Tag: امریکی ایئرلائن

  • وائرل ویڈیو: مسافر نے ہتھوڑا اٹھا کر امریکی ایئرلائن کا کاؤنٹر تہس نہس کر ڈالا

    وائرل ویڈیو: مسافر نے ہتھوڑا اٹھا کر امریکی ایئرلائن کا کاؤنٹر تہس نہس کر ڈالا

    چلی: جنوبی امریکی ملک چلی کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک مسافر کو ہتھوڑا اٹھا کر امریکی ایئرلائن کا کاؤنٹر تہس نہس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    چلی کے دارالحکومت سانتیاگو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر نے مشتعل ہو کر ہتھوڑے سے توڑ پھوڑ کر ڈالی، مسافر نے امریکن ایئر لائن کا کاؤنٹر ہتھوڑے سے توڑ ڈالا، جس سے ایئرلائن کو 22 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

    مسافر میامی جانا چاہتا تھا اور وہاں سے اُسے ہیٹی جانا تھا، جب مسافر چیک اِن کے لیے امریکن ایئر لائن کے کاؤنٹر پر پہنچا تو اُسے بتایا گیا کہ اُسے کسی نے جعلی ٹکٹ بیچا ہے۔

    یہ سننا تھا کہ مسافر آپے سے باہر ہو گیا اور قریب ہی پڑا ہوا ہتھوڑا اٹھا کر کمپیوٹرز اور اسکرینز کو توڑنا شروع کر دیا، موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعے کو اپنے اپنے سیل فون میں ریکارڈ کر لیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مسافر نے 5 کمپیوٹر اور 6 اسکرینیں توڑ ڈالی ہیں، پولیس نے مشتعل مسافر کو گرفتار کر لیا، جسے آج ہفتے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • امریکی ایئرلائن کی پرواز میں میاں بیوی کا جھگڑا، ویڈیو وائرل

    امریکی ایئرلائن کی پرواز میں میاں بیوی کا جھگڑا، ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: امریکی ایئرلائن کی پرواز میں میاں اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاس اینجلس جانے والی فلائٹ میں شوہر اور بیوی جھگڑا ہوگیا، جہاز میں بیٹھے مسافر نے جھگڑے کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    جھگڑے کے دوران بیوی شوہر پر چیختی چلاتی رہی جب شوہر نے سیٹ سے اٹھ کر جانے کی کوشش کی تو بیوی نے لیپ ٹاپ سر پر دے مارا۔

    شوہر کی جانب سے کہا گیا تم آپے سے باہر ہورہی ہے اور وہ اٹھ کر دوسری جانب جانے لگا کہ اہلیہ نے ہاتھ میں پکڑا ہوا لیپ ٹاپ اس کے سر پر مار دیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون مسافر کی شناخت ٹیفنی میکلے مور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں خوش قسمتی سے شوہر زخمی نہیں ہوا۔

    میامی ایئرپورٹ پولیس کی جانب سے جوڑے کو طیارے سے اتار دیا گیا اور شوہر کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کی گئی جبکہ اس کی اہلیہ کو میکلے مور کو طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔

    ایئرلائن انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم شکر گزار ہیں پولیس نے فوری طور پر معاملے کو حل کرلیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں مانچسٹر سے لسبن جانے والی فلائٹ میں کولڈ ڈرنک نہ دینے پرنشے میں دھت ہسپانوی خاتون نے طیارے میں ہنگامہ برپا کردیا تھا۔

    مسافروں کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد کیپٹن کی جانب سے ایئرپورٹ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، طیارے کی لینڈنگ کے بعد خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

  • امریکی جہازمیں آتشزدگی،8افراد زخمی

    امریکی جہازمیں آتشزدگی،8افراد زخمی

    شکاگو: امریکی ریاست شکاگو کے اوہیئرایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائن کے طیارے میں اڑنے سے قبل آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہناہے کہ امریکی ریاست شکاگوکے ہوائی اڈے پر بوئنگ طیارہ767شگاکو سے میامی کے لیےمقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے اڑنے لگا تو اس کا ایک پہیہ پھٹ گیا جس سے اس کا انجن بری طرح متاثرہوا۔

    امریکی ایئرلائن کا کہناتھا کہ آتشزدگی کے اس حادثے میں سات مسافر اور عملے کا ایک رکن زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔حادثے کے وقت جہاز پر 161 مسافر اور عملے کے9 افراد سوار تھے۔

    ہوائی کمپنی نےنے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے مسافروں اور عملے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور مسافروں کو اسی شام دوسرے جہازوں کے ذریعے میامی بھیج دیا جائے گا۔

    دوسری جانب اسی روز کوریئر کمپنی فیڈایکس کے ایک جہاز میں فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں اس وقت آگ لگی جب اترتے وقت جہاز کے لینڈنگ گیئر نے کام کرنے چھوڑ دیا۔