Tag: امریکی ایئر لائنز

  • مسافروں سے بھرے امریکی ایئر لائنز کے جیٹ طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

    مسافروں سے بھرے امریکی ایئر لائنز کے جیٹ طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

    ڈینورایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، طیارے سے ایک سو اٹھتر مسافروں کو با حفاظت باہر نکال لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ ڈیلاس سے کولوراڈو جارہا تھا کہ انجن میں آگ بھڑک اٹھی، مسافر جان بچانے کیلئے طیارے کے پنکھ پر کھڑے ہوگئے۔

    امریکی طیارہ گیٹ سی تھرٹی ایٹ پر موجود تھا، جیٹ طیارے میں آگ لگنے سے ہرسمت دھواں پھیل گیا۔ آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    اس سے قبل امریکا میں فائٹر جیٹ سان ڈیگو ہاربر کے قریب سمندر میں گر کر کا تباہ ہوگیا تھا، دونوں پائلٹس جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    مچھلی پکڑنے والے جہاز نے دونوں پائلٹ کو پانی سے نکالا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔عینی شاہدین کی جانب سے حاصل کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیٹ تیز رفتاری سے پانی میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    این بی سی سان ڈیاگو کی رپورٹ کے مطابق طیارے کو الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن وی اے کیو 135 کو تفویض کیا گیا تھا جو این اے ایس واشنگٹن میں واقع ہے۔

    سان ڈیاگو کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے حادثے سے دونوں پائلٹ کے بچ جانے کی تصدیق کی ہے۔

    ایچ اینڈ ایم لینڈنگ چارٹر فشنگ بوٹ کے جنرل منیجر فرینک ارسیٹی نے کہا کہ پریمیئر کشتی کے کپتان نے حادثے کو دیکھا اور مدد کے لیے جہاز کا رخ موڑ دیا۔

    امریکا میں دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی، ایمرجنسی نافذ

    انہوں نے کہا کہ ہمارا عملہ جان بچانے کی کوششوں میں تربیت یافتہ ہے انہوں نے پائلٹوں کو اٹھایا جو پانی میں موجود تھے۔

    امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ پائلٹوں کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو ہل کرسٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

  • امریکی طیارے کو اچانک اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا، ہنگامی لینڈنگ

    امریکی طیارے کو اچانک اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا، ہنگامی لینڈنگ

    نئی دہلی : امریکی طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی جنگی جہازوں نے اسے گھیر لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے والی امریکن ایئر لائنز کی ایک فلائٹ کو دورانِ پرواز ملنے والی بم کی دھمکی کے بعد ہنگامی طور پر طیارے کا رخ نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔

    بوئنگ 787-9 ڈریملائنر میں 280 سے زائد مسافر سوار تھے، یہ طیارہ بحیرہ کیسپین کے اوپر پرواز کر رہا تھا جب اچانک اس کا راستہ تبدیل کرکے اس کا رخ اٹلی کی طرف کردیا گیا۔

    امریکی جہاز

    جب طیارہ اٹلی کی فضائی حدود کے قریب پہنچا تو حفاظتی اقدامات کے طور پر اطالوی لڑاکا طیاروں  نے اسے اسکواٹ کیا، بعد ازاں یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے روم میں بحفاظت لینڈ کرگئی۔

    اس حوالے سے مقامی حکام نے سیکیورٹی الرٹ کی نوعیت کی تفصیلات نہیں بیان کیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ  دورانِ پرواز طیارے میں بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد امریکن ایئر لائنز اور سیکیورٹی حکام نے فوری طور اس کا نوٹس لے کر ہنگامی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے کی روم میں بحفاظت لینڈنگ ہوگئی ہے، بم اسکواڈ نے تلاشی لے کر طیارے کو کلیئر کردیا ہے۔