Tag: امریکی ادارے

  • امریکی ادارے ہائیڈروکسی کلوروکین سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ، ٹرمپ کا دعویٰ

    امریکی ادارے ہائیڈروکسی کلوروکین سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ، ٹرمپ کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے دیگرممالک ہائیڈروکسی کلوروکین سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن امریکی ادارے کلوروکوئن دوا سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کلوروکوئن اور ہائيڈروکسی کلوروکوئن کو ہنگامی حالت میں استعمال کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کرتے پر امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکی ادارے کورونا کے حوالے سے ہائیڈوآکسی کلوروکوئن دواسے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے جبکہ دیگرممالک کلوروکوئن سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    خیال رہے صدرٹرمپ ملیریا کی دوا کلوروکوئین کورونا سے بچنے کے لئےاستعمال کرتے ہیں اورلوگوں کوبھی کلوروکوئین لینے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    یاد رہے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی صورت میں کورونا مریضوں کے لیے ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کےاستعمال کا اختیار واپس لے لیا ہے، کیونکہ ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ نئے شواہد کی بنیاد اس بات پر یقین نہیں کیا جاسکتا کہ ہائڈروکسی کلوروکین اور اس سے متعلقہ دوا کلوروکین کورونا کے علاج میں موثر ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکا میں 21 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد میں کورونا سے متاثر ہیں۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار سے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 42 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

  • توانائی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

    توانائی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف توانائی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہ بات انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس آنے والے امریکی ادارے کے ماہرین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی ادارہ راکی ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے ملاقات کی، اس موقع پر مشیر وزیراعظم شہزاد ارباب، ملک امین اسلم، معاون خصوصی ندیم بابر ودیگر بھی موجود تھے۔

    راکی ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ کلین انرجی کے شعبے سے منسلک معروف امریکی ادارہ ہے، ملاقات میں امریکی ماہرین نے وزیر اعظم عمران خان کو ماحول دوست پالیسیوں اور قوانین کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔

    وزیر اعظم نے امریکی ماہرین کی جانب سے ان کے تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی ادارے کی خدمات سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بننے والی عمارتوں کو ماحول دوست بنایا جاسکے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شفاف توانائی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • امریکا:2015سے ڈرونز کو سول مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا اعلان

    امریکا:2015سے ڈرونز کو سول مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا اعلان

    اب ڈرون طیارے ڈرانے نہیں بلکہ لوگوں کو سہولیات پہچانے کے لئے مختلف کام سر انجام دیتے نظرآئیں گے، امریکی ادارے نے ڈرون طیاروں کی مدد سے تحقیقاتی مقاصد سر انجام دینے کا تجرباتی منصوبہ بنایا ہے۔

    امریکی ہوابازی کے ادارے نے دو ہزار پندرہ سے ڈرونز کو سول مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے، ادارے کی جاری کردی رپورٹ کے مطابق سات ہزار سے زائد ایسے طیارے بنائے جائیں گے، جو صرف تحقیقی اور نجی مقاصد کے لئے استعمال ہونگے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی ریاستوں نیویارک، ڈکوٹا، نیواڈا الاسکا، ٹیکساس اور ورجینیا میں بنائے گئے چھ ٹیسٹ مقامات پر اگلے تین مہینے میں تجرباتی پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں ڈرون کے ذریعے پیزا ڈلیوری کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جاچکا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مزید کیا گل کھلاتی ہے۔