Tag: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز

  • آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشینوں سے متعلق فیصلہ کرلیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

    آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشینوں سے متعلق فیصلہ کرلیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد اپنے ممکنہ جانشینوں سے متعلق فیصلہ کرلیا۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ممکنہ جانشینوں کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے، انھوں نے اس منصب کیلئے 3 علما کے نام تجویز کیے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای ممکنہ جانشینوں میں شامل نہیں ہیں۔

    آیت اللہ خامنہ ای کو مارنے سے ہی تنازع ختم ہوگا، نیتن یاہو

    خامنہ ای صرف ایک قابل اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات دیتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نے الیکٹرونک پیغام رسانی ترک کردی ہے۔

    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی افواج کے سربراہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں میں مارے جانے کی صورت میں اپنے فوجی کمانڈز کے سلسلے میں بھی چیدہ چیدہ لوگوں کو منتخب کیا ہے۔

    iran israel تمام خبریں

    رپورٹ میں خامنہ ای کے قریبی تین ایرانی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سپریم لیڈر اب زیادہ تر اپنے ایک قابل اعتماد معاون کے ذریعے زیادہ کمانڈروں سے بات کرتے ہیں، وہ الیکٹرانک مواصلات کے ذرائع سے اجتناب کررہے ہیں تاکہ انھیں تلاش کرنا مشکل ہو۔

    آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ، ٹرمپ کا اہم فیصلہ

    خیال رہے کہ آیت اللہ روح اللہ خمینی کے بعد ان کی جگہ متمکن ہونے والے آیت اللہ خامنہ ای 36 سال سے زائدعرصے سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/nuclear-scientist-martyred-in-israeli-attack-on-iran/

  • کراچی میں گندگی اورمکھیوں کی یلغار کا تذکرہ امریکی میڈیا پر بھی ہونے لگا

    کراچی میں گندگی اورمکھیوں کی یلغار کا تذکرہ امریکی میڈیا پر بھی ہونے لگا

    نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں، گندگی، بجلی کے طویل بریک ڈاؤنز کے بعدکراچی پراب مکھیوں کے نرغے میں ہے ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، مکھیوں کے باعث امراض پھیل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندگی اورمکھیوں کی یلغارکا تذکرہ امریکی میڈیا میں بھی ہونے لگا، کراچی میں گندگی کے ڈھیراورمکھیوں کی بھرمار پر امریکی اخبار  نیویارک ٹائمز نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں،گندگی،بجلی کے طویل بریک ڈاؤنز کے بعدکراچی پراب مکھیوں کے نرغے میں ہے، گھر ہو یا بازارہو یا پھر دکانیں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہرطرف مکھیاں ہیں۔

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ مکھیوں اور گندگی کے باعث ملیریا،ٹائیفائیڈ،ڈینگی اورچکن گونیا جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں، شہرمیں فیومگیشن کی گئی لیکن فرق نہیں پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی میں نکاسی آب اورکچرے کوتلف کرنے کے مسائل سنگین ہیں، کراچی میں ہرروز بارہ ہزارٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، شہرمسلسل بڑھتی آبادی کا بوجھ نہیں اٹھا پارہا۔

    نیویارک ٹائمز کا ماہرین کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایک دوبارشیں اورہوئیں توشہرمکمل طورپرمفلوج ہوجائے گا۔

    خیال رہے کراچی شہر کے بیشتر علاقوں میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر موجود ہیں، صفائی کی ابتر صورتحال سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، سڑکوں پرجمع سیورج کا پانی اور غلاظت مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہی ہے۔

    کراچی سمیت درجنوں ایسے مقامات ہیں جہاں سے ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کیلئے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے، تعفن زدہ ماحول میں جیتے شہریوں کے مسائل سنگین ہوگئے ہیں۔

  • ڈرون گرانے پرٹرمپ نے ایران پرحملے کا حکم دیا اوراچانک واپس لے لیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

    ڈرون گرانے پرٹرمپ نے ایران پرحملے کا حکم دیا اوراچانک واپس لے لیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

    نیویارک : ایران کے امریکی ڈرون گرانے کے بعدمشرق وسطی میں جاری تناؤ مزید بڑھ گیا، امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے انکشاف کیا ہے امریکی ڈرون گرائے جانےکےبعدٹرمپ نےایران پر حملے کاحکم دیاتھا لیکن حملےکافیصلہ اچانک واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعددونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے انکشاف کیا ہے کہ ڈرون گرائے جانے کے بعد صدرٹرمپ نے اعلی حکام اجلاس طلب کیا اور ایران میں ریڈارز اور میزائل ڈپوزکو نشانہ بنانے کا حکم دیا تھا۔

    امریکی اخبار کا کہنا تھا امریکی طیارے فضاؤں میں آگئےتھے اور بحری جہازوں نے پوزیشن لےلی تھی تاہم آپریشن کے آغاز سے چندگھنٹے قبل ہی صدرٹرمپ نے حملے کا فیصلہ اچانک واپس لے لیا۔

    اس سے قبل ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے امریکی ڈرون گرا کر بہت بڑی غلطی کی۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ڈرون ہتھیاروں سے لیس نہیں تھا، بغیر پائلٹ ڈرون بین الاقوامی پانیوں کے اوپر پرواز کررہا تھا، بہت جلد سب کچھ سامنے آجائے گا، ایران نے ڈرون گراکر بہت بڑی بے وقوفی کی۔

    مزید پڑھیں : ایران نے امریکی ڈرون گرا کر بہت بڑی غلطی کی، ٹرمپ کا ردعمل

    یاد رہے ایران کے پاسداران انقلاب نے گزشتہ روزجنوبی علاقے میں امریکی ڈرون مارگرایا تھا، جس کی فوٹیجز منظرعام پرآگئیں، ایران کا کہنا ہے ڈرون گرانا امریکا کے لئے پیغام ہے۔

    جس کے بعد امریکی اہلکار نے غیرملکی خبرایجنسی سے بات چیت میں ایران کی جانب سے ڈرون گرانے کی تصدیق کی تھی ، امریکی اہلکارکا کہنا تھا امریکی بحریہ کا طیارہ آبنائے ہرمز کی عالمی حدودمیں پروازکررہا تھا۔ڈرون پرزمین سے میزائل فائرکیا گیا۔

    واضح رہے امریکا نے گزشتہ دنوں خلیج عمان میں دوآئل ٹینکروں پرحملوں کا ذمہ دارایران کوقراردیا تھا۔ایران نے امریکی الزامات کی تردید کی ہے، ایران پرنئی امریکی پابندیوں کے بعددونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے۔امریکی فوجی اوربحری بیڑے مشرق وسطی میں موجود ہیں۔

    عالمی برادری نے فریقین پرتحمل سے کام لینے اورمشرق وسطی میں تناؤ کم کرنے کے لئے اقدامات پرزوردیا ہے۔

  • پاکستان نے  بھارت کوفضائی جنگ میں شکست دے دی ، امریکی اخبار

    پاکستان نے بھارت کوفضائی جنگ میں شکست دے دی ، امریکی اخبار

    نیویارک : امریکی اخبار نے بھی مان لیا کہ پاکستان نے بھارت کو فضائی جنگ میں دھول چٹادی ہے جبکہ امریکی تھنک ٹینک نے بھارت کی جانب سے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کرنے کے دعوے کو بھی یکسر مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سےفضائی جنگ ہارگیا، پاکستان کیساتھ فضائی تصادم میں شکست کے بعد بھارت کی بوسیدہ فوج پرسوالات اٹھنے لگے ہیں، جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کے پاس صرف10دن کاگولہ بارودہے۔

    [bs-quote quote=”جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کے پاس صرف10دن کاگولہ بارودہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”امریکی اخبار”][/bs-quote]

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاکی 2جوہری طاقتوں میں فضائی تصادم بھارتی فوج کا امتحان ثابت ہوا، بھارتی طیارہ اس ملک کی فوج نے تباہ کیا جواس سے تعداد میں آدھی ہے۔

    بھارت حکومت کے مطابق بھارتی فوج کے اڑسٹھ فیصد آلات پرانے اور بوسیدہ ہوچکے ہیں، بھارتی فوج کی صورتحال خطرناک حد تک خراب ہے ہمارےفوجیوں کےپاس جدید آلات نہیں۔

    دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک نے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کا ٹھکاناتباہ کرنےکے بھارتی دعوے کا پول بھی کھول دیا ہے ، تھنک ٹینک کا کہناہے سیٹلائٹ  امیجز کے مطابق اسٹرائیک کی جگہ کسی عمارت کے آثار نہیں ، بم گرائے جانے کی جگہ صنوبر کے کچھ درخت اکھڑ گئے۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ  ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر  بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے، بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں 300 دہشت گرد مارے گئے ۔

  • حکومت پاکستان لاعلم تھی، اس پریقین کرنا مشکل ہے، نیویارک ٹائمز

    حکومت پاکستان لاعلم تھی، اس پریقین کرنا مشکل ہے، نیویارک ٹائمز

    نیویارک : ایگزیکٹ کی جانب سے جعلی ڈگریوں کی فروخت کا انکشاف کرنے والے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں کے معاملے پرحکومت پاکستان لاعلم تھی، اس پریقین کرنا مشکل ہے۔

    ، نیویارک ٹائمز نے ایگزیکٹ کا ملٹی ملین ڈالر اسکینڈل پھوڑا، جس سے پاکستان میں تہلکہ مچ گیا، اب نیو یارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کا تہلکہ خیزاداریہ سامنے آگیا ہے۔

    نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ نے سوال اٹھا دیا کہ یقین نہیں آتا کہ حکومت پاکستان لاعلم تھی ۔

    رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد حکومت کو مجبوراً ایگزیکٹ کے دفاتر پر چھاپہ مارنا پڑا، برسوں سےجاری جعلی ڈگریوں کے دھندے سے ایگزیکٹ نے کروڑوں ڈالرز کمائے۔

    ایگزیکٹ کے بنائے جعلی تعلیمی اداروں میں ڈپلوما سے ڈاکٹریٹ تک کی ڈگری برائے فروخت تھی، جن کی قیمت تین سو پچاس ڈالرزسے لے کر چارہزار ڈالرز سے زائد تھی۔

    اداریہ میں مزیدانکشاف کیا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کےعلاوہ دنیا بھر میں تین ہزار تین سو جعلی یونیورسٹیز ڈگریاں بیچ رہی ہیں، امریکی کانگریس کو ایسےاداروں کےخلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

  • پاکستان کو دہشت گردی، کمزورمعیشت جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے،امریکی اخبار

    پاکستان کو دہشت گردی، کمزورمعیشت جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے،امریکی اخبار

    نیویارک :پاکستان میں جاری دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا نمایاں کوریج کررہا ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دھرنوں سے ملک کی معاشی اورسیاسی صورتحال پرگہرے اثرات ہوں گے۔۔

    اسلام آباد میں جاری دھرنوں نے نہ صرف ملک کے اندر ہلچل مچا رکھی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی دنیا بھرکی توجہ کا مرکز ہیں، غیرملکی میڈیا دھرنوں اورسیاسی اتارچڑھاؤ کو نمایاں اہمیت دے رہا ہے۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی، کمزورمعیشت اور بھارت سے تناؤ جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے، طاہرالقادری اور عمران خان نے نواز شریف کے خلاف مہم شروع کر رکھی اور نئے انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    موجودہ صورتحال میں نوازشریف کا استعفی مزیدعدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، امریکا نے موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے کوششیں نہیں کیں تاہم سیاسی اتارچڑھاؤ پرنظر رکھی ہوئی ہے۔