Tag: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

  • ‘ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا’ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کو ٹرمپ نے مسترد کردیا

    ‘ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا’ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کو ٹرمپ نے مسترد کردیا

    امریکی جاسوس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا تاہم ٹرمپ نے اسے ہٹ دھرمی سے مسترد کردیا۔

    غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے مارچ کے مہینے میں رپورٹ دی تھی کہ ایران ایٹمی ہتھیارنہیں بنارہا تاہم امریکی صدر نے اس بات کو ماننے سے انکار کیا، ٹرمپ نے کہا کہ مجھے پرواہ نہیں مجھے لگتا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کے قریب تھا۔

    امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ مجھے انٹیلی جنس رپورٹ سے اتفاق نہیں ایران ایٹمی ہتھیار کے قریب تھا، ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس چیف تلسی گیبرڈ کی رائے کو بھی مسترد کیا۔

    ایران نے جوہری معاہدے پر دستخط نہ کیے تو بے وقوفی ہوگی، ٹرمپ

    خبرایجنسی کے مطابق تلسی گیبرڈ کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا تھا، مارچ میں کانگریس میں بیان دیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کررہا ہے۔

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران فوری طور پر خالی کرنے کا انتباہ دیا ہے، اسرائیل ایران جنگ کے پانچویں دن ٹرمپ نے ایرانیوں پر زور دیا کہ وہ تہران کو خالی کر دیں۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو روکنے کے معاہدے کو مسترد کیا، ایران کو اس معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے تھے جس پر میں نے انھیں دستخط کرنے کے لیے کہا تھا۔

    کتنی شرم کی بات ہے، اور انسانی زندگی کا ضیاع۔ سادہ لفظوں میں کہا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ میں نے بار بار کہا! ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے!

    https://urdu.arynews.tv/khamenei-could-end-up-like-saddam-hussein-says-israeli-defense-minister/

  • امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں بھارت سے متعلق ہوشربا انکشافات

    امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں بھارت سے متعلق ہوشربا انکشافات

    واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں بھارت سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ، ڈائریکٹرتلسی گبارڈ نے بتایا بھارت غیر قانونی فینٹنائل کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے یو ایس ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا پول کھول دیا۔

    ڈائریکٹرتلسی گبارڈ نے حیران کن انکشاف کیا کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق بھارت غیر قانونی فینٹنائل کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔

    تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ انڈیا میکسیکو کے منشیات کارٹلزکوفینٹنائل کیمیکل فراہم کرنے والاسرکردہ ملک ہے۔

    بھارتی ریاست گجرات کے 3 افراد پر میکسیکو میں غیرقانونی طور پر فینٹنائل کی فراہمی کا الزام ہیں اور امریکی انٹیلی جنس کی حالیہ رپورٹ کےمطابق انڈیا غیر قانونی منشیات کی فراہمی میں ملوث ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ انڈیا وسطی افریقہ کو بھی غیر قانونی منشیات فراہم کرتا ہے اور نائیجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد انڈیا سے اسمگلڈ افیون استعمال کررہے ہیں۔