Tag: امریکی انتخاب

  • ٹرمپ کی ممکنہ فتح: ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

    ٹرمپ کی ممکنہ فتح: ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

    امریکی انتخابات کے غیر متوقع نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اگلے امریکی صدر بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔ دنیا بھر کے سرمایہ کار بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلد ٹرمپ کو واضح برتری حاصل ہے۔

    گزشتہ روز ہیلری کے کامیاب ہونے کی امید پر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی تھی۔ مگر آج صبح غیر متوقع نتائج کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ فتح کے خدشے کے پیش نظر ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کی لہر دوڑ گئی۔ میکسیکن پیسو اور امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی جبکہ خام تیل سستا اور سونا مہنگا ہوگیا۔

    جاپانی اسٹاک مارکیٹس میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے 600 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز ہی 1500 پوائنٹس کی مندی سے ہوا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی ٹریڈنگ کے دوران ساڑھے 700 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب امریکی اور میکسیکن کرنسی کی قدر میں کمی ہوئی۔ امریکی ڈالر کی قدر جاپانی ین کے مقابلے میں ساڑھے تین فیصد اور یورو کے مقابلے دو فیصد میں گر گئی۔ میکسیکن پیسو کی قدر میں 10 فیصد کمی ہوئی۔

    خام تیل کی قیمت میں بھی ایک ڈالر کی کمی جبکہ سونے کی قیمت میں 51 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ہیلری کلنٹن نے ہوائی جہاز میں سالگرہ منائی

    ہیلری کلنٹن نے ہوائی جہاز میں سالگرہ منائی

    واشنگٹن: امریکن ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنی انہتر ویں سالگرہ ہوائی جہاز میں منائی۔

    امریکا میں صدارتی انتخابات کی مہم آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ صدارتی امیدواروں کی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انہترویں سالگرہ ہوائی جہاز میں منائی۔

    hillary-2

    اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو کیک پیش کرتے ہوئے ہیلری کلٹن کا کہنا تھا کہ جہاز میں سالگرہ منا کر وہ انتہائی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ہفتے تک ان کی تمام تر توجہ انتخابی مہم اور ریاستوں میں ہونے والے انتخابات پرمرکوز رہے گی۔

    hillary-3

    ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات میں کچھ دن باقی رہ گئے لیکن ٹرمپ تاحال اپنا زیادہ تر وقت انتخابی مہم کے بجائے اپنے کاروبار کو دے رہے ہیں۔

    hillary-4

    دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت ہالی وڈ بھی پہنچ گئی۔ ہالی وڈ کے مشہور زمانہ واک آف فیم پر نصب ٹرمپ کے نام کے ستارے کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا اور اسے تباہ کردیا۔

    trump