Tag: امریکی انٹیلی جنس

  • سابق صدر اوباما نے ٹرمپ کیخلاف منظم سازش کی، امریکی انٹیلی جنس

    سابق صدر اوباما نے ٹرمپ کیخلاف منظم سازش کی، امریکی انٹیلی جنس

    واشنگٹن : صدر ٹرمپ کیخلاف سازش کے الزام پر امریکی انٹیلی جنس نے دستاویزی ثبوت جاری کر دیے ہیں۔ کارروائی کا فیصلہ محکمہ انصاف کرے گا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سال2016کے امریکی صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے روس کے ساتھ گٹھ جوڑ کے الزامات کو وائٹ ہاؤس نے صدر اوباما اور ان کے انٹیلیجنس اہلکاروں کی بڑی سازش قرار دیتے ہوئے دستاویزی ثبوت جاری کردیے ہیں۔

    اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تلسی گیبرڈ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔

    اس موقع پر ترجمان وائٹ ہاؤس کیرو لائن لیوٹ نے آئیڈاہو میں قاتلانہ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ آج مصنوعی ذہانت کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب اور 3 ایگزیکٹیو حکم ناموں پر دستخط کریں گے۔

    ڈائریکٹر انٹیلی جنس تلسی گیبرڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کیخلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے کے حوالے سے مقدمات کے ثبوت محکمہ انصاف کو بھجوا دیے ہیں، سابق صدر اوباما کیخلاف مجرمانہ ثبوت پر کارروائی کا فیصلہ محکمہ انصاف کرے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی سرمایہ کاروں کیلئے پوری دنیا کی مارکیٹ کھول دی ہے، ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ امریکی مصنوعات حاصل کرنے والوں کو ٹیرف رعایت دی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے اب تک7لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوئے ان کے اقدامات سے ہماری سرحدیں محفوظ ہوئیں اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی آئی۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، انہوں نے نیٹو کو دفاعی بجٹ میں 5 فیصد اضافہ کرنے پر رضامند کیا۔

    کیرو لائن لیوٹ نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے، صدر ٹرمپ پر روس کے ساتھ ملی بھگت کے الزامات عائد کئے گئے، سازشوں میں سابق سی آئی اے، ایف بی آئی ڈائریکٹر سمیت اہم افسران شامل رہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ہمارے پاس اب اس حوالے سے تمام ثبوت موجود ہیں، درحقیقت روس ہیلری کلنٹن کی کامیابی کی کوششیں کر رہا تھا، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کو جھوٹی رپورٹنگ پر ایوارڈز سے نوازا گیا، ان صحافیوں سے جھوٹی خبریں شائع کرنے پر ایوارڈز واپس لیے جائیں۔

    ڈائریکٹر انٹیلی جنس تلسی گیبرڈ کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے، ان کو تحقیقاتی اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹرمپ کیخلاف سازشوں پرمجبور کیا گیا۔

    سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن اور جیمز کومی کے ماتحت افسران نے ٹرمپ پر الزامات کی مخالفت کی مگر جان برینن اور جیمز کومی نے سازش کو نہیں روکا اور اوباما کا ساتھ دیتے ہوئے جھوٹے ثبوت تیار کئے۔

    ڈائریکٹر انٹیلی جنس نے بتایا کہ اوباما، جان برینن، جیمزکومی، حمایتی میڈیا نے2017میں صدر ٹرمپ پر جھوٹے الزامات عائد کئے، جھوٹے الزامات اور مقدمات کے ثبوت محکمہ انصاف کو بھجوا دیے ہیں، کارروائی کا فیصلہ محکمہ انصاف کرے گا۔

    تلسی گیبرڈ نے کہا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، سابق صدر اوباما نے انٹیلی جنس کمیونٹی سے ٹرمپ کیخلاف جھوٹی تحقیقاتی رپورٹ بنوائی۔ سابق صدر اوباما کے اقدامات سے امریکیوں کے جمہوریت پر اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔

    ترجمان کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس فراڈ میں ملوث تمام افراد کا احتساب چاہتے ہیں، ہیلری کلنٹن، ایڈم شف اور دیگر نے صدر ٹرمپ کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے۔

  • امریکی انٹیلی جنس نے اسرائیل پر ایران کے بڑے حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

    امریکی انٹیلی جنس نے اسرائیل پر ایران کے بڑے حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

    شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران اسرائیل پر درجنوں ڈرونز سے حملہ کرسکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس نے خدشات کا اظہار کردیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران اگلے ہفتے تک اسرائیل پرحملہ کرسکتا ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر اسرائیلی سفارتی مرکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس نے قوی امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران رمضان ختم ہونے سے پہلے حملہ کرسکتا ہے۔ اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے ایران ڈرونز کے ساتھ کروز میزائل بھی استعمال کر سکتا ہے۔

    دوسری جانب ایرانی صدارتی معاون محمد جمشیدی کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی حکومت کو ایک تحریری پیغام بھیجا ہے جس میں اسے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے ”جال”میں نہ پھنسے۔

    جمشیدی نے امریکا کو جواب دیا کہ ”دور رہو تاکہ تمہیں تکلیف نہ ہو۔ اس پر امریکا کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    اسرائیلی حملوں میں مصنوعی ذہانت پر اقوام متحدہ کا سخت ردعمل

    ایران کی جانب سے دمشق، شام میں اپنے قونصل خانے پر مہلک حملوں کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد اسرائیلی فوج نے تمام جنگی یونٹوں کی چھٹیاں روک دی ہیں۔

  • امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیل کا بھانڈا پھوڑ دیا

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیل کا بھانڈا پھوڑ دیا

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیل کا بھانڈا پھوڑ دیا، کہا کہ اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام ہے۔

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق حماس کے پاس غزہ میں کئی ماہ سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی اسلحہ اور افرادی قوت موجود ہے۔

    امریکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بماری اور زمینی آپریشن اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے باوجود اسرائیل 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک حماس کو تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ حماس کے پاس اب بھی کئی مہنیوں تک لڑنے کے لیے گولہ بارود موجود ہے، حماس اسرائیل پر بڑا راکٹ حملہ کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے، اسرائیل کے حماس سے علاقے چھینے جانے کے دعوی بھی بے بنیاد ہیں۔

    امریکی خفیہ ایجنسیز کی رپورٹ پر وال اسٹریٹ جرنل کا تبصرہ میں کہا گیا ہے کہ حماس جنگجو اسرائیل کنٹرول والے علاقوں میں آزادانہ نقل و حرکت کر رہے ہیں۔

  • امریکی انٹیلی جنس نے حماس کے غیرمتوقع حملوں پر کیا کہا؟

    امریکی انٹیلی جنس نے حماس کے غیرمتوقع حملوں پر کیا کہا؟

    حماس کی جانب سے اسرائیل پر کئے جانے حملوں کو اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا جارہا ہے، جبکہ امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ حماس کے غیرمتوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی حیران کردیا تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے غیر متوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

    امریکی اخبار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی اس تازہ رپورٹ پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

    واضح رہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل حماس کے حملے کا مناسب جواب دے گا۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل کو حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن وہ توقع کرتے ہیں کہ حماس کے ہفتے کے آخر میں ہونے والے حملے کا جواب مناسب ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ یقیناً جب ہم اسرائیل کے ردعمل کو دیکھیں گے تو یہ متناسب ہوگا اور یہ اہم ہے کیونکہ معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

    اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر بمباری کے نتیجے میں 2 لاکھ 60ہزار سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے فلسطینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بمباری کی مہم نے 1ہزار سے زائد مکانات کو تباہ کردیا ہے اور 560 کو اس قدر شدید نقصان پہنچا ہے کہ وہ ناقابل رہائش ہیں۔

  • ملائیشن طیارے کی تباہی میں روس ملوث نہیں،امریکی حکام

    ملائیشن طیارے کی تباہی میں روس ملوث نہیں،امریکی حکام

    واشنگٹن: یوکرائن میں تباہ والے ملائشین طیارے پر امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ واقعے میں روس براہ راست ملوث نہیں ہے، طیارہ غلطی سے روس نواز باغیوں کا نشانہ بنا۔

    یوکرائن میں ملائشین طیارے کی تباہی پرامریکی انٹیلی جنس حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طیارے کو روس نواز باغیوں کی جانب سے غلطی سے نشانہ بنایا گیا تاہم روسی حکومت کے براہ راست ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

    دوسری جانب حادثے کے شکار دو سو افراد کی لاشوں کو نیدر لینڈ منتقل کرنے کا بندوبست کرلیا گیا ہے، مزید لاشوں کی تلاش کے لئے امدادی کارروئیاں جاری ہیں، روسی صدر کا کہنا ہے کہ روس معاملے کی تحقیقات کے لیے باغیوں کے خلاف اثرو رسوخ استعمال کرے گا۔