Tag: امریکی اداکارہ

  • انسٹاگرام پوسٹ، امریکی اداکارہ پر ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ

    انسٹاگرام پوسٹ، امریکی اداکارہ پر ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ

    واشنگٹن: امریکی ماڈل اور اداکارہ کِم کارڈیشین پر انسٹاگرام پوسٹ میں کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کِم کارڈیشین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ’ایتھریم میکس‘ کی تشہیر کرنے پر عائد 1.26 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

    امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

    روئٹرز نے لکھا کہ کِم کارڈیشین بھوک ختم کرنے والے لولی پاپس اور خربوزے کے ذائقے والی شراب سے لے کر ٹوائلٹ پیپر تک ہر شے کی تشہیر کے لیے تیار رہتی ہیں، لیکن اس بار وہ کرپٹو کرنسیوں کی تاریک دنیا میں داخل ہوگئیں اور خود کو بڑی مشکل میں ڈال دیا۔

    کم کارڈیشین نے تین سال تک کرپٹو ایسِٹ سیکیورٹیز کی تشہیر نہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

    ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ کارڈیشین نے ایس ای سی کے ساتھ اس معاملے کو حل کرنے پر خوشی محسوس کی، وہ شروع ہی سے ایس ای سی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں، اور اس کیس میں ایس ای سی کی مدد کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتی ہیں، وہ کرنے کو تیار ہیں۔

    رواں برس جنوری میں سرمایہ کاروں نے کارڈیشین، باکسر فلوئڈ مے ویدر جونیئر، باسکٹ بال کھلاڑی پال پیئرس اور ایتھریم میکس بنانے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ان کے خلاف الزام تھا کہ انھوں نے کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے سے قبل ان کی قیمتیں غیر قانونی طور پر بڑھانے کے لیے گمراہ کن اسکیم چلائی۔

  • کیتھرین ہیپبرن: ہالی وڈ اداکارہ جسے ‘آئیکون’ کا درجہ حاصل تھا

    کیتھرین ہیپبرن: ہالی وڈ اداکارہ جسے ‘آئیکون’ کا درجہ حاصل تھا

    ہالی وڈ، فیشن اور اسٹائل کی دنیا پر ایک عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ کیتھرین ہیپبرن امریکی معاشرے اور ثقافت میں ایک بااثر خاتون کی حیثیت سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔

    29 جون 2003ء کو ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے رخصت ہوجانے والی ہیپبرن کو غیر روایتی انداز کی حامل آزاد اور خود مختار خاتون کہا جاتا ہے جس نے اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کی۔

    کیتھرین ہیپبرن کو ہالی وڈ میں 66 سالہ کیریئر کے دوران کئی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں آسکر بھی شامل ہے۔ ہالی وڈ کی اس اداکارہ نے 4 آسکر ایوارڈ اپنے نام کیے اور فلم نگری کے اس معتبر ترین ایوارڈ کے لیے 12 مرتبہ نام زد کی گئی۔
    آسکر کے علاوہ فلمی صنعت کے متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والی اس اداکارہ نے فیشن اور اسٹائل کی دنیا سے بھی اعزازات سمیٹے۔

    ہیپبرن خوب صورت اور سحر انگیز شخصیت کی مالک تھی جس نے فیشن اور اپنے منفرد انداز کے سبب بھی شہرت حاصل کی۔ اس کا نام بیسویں صدی عیسوی کی ان خواتین کی فہرست میں‌ شامل رہا ہے جنھوں‌ نے اپنے فن اور کارناموں کے سبب دنیا کی معاشرت اور امریکا کی ثقافت پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ یہ فہرست شوبزنس اور فیشن انڈسٹری سے متعلق اپنے وقت کے متعدد مشہور رسائل اور معتبر جرائد نے شایع کی تھی۔

    امریکی ثقافت میں بے حد پذیرائی کے سبب اسے ایک ‘آئیکون’ کا درجہ حاصل ہوگیا جب کہ 1999ء میں امریکی فلم انسٹیٹیوٹ نے ہیپبرن کو عظیم اداکارہ قرار دیا تھا۔

    کیتھرین ہیپبرن کو یہ یقین تھا کہ موت کے بعد اسے ضرور یاد رکھا جائے گا۔ اس نے کئی مواقع پر اس بات کا اظہار بھی کیا۔

    کیتھرین ہیپبرن کا تعلق امریکا کے ایک امیر اور خوش حال گھرانے سے تھا۔ وہ 12 مئی 1907ء کو پیدا ہوئی۔ والد مشہور سرجن تھے جب کہ والدہ کو امریکا میں انسانی حقوق کی علم بردار اور سماجی کارکن کی حیثیت سے پہچانا جاتا تھا۔

    ہیپبرن اپنے والدین کی چھٹی اولاد تھی اور اس کی پرورش ایک ایسے ماحول میں ہوئی تھی جہاں بولنے اور سوال کرنے کی آزادی تھی اور صلاحیتوں کا اظہار کرنے پر بچّوں حوصلہ افزائی کی جاتی تھی۔ اس ماحول کی پروردہ ہیپبرن بھی پُراعتماد اور باہمّت تھی۔

    گریجویشن کے بعد اسے اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھنے کا موقع ملا اور یوں اس کے شوبز کیریئر کا آغاز ہوا۔ نیو یارک کے مشہور براڈوے تھیٹر سے منسلک رہتے ہوئے اس نے متعدد ڈراموں میں چھوٹے بڑے کردار نبھائے اور پہچان بناتی چلی گئی۔ اس نے 1928ء میں شادی کی تھی لیکن چند سال بعد یہ تعلق ختم کردیا۔

    کیتھرین نے اپنی اداکاری سنیما کے شائقین کو ہی نہیں ناقدین کو بھی متاثر کیا۔ اس کی پہلی فلم 1932ء میں پردے پر پیش کی گئی۔ اداکاری کے ابتدائی ایّام میں اس نے حقوقِ نسواں کی علم بردار عورت کے مختلف کردار نبھائے اور پھر ہالی وڈ کی فلموں میں مختلف کردار قبول کرکے خود کو منوانے میں کام یاب رہی۔ اداکارہ نے جہاں فیچر فلموں میں‌ اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیتے، وہیں‌ اسٹیج اور ٹیلی ویژن پر کام کر کے بھی خود کو منوایا۔

    کیتھرین ہیپبرن کی چند مشہور فلموں میں مارننگ گلوری، فلاڈلفیا اسٹوری، دی افریقن کوئین، لٹل وومن، ہالی ڈے، وومن آف دی ایئر شامل ہیں۔ فلاڈلفیا اسٹوری کو ہالی وڈ کی کلاسیکی فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

    ہیپبرن نے 96 سال کی عمر میں‌ زندگی سے اپنا ناتا توڑا تھا۔

  • امریکی اداکارہ کے شوہر پر سنگین الزامات

    امریکی اداکارہ کے شوہر پر سنگین الزامات

    نیویارک: امریکی اداکارہ اور مصنّفہ وینڈی ولیمز نے اپنے سابق شوہر پر سنگین الزامات عائد کردیے جس پر گلوکارہ نکی مناج نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کیا کہ اُن کے دیگر خواتین کے ساتھ گہرے مراسم تھے۔ یاد رہے کہ وینڈی ولیمز کے 41 سالہ شوہر کینتھ پیٹی پر 2006 میں 16 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہوا تھا جس کے بعد انہیں 18 سے 54 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔دوسرے واقعے میں امریکی عدالت میں کینتھ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا جس کے بعد انہیں 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

    نکی مناج نے یکم نومبر کو ایک ریڈیو شو میں اداکارہ کی جانب سے کیے جانے والے انکشافات پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر بیان کردہ واقعات سچ ہیں تو وینڈی اتنے عرصے تک خاموش کیوں رہیں۔

    امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’وینڈی نے اتنے عرصے بعد اپنے شوہر پر الزامات عائد کر کے اُن کی دل آزاری کی، میری دعا ہے کہ وہ آئندہ تمام حقائق کو بروقت بیان کرنے کی ہمت رکھیں‘‘۔

    نکی مناج کا کہنا تھا کہ وینڈی نے اپنے نئے شوہر کے ساتھ ٹی وی پر بیٹھ کر کینتھ کو ہر بات کا مورودِ الزام ٹھہرایا، یہ بات ہم سب کے لیے ناقابلِ یقین ہے کیونکہ وہ اتنے عرصے تک بالکل خاموش رہیں اور اگر واقعی ایسا تھا تو انہیں تمام رازوں سے پہلے ہی پردہ فاش کردیناچاہیے تھا۔

    امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’جب ایک خاتون کا رجحان جادو کی طرف ہوجائے تو اُس کے دل میں گھر میں محبت ختم ہوجاتی ہے، میں دعا گو ہوں کہ ولیمز اپنے نئے گھر پر مکمل دھیان دے‘‘۔

  • امریکی اداکارہ کو امتحان میں رشوت دینے پر جیل ہوگئی

    امریکی اداکارہ کو امتحان میں رشوت دینے پر جیل ہوگئی

    نیویارک: امتحان میں زیادہ نمبروں کے لیے رشوت دینے کا جرم ثابت ہونے پر امریکی اداکارہ کو 14 روز کی قید کی سزا سنادی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اداکارہ فلسٹی نے اپنی بیٹی کو زیادہ نمبر دلوانے کے لیے 15 ہزار ڈالر رشوت دی تھی، انہیں 14 روز قید کی سزا سنائی گئی ہے اور 30 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

    فلسٹی اپنی بیٹی کو کسی اچھے کالج میں داخل کرانا چاہتی تھیں مگر اچھے کالجوں کا میرٹ بہت اونچا ہوتا ہے اور وہاں صرف انہی امیدواروں کو داخلہ ملتا ہے جنہوں نے ایس اے ٹی میں زیادہ نمبر لیے ہوں۔

    امریکی 56 سالہ اداکارہ ان 34 والدین میں سے پہلی ہیں جنہیں اس سلسلے میں سزا ہوئی ہے، انہین 30 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا اور نگرانی میں 250 گھنٹوں کے لیے سماجی خدمات کے کام بھی کرنا ہوں گے۔

    [bs-quote quote=” اسکینڈل میں امریکا کی معروف ترین یونیورسٹیوں کے نام سامنے آئے ہیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سزا ہونے سے پہلے ہافمین نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ اس پر اعتماد کیوں نہیں کرتیں، فلسٹی ہافمین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بچی سے صرف یہ ہی کہہ سکیں کہ انہیں بہت افسوس ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ بے وقوف تھیں اور انہوں نے غلطی کی اور یہ کہ وہ اپنے اس اقدام پر شرمندہ ہیں۔

    ایس اے ٹی میں نمبر بڑھوانے کے اسکینڈل میں 51 لوگوں کے نام آئے تھے جن پر مقدمے چلائے گئے۔

    امریکی تاریخ میں محکمہ انصاف کی جانب سے یہ پہلا ایسا مقدمہ ہے جس میں والدین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے رشوت دے کر اپنے بچوں کا داخلہ کرایا تھا۔

    اس اسکینڈل میں امریکا کی معروف ترین یونیورسٹیوں کے نام سامنے آئے جن میں ہیل، اسٹین فورڈ، جارج ٹاؤن اور یو سی ایل اے شامل ہین، اس اسکینڈل سے انکشاف ہوا کہ والدین اپنے بچوں کے اچھے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

    اس اسکینڈل سے ان خدشات کو بھی تقویت ملی ہے کہ کالجوں میں داخلے کا نظام خراب ہے جو امیروں کے حق میں جاتا ہے۔

    اس مقدمے کے فیصلے کو اس نظر سے بھی دیکھا جارہا ہے کہ دیگر ملزمان کے ساتھ کیا سلوک ہوگا، آئندہ ماہ کے دوران تقریباً درجن بھر مزید والدین کو سزا سنائی جائے گی، 15 کے قریب والدین نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جبکہ 19 مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

  • لندن : شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی

    لندن : شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی

    لندن : برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کرلی، آئندہ سال یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہزادے اور لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی کرلی۔ شاہی خاندان نے منگنی کی تصدیق کردی ہے اور اگلے سال شادی کا اعلان کردیا۔

    شہزادہ ہیری نے اپنی دلہن کیلئے کسی شہزادی کو نہیں چنا بلکہ بڑے بھائی کی طرح ایک عام سی اداکارہ کو اپنا شریک سفر بنانے کا اعلان کردیا۔

    پرنس ہیری اور ان کی منگیتر ایک ساتھ شاہی محل سے باہر آئے، ملکہ برطانیہ نے پرنس ہیری اور میگھن کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

    اس سے قبل پرنس ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم نے بھی ایک عام سی لڑکی کیٹ مڈلٹن کواپنی شریک حیات بنا کر شاہی محل کی زینت بنایا تھا۔

    شاہی خاندان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پرنس ہیری اورمیگھن مرکل کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں کی شادی دوہزاراٹھارہ کے موسم بہارمیں ہوگی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی عمر32سال ہے جبکہ ان کی منگیترامریکی اداکارہ میگھن مرکل ان سے چار سال بڑی ہیں، یہ دونوں آپس میں گہرے دوست بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ دونوں شہزادوں کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی کسی سلطنت کی شہزادی نہ تھیں۔