Tag: امریکی ایئرپورٹ

  • ویڈیو: امریکی ایئرپورٹ کے رن وے پر بنی 2 قبریں کس کی ہیں؟

    ویڈیو: امریکی ایئرپورٹ کے رن وے پر بنی 2 قبریں کس کی ہیں؟

    ایئرپورٹ کے رن وے پر کوئی معمولی رکاوٹ بھی نہیں ہوتی مگر ایک امریکی ہوائی اڈے کے رن سے پر 2 قبریں بنی ہوئی ہیں۔

    امریکی ریاست جارجیا کے سوانا/ ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر 2 قبریں بنی ہوئی ہیں جو وہاں آنے اور جانے والے مسافروں کو حیران کر دیتی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رن وے 10 اور 28 کے کنارے پر واقع یہ قبریں ایک شادی شدہ جوڑے کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن کی ہیں۔ یہ جوڑا رن وے کے نیچے مدفون ہے اور ایسا کیوں ہوا؟ اس کی ایک علیحدہ دلچسپ کہانی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سوانا/ ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ 1960 میں بنایا گیا تھا۔ تاہم یہ قبریں ایئرپورٹ کے قیام سے تقریباً ایک صدی قبل کی ہیں۔

    آج جہاں سے ہوائی جہاز اڑتے دکھائی دیتے ہیں وہ زمین دو صدی قبل ڈاٹسن کی ملکیت ہوتی تھی۔ یہ 1797 میں پیدا ہوئے تھے اور نصف صدی خوشگوار ازدواجی زندگی گزاری۔

    کیتھرین کا انتقال 1877 جب کہ ڈاٹسن نے 1884 میں یہ دنیا چھوڑی۔ خاندانی رسم و رواج کے مطابق، جوڑے کو چیروکی ہل پر ان کی زمین پر ایک دوسرے کے ساتھ دفن کیا گیا تھا جہاں اب لوگوں کو ایک مصروف ایئرپورٹ دکھائی دیتا ہے۔

    امریکی حکومت نے جب اس ایئرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ بنایا تو مذکورہ علاقہ بھی اس میں شامل تھے۔ تاہم اس موقع پر آنجہانی جوڑے کے پوتے پوتیاں آڑے آ گئے اور قبروں کو ختم کرننے نہ دیا۔

    اس وقت کی امریکی حکومت نے بالآخر مجبور ہوکر رن وے کو قبروں کے اوپر ہی ایسے تیار کیا کہ جوڑے کی قبروں کے آثار پر قبروں کے پختہ نشانات بنا دیے۔

     

  • مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد

    مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد

    میامی : امریکی ایئرپورٹ پرحکام نے مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد کرکے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے میامی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے دوران تلاشی ایک مسافر کے کپڑوں کی جیب سے نایاب سانپوں کا ایک چھوٹا سا بیگ برآمد کیا ہے۔

    snakes hidden

    ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے عملے نے مسافر کی پینٹ کی جیب سے عینک کا ایک چھوٹا سا بیگ نکالا جس کو کھولنے پر دیکھا کہ اس میں سانپ کے متعدد بچے رکھے ہوئے تھے۔ واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب مسافر کچھ ہی دیر میں جہاز پر چڑھنے والا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میامی کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے یہ واقعہ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، پوسٹ میں دو چھوٹے سانپوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

  • امریکی ایئرپورٹ پر متعدد پناہ گزین آتے ہی زیرحراست

    امریکی ایئرپورٹ پر متعدد پناہ گزین آتے ہی زیرحراست

    نیو یارک : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کرتے ہی انتظامیہ نے پُھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایئر پورٹ پر ہی متعدد پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے نیویارک کی عدالت میں ان پناہ گزینوں کو رہا کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے جنہیں جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر حراست میں رکھا گیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چھ مسلمان ممالک کے باشندوں کا امریکہ میں 90 دن تک داخلہ بند ہے۔

    اس حکم نامے پر عملدرآمد کا طریقۂ کار تاحال واضح نہیں ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس پابندی کے فوری نفاذ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    نیویارک میں دو عراقی پناہ گزینوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک امریکی فوج کے ساتھ مترجم کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ لوگ جمعے کو ہوائی اڈے کے ٹرانسٹ حصے میں تھے جس وقت اس حکم نامے پر دستخط کیے گئے اور انہیں وہیں روک دیا گیا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد شدت پسند اسلامی دہشت گردی کو امریکہ سے باہر رکھنا ہے۔ لیکن اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شامی پناہ گزینوں اور دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔