Tag: امریکی افواج

  • جنرل مارک میلے امریکی افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد

    جنرل مارک میلے امریکی افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مارک اے میلے کو امریکی افواج کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزرد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کی سربراہی جنرل مارک میلے کے سپرد کردی، جنرل مارک افغان جنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے شخص ہیں جو نے جنرل جوئے ڈانفورڈ کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کے نئے سربراہ کی نامزدگی کا اعلان بھی اپنی سابقہ روایت پر عمل کرتے ہوئے ٹویٹر کے ذریعے کیا۔

    صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’ میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کررہا ہوں کہ امریکا کی برّی افواج کے چیف آف اسٹاف فور اسٹار جنرل مارک وک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کررہا ہوں‘۔

    امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکا اور امریکی افواج کے لیے بہترین خدمات انجام دینے والے جنرل ڈینفورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں لکھا کہ جنرل جوئے ڈنفورڈ اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں جن کی ذمہ داریاں اب جنرل مارک میلے سنبھالیں گے۔

    خیال رہے کہ جنرل مارک میلے سنی 2015 سے امریکی افواج میں اعلیٰ عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنرل مارک اے ملیے عراق و افغانستان جانے والے فوجی دستوں کی بارہا سربراہی کرچکے ہیں، اور انہیں جنگوں کو وسیع تجربہ ہے۔

    جنرل مارک میلے کی نامزدگی سے متعلق امریکی سینیٹ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی افواج کے کچھ اعلیٰ فوجی افسران کا کہنا ہے کہ فضائی افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ گولڈفن مذکورہ عہدے زیادہ حقدار تھے لیکن جنرل مارک میلے کے صدر ٹرمپ سے تعلقات اچھے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے ریٹائرڈ ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوئے کو صدر اوبامہ نے دو سال کےلیے اعلیٰ عہدے پر نامزد کیا تھا جبکہ صدر ٹرمپ سنہ 2017 جنرل جوئے دوبارہ چیئرمین تعینات کردیا تھا۔

  • شام میں کارروائی‘داعش کےسربراہ کاقریبی ساتھی ہلاک

    شام میں کارروائی‘داعش کےسربراہ کاقریبی ساتھی ہلاک

    دمشق: امریکی فوجی حکام کا کہناہےکہ اس کی افواج نے شام میں داعش کے سربراہ ابوبکرالبغداد کےقریبی ساتھی کوہلاک کردیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی فوجی حکام کاکہناہےکہ مشرقی شام میں میادین کےعلاقے کےنزدیک اس کی افواج کی کارروائی میں دولت اسلامیہ کا اہم رکن ماراگیا۔

    امریکی حکام کےمطابق ازبکستان سے تعلق رکھنے والا عبدر رخمون ازبکی داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا قریبی ساتھی تھا۔

    عبدر رخمون ازبکی نے نئے سال کے آغاز میں استنبول کے رینا نائٹ کلب پر دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان جان تھامس نےکہا کہ اس سے زیادہ اور کوئی معلومات ابھی نہیں دی جا سکتی۔


    استنبول میں نائٹ کلب پرحملہ،39افرادہلاک


    یاد رہے کہ ترکی میں استنبول کے معروف رینا نائٹ کلب میں سالِ نو کے موقعے پر کم از کم 600 افراد موجود تھے۔جہاں ایک مسلح حملہ آور نے اندر داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس کےنتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    رینانائٹ کلب فائرنگ میں ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کا تعلق اسرائیل، فرانس، تیونس، لبنان، انڈیا، اردن اور سعودی عرب سے تھا۔

    داعش نے حملے کے اگلے دن اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حملہ اُن کے ‘ایک سپاہی’ نے کیا تھا۔


    امریکی بم حملے میں36داعش جنگجو ہلاک ہوئے،افغان حکام


    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں افغان حکام کا کہنا تھاکہ امریکی بم حملے میں داعش کے 36جنگجو ہلاک ہوئے تھےامریکہ نےافغانستان میں نان نیو کلیئر بم سے حملہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 10فیصداضافے کی تجویز

    ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 10فیصداضافے کی تجویز

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی کوشش ہےکہ سال 2018 کےامریکی دفاعی بجٹ میں 10 فیصد یعنیٰ 54ارب ڈالر کااضافہ کیاجائے جس کےلیےانہوں نے کوششیں تیز کردیں ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز مختلف سرکاری ایجنسیوں کو بجٹ کا مسودہ بھیجا گیا تھا۔تجویز کردہ مسودے میں ماحولیاتی بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کمی کی گئی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے بجٹ عہدیدار کاکہناہےکہ امریکی صدر کی جانب سے سال 2018کےدفاعی بجٹ میں 54ارب اضافےاورغیردفاعی اخراجات سےاتنی ہی رقم کم کرنے کی تجویز پیش کریں گے۔

    دوسری جانب امیکی صدرٹرمپ کے پلان میں بڑے فلاحی پروگراموں جیسے سوشل سیکورٹی اور میڈی کیئرمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،جبکہ ریپبلکن پارٹی نے ان میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

    خیال رہےکہ صدر ٹرمپ آج ملک کےتعمیری ڈھانچے کے بارے میں کانگریس کے سامنے اپنی تقریر میں بتائیں گےکہ ہمیں انفراسٹرکچر پر بہت توجہ دینی ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ سال صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں گے اور فلاحی پروگراموں کو محفوظ رکھیں گے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روزوائٹ ہاؤس میں ریاستی گورنرزسے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا تھاکہ ’ہم نے کم وسائل کے ساتھ زیادہ کام کرنا ہے،اور حکومت کو کم خرچ پر چلانا ہے اور احتساب کرنا ہے۔‘

  • عراق کے صوبے انبار میں فضائی حملہ، داعش کا کمانڈر ہلاک

    عراق کے صوبے انبار میں فضائی حملہ، داعش کا کمانڈر ہلاک

    واشنگٹن : عراق کے صوبہ انبار میں امریکی قیادت میں اتحادی فضائی حملے میں داعش کا کمانڈر اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک کا کہنا تھا کہ 6 مئی کو عراق کے صوبے انبار میں فضائی حملہ کیا گیا جس میں داعش کا لیڈر ابو واہب اپنے تین ساتھیوں سمیت ماراگیا.

    پیٹاگون کے ترجمان کے پیٹرکک کےمطابق ابوواہب عراق میں القاعدہ کا سابق رکن تھا، جس نے بعد میں داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی، داعش کے کمانڈر کو متعدد ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا تھا جس میں لوگوں کو قتل کیا جارہا تھا.

    انہوں نے کہا کہ ابو واہب صرف صوبہ انبار کا ہی لیڈر نہیں تھا بلکہ یہ داعش کی اہم قیادت میں سے تھا، داعش کے لیڈر کا حملے میں مارا جانا ایک بڑی کامیابی ہے.

    داعش کا کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت گاڑی میں جارہا تھا اسی دوران اس کو نشانہ بنایا گیا تاہم پیٹاگون کے ترجمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اسے جنگی جہاز یا ڈرون سے نشانا بنایا گیا.

    ابو واہب کاقتل امریکہ کی جانب سے کی جانے والے فضائی حملوں میں ہوا، امریکہ کی جانب سے اب تک عراق اور شام میں متعدد فضائی حملوں میں داعش کے لیڈرز کو نشانہ بنایاجاچکاہے ، لیکن اب بھی داعش کے قبضے میں عراق اور شام کا ایک بڑا حصہ ہے، امریکہ کی جانب سے داعش کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز آگست 2014 سے کیا گیا تھا.

    امریکی فضائی حملوں میں اب تک داعش کےسینئر لیڈرز کو نشانہ بنایا جاچکاہے جن میں سلیمان عبد شبیب داعش کا جنگی کونسل کا رکن، عبدالرحمن مصطفی،عمر چیچن جو داعش کے وزیر دفاع کےطور جاناجاتا تھا.

    امریکی اسپیشل فورس کی جانب سے فروری میں کئے جانے والے آپریشن میں داؤد سلیمان جو کیمیائی ہتھیاروں کےماہر کے طور پر جانا جاتا ہے اسے گرفتار کیاگیا تھا.

    بعداد فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو کا کہنا تھا کہ 2015 کے آغاز سے اب تک 40 لوگوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جس میں داعش اور القاعدہ کے سہولت کار، سیل رہنما اور منصوبہ ساز شامل ہیں.

    امریکی کاروائیوں میں بڑا نقصان پہچانے کے باوجود داعش نے اب بھی عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر رقہ پر قبضہ کیا ہوا ہے.