انہی بنیادوں کو سامنے رکھتے ہوئے بارہ مارچ تک ان ملکوں کی فہرست پیش کریں، جہاں سے لوگوں کے سفر پر جزوی یا مکمل پابندی لگانی چاہیے۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے طلبا کو خبردار کردیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طلبا کو خبردار کردیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہروں پر طلباء کو ملک بدر کرنے کا عہد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے کالج، اسکولوں یا یونیورسٹیوں کے تمام وفاقی فنڈز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی احتجاج کرنے والے طلبا کو قید کی سزا دی جائے گی یا ان کے ملک مستقل واپس بھیج دیا جائے گا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں کو مستقل طور پر اداروں سے نکال دیا جائے گا یا پھر جُرم کی نوعیت کے مطابق گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضع رہے کہ امریکا کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہروں کو امریکی صدر شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے جنوری میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کیے تھے، جس کے تحت اُن طلبا کو نکالنے کا حکم دیا گیا تھا، جنہوں نے مظاہروں میں شرکت کی تھی۔

  • ایلون مسک 14ویں بچے کے باپ بن گئے

    ایلون مسک 14ویں بچے کے باپ بن گئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ارب پتی ایلون مسک کا 14 واں بچہ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے صنعت کار اور امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ایلون مسک کا ایک اور بچہ منظر عام پر آگیا، ایلون مسک نے شیون زیلیس کے ساتھ اپنے چوتھے بچے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون شیون زیلیس مسک کی کمپنی نیورالنک میں ایگزیکٹو کے عہدے پر فائز ہیں اور ان سے مسک کے پہلے بھی تین دیگر بچے ہیں تاہم اب ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Shade Room (@theshaderoom)

    شیون زیلیس نے ایکس پر پوسٹ کے ذریعے اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا ہے انہون نے لکھا کہ "ایلون کے ساتھ بات کر کے اور خوبصورت آرکیڈیا کی سالگرہ کے موقع پر ہمیں یہ بہتر لگا کہ ہم اپنے پیارے بیٹے سیلڈن لائکرگس کے بارے میں بھی لوگوں کو براہِ راست بتائیں”۔

     تاہم شیون زیلیس نے یہ نہیں بتایا کہ بچہ کب پیدا ہوا لیکن ان کی اس پوسٹ پر ایلون نے دل والی ایموجی سے جواب دیا ہے، شیون کے اعلان کے بعد یہ  خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایلون مسک کا 14 واں بچہ ہے۔

    ٹیسلا اور اسپیش ایکس کے سی ای او ایلون مسک اور نیورالنک میں ایگزیکٹو کے عہدے پر فائز شیون زیلیس کے ہاں 2021 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، اور 2023 میں ان کے ہاں بیٹی آرکیڈیا کی پیدائش ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kaizen Executive (@kaizenexecutive)

    واضح رہے کہ اس سے قبل قدامت پسند اثر و رسوخ کی حامل ایشلے سینٹ کلیئر نے کہا تھا کہ ان کا بھی حال ہی میں مسک سے ایک بچہ پیدا ہوا۔

  • جرمنی میں جنگِ عظیم دوم کے بعد قدامت پسند پارٹی کی کامیابی، ٹرمپ کا ردِ عمل

    جرمنی میں جنگِ عظیم دوم کے بعد قدامت پسند پارٹی کی کامیابی، ٹرمپ کا ردِ عمل

    جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں جنگِ عظیم دوم کے بعد قدامت پسند پارٹی کی کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں جنگِ عظیم دوم کے بعد قدامت پسند پارٹی کی کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا  کہنا ہے کہ آج جرمنی کے لیے بہت اچھا دن ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ جرمنی کے لوگ حکومتی ایجنڈے  سے تنگ آچکے تھے، جرمنی کو کافی عرصے سے توانائی اور امیگریشن مسائل کا سامنا تھا۔

    دوسری جانب نیٹو سربراہ مارک روٹے نے جرمن قدامت پسند رہنما فریڈرک مرز کو انتخابات جیتنے پر مبار کباد دی ہے، نیٹو سربراہ نے کہا کہ سلامتی معاملات پر فریڈرک مرز سے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ جرمنی میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو) نے برتری حاصل کرلی ہے۔

    ایگزٹ پول کے مطابق فریڈرک مرز کی سی ڈی یو کو 28.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت متبادل برائے جرمنی یا اے ایف ڈی کو 20.8 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

    فریڈرک مرز کا تعلق سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت سے ہے مگر انہوں نے مرکل سے مختلف پالیسیاں اپنانے کا اعلان کیا ہے۔

  • پورے ہفتے دفتر میں کیا کام کیا؟ امریکی ملازمین کو اب یہ وضاحت بھی دینا ہوگی

    پورے ہفتے دفتر میں کیا کام کیا؟ امریکی ملازمین کو اب یہ وضاحت بھی دینا ہوگی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا کے وفاقی ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کردیا۔

    امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے رکن ایلون نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پورے ہفتے کیے گئے کاموں کی وضاحت دینی ہوگی۔

    ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں  کہا کہ پورے ہفتے دفتر میں کیا کام کیا؟ وفاقی ملازمین کو اب وضاحت اِی میل پر دینا ہوگی۔

    ویڈیو: ’یہ بیورو کریسی کیلیے ہے‘، ایلون مسک کا آری اٹھا کر اعلان

     ایلون کا کہنا ہے اس حوالے سے وفاقی ملازمین کو جلد اِی میل ارسال کردی جائے گی، اِی میل کا جواب نہ دینے والے وفاقی ملازمین کو مستعفی سمجھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو نئے محکمے ڈوج کا سربراہ بنایا ہے جو فیڈرل ملازمین کی کارکردگی جانچنے اور اخراجات بچانے کیلئے کام کرے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ارب پتی کاروباری شخصیت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں آری لہرا کر اور یہ اعلان کر کے ’’یہ بیورو کریسی کے لیے ہے‘‘ اپنے عزائم کا اعلان کیا تھا۔

  • بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا: ٹرمپ

    بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا: ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن دور میں محکمہ انصاف نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا، بائیڈن دور میں وفاقی ملازم گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے تھے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک ٹریلین ڈالر کے غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 18 فروری سے تیل اور گیس پر ٹیرف کے نفاذ کرنے کا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پر بھی ٹیرف نافذ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا، ٹیرف کے نفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کرسکتے، ٹیرف کو یورپی یونین پر بھی نافذ کریں گے۔

  • واشنگٹن میں فضائی حادثہ ایک المیہ ہے کوئی زندہ نہیں بچ سکا، امریکی صدر ٹرمپ

    واشنگٹن میں فضائی حادثہ ایک المیہ ہے کوئی زندہ نہیں بچ سکا، امریکی صدر ٹرمپ

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں فضائی حادثہ ایک المیہ ہے جس میں کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

    واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے واقعے پر امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا ہے انھوں نے کسی مسافر کے زندہ نہ بچنے کی تصدیق کی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ میری انتظامیہ ایوی ایشن سیفٹی کیلئے قابل افراد کو نامزد کرے گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موسم بالکل صاف تھا، لائٹس بھی جل رہی تھیں، امریکا اور امریکی شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میں نے حفاظت کو اولین ترجیح دی، اوباما، بائیڈن اور ڈیموکریٹس نے پالیسی کو اولین ترجیح دی۔” "وہ دراصل ہدایات کے ساتھ آئے تھے جبکہ ہم اہل لوگوں کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔

    مسافر طیارہ حادثے سے متعلق ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ مسافرطیارے کے دریا میں گرنے سے پہلے دو ٹکڑے ہوگئے تھے، ہیلی کاپٹر کے بلیڈ نے حادثے میں طیارے کو دو ٹکڑوں میں تباہ کردیا تھا۔

    یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ طیارے میں اسکیٹنگ ورلڈ چیمپئن روسی جوڑا بھی موجود تھا، فائر چیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دریائے پوٹومیک سے 28 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید مسافروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/washington-dc-plane-crash-28-bodies-pulled-from-river/

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی وعدوں پر عملدرآمد شروع کر دیا، ایگزیکٹوآرڈر کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کیلئے آپریشن کا آغاز ہوگیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کا پیدائشی حق شہریت منسوخ کر دیا،  ڈیموکریٹ پارٹی ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کیخلاف قانونی جنگ کیلئے کمر کس لی اور بچوں کے پیدائشی شہریت کے حق کی منسوخی کو 22 ریاستوں میں چیلنج کر دیا۔

    ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلی پریس بریفنگ میں کینیڈا پر منشیات امریکا بھیجنے کا الزام لگا دیا، انہوں نے کہا کینیڈا سے لاکھوں لوگ اور منشیات امریکا آرہی ہیں۔

    ٹرمپ نے صدارتی معافیوں کے اعلان کا دفاع کرتے ہوئے اس کو انصاف کے مطابق قرار دیا اور بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے افراد کو معافی دی۔

    https://urdu.arynews.tv/appeals-court-judge-refuses-to-halt-trump-sentencing/

  • ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے بہترین شخصیت قرار

    ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے بہترین شخصیت قرار

    ٹائم میگزین نے 2024 کا ’پرسن آف دی ایئر‘ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیدیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائم میگزین کی جانب سے پرسن آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا گیا، میگزین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سال 2024 کا ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے۔

    اس سال ٹائم میگزین کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے افراد میں موجودہ امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس، میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، روسی ماہر اقتصادیات یولیا نوالنایا اور حزب اختلاف کے آنجہانی رہنما الیکسی ناوالنی کی بیوہ شامل تھے۔

    ٹائم میگزین پرسن آف دی ایئر  کا اعلان نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ کیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ مخصوص سرخ ٹائی اور ایک فکر انگیز انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    میگزین کے چیف ایڈیٹر سیم جیکبز نے وضاحت کی کہ تاریخی واپسی، غیر معمولی طور پر سیاسی تبدیلی اور دنیا میں امریکا کے کردار کو تبدیل کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے لیے سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2013 میں میگزین کی جانب سے جاری کی جانے والی بااثر افراد کی فہرست کو ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سلسلہ جلد ہی ختم ہوجائے گا۔

    تاہم جب 2016 میں خود ڈونڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تو ٹرمپ نے اسے اپنے لیے بڑا اعزاز قرر دیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بہت اہم میگزین ہے۔

  • کورونا بحران، امریکا میں غیرقانونی طورپر مقیم تارکین وطن کو امداد نہیں ملے گی

    کورونا بحران، امریکا میں غیرقانونی طورپر مقیم تارکین وطن کو امداد نہیں ملے گی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے امریکا میں کارگو طیارے ضروریات کا سامان لے کرآرہے ہیں تاہم غیرقانونی طورپر مقیم تارکین وطن کو امداد نہیں ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، اٹارنی جنرل ولیم باربھی ٹرمپ کےہمراہ پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے امریکا میں کارگو طیارے ضروریات کا سامان لے کرآرہے ہیں،ڈاکٹروں،عملہ کیلئے حفا ظتی سامان براہ راست اسپتالوں کوبھجوا رہےہیں، معاشی طور پر بھرپور طریقے سے واپسی کریں گے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ایران سمجھوتہ کرنےکیلئےبےتاب ہے، ایران کیلئےکوئی جوہری ہتھیار نہیں،طبی سازو سامان تیارکررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈزکوپورےملک میں متحرک کردیاہے نیشنل گارڈزریاستوں میں میڈیکل سپلائی یقینی بنارہے ہیں،نیویارک سےپیارہے،ہرممکن مددفراہم کریں گے، جس کا افسوس ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ضرورت کے وقت چرچ ذمہ داری پوری نہ کرسکے جومایوس کن ہے۔چرچ متحدہوں اور لوگوں کو اجتماع اوراتواراوردیگردنوں میں ملاقاتوں سے روکیں، ایسا نہ کیا گیا توآپ دکھائی نہ دینے والے دشمن کوبڑا فائدہ دیں گے۔

    امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کواپنارویہ تبدیل کرناہوگا، منشیات اسمگلنگ کیخلاف بڑےآپریشن کاآغازکررہےہیں۔

    سیکیورٹی ایڈوائزر رابرٹ اوبرائن نے بتایا کہ دیگرملکوں سےآنیوالی منشیات ماحول زہریلاکررہی ہے، منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

    رکن ٹاسک فورس نے کہا ایک سےڈیڑھ سال میں کوروناویکسین تیارکرناٹارگٹ ہے۔

    خیال رہےا مریکا کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کا مرکز بن چکا ہے، امریکا میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد ملک میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    نیویارک میں جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ تباہی مچائی، جہاں اب تک 2219 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں، نیویارک کے گورنر نے کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی کے باعث خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریاست میں جان لیوا وبا کے باعث 16 ہزار تک اموات ہوسکتی ہیں۔