Tag: امریکی اہلکار

  • امریکی انٹیلی جنس اہلکار چین کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    امریکی انٹیلی جنس اہلکار چین کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    امریکی فوج نے اپنے ہی ایک انٹیلی جنس اہلکار کو چین کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ سارجنٹ کوربن شلٹز کو جمعرات کے روز فوجی اڈے فورٹ کیمبل سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے اہلکار پر 42 ہزار امریکی ڈالرز کے عوض چین کو قومی دفاعی معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

    بیان میں عائد کردہ فرد جرم کے مطابق، شلٹز جون 2022 سے چین کو امریکی قومی دفاع سے متعلق دستاویزات، نقشے اور تصاویر فراہم کررہا تھا۔

    غزہ پر اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 78 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    حراست میں لئے گئے امریکی انٹیلی جنس اہلکار پر لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ہائپرسونک آلات، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (HIMARS) اور امریکا کے چینی فوج سے متعلق داخلی دستاویزات بھی چین کوفراہم کرنے کا الزام ہے۔

  • اسرائیلی مظالم پر خاموشی: درجنوں امریکی اہلکاروں کا بائیڈن کو احتجاجی خط

    اسرائیلی مظالم پر خاموشی: درجنوں امریکی اہلکاروں کا بائیڈن کو احتجاجی خط

    غزہ میں جاری فلسطینیو ں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز نہ اُٹھانے اور امریکہ کی اسرائیل سے متعلق پالیسز پر پانچ سو سے زائد امریکی اہلکاروں نے امریکی صدر بائیڈن کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق خط میں فلسطین میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل پر زور دے کر فلسطینیوں کے لیے سامان غزہ جانے کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    صدر بائیڈن کو خط لکھنے والوں میں قومی سلامتی، محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے اہلکار بھی شامل ہیں، خط کے متن میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کو رہائی دلوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے حماس سے وابستہ افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حمایت، حماس اور پی آئی جے کو دہشتگرد سرگرمیوں کے قابل بناتی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے حماس پر پابندیوں کے تیسرے دور میں فلسطینی اسلامی جہاد کے رہنما اکرم الاجوری کو عالمی دہشت گرد نامزد کر دیا گیا جبکہ پی آئی جے کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے رہنما بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

    امریکا نے حماس اور پی آئی جے کو مدد فراہم کرنے پر سات افراد اور دو اداروں کو بھی نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت، حماس اور پی آئی جے کو دہشتگرد سرگرمیوں کے قابل بناتی ہے، اس حمایت میں فنڈز کی منتقلی اور ہتھیاروں اور آپریشنل تربیت دونوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔

    ترجمان نے الزام عائد کیا کہ ایران نے پی آئی جے جنگجوؤں کو غزہ میں میزائل بنانے کی تربیت، مالی معاونت کی، بین الاقوامی مالیاتی نظام کو حماس اور اس کے اہلکاروں کے غلط استعمال سے بچانا ہے۔

  • مشرقی افغانستان میں ایساف کا طیارہ گرکر تباہ ،اہلکاروں سمیت4 ہلاک

    مشرقی افغانستان میں ایساف کا طیارہ گرکر تباہ ،اہلکاروں سمیت4 ہلاک

    مشرقی افغانستان میں ایساف کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین امریکی اہکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔

    ایساف ترجمان کے مطابق طیارہ افغانستان کے مشرقی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا، جس میں ایساف کے دو اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوئے، دوسری جانب خبررساں ایجنسی کے مطابق دفاعی حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایساف کا ایم سی بارہ طیارہ گرنے سے ایساف کے تین امریکی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

    گذشتہ تین روز کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل امریکی ریاست ورجینیا میں نیوی اور برطانوی دارالحکومت لندن میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، جس میں مجموعی طور پر چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔