Tag: امریکی باکس آفس

  • پشپا 2 نے امریکی باکس آفس پر بڑا ریکارڈ بنالیا

    پشپا 2 نے امریکی باکس آفس پر بڑا ریکارڈ بنالیا

    تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن کی نئی فلم ’پشپا 2‘ نے امریکی باکس آفس پر بڑا ریکارڈ قائم کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن ، رشمیکا مندھانا اور فہد فاضل کی فلم ’پشپا 2‘ کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد امریکا میں اس کے ٹکٹوں کی ’پری سیل ‘ بھی شروع ہوچکی ہے اور امریکی باکس آفس پر ایک ملین ڈالر کمانے والی تیز ترین بھارتی فلم بن گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پشپا 2 دی رول نے امریکی باکس آفس پر پری بکینگ میں ایک ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی یہ فلم بالی ووڈ کی تیز ترین ایک ملین ڈاکر کمانے والی فلم بن گئی ہے۔

    فلم میکرز نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ ’پشپا کا راج باکس آفس پر برقرار، ایک نئے تصور کے ساتھ دوبارہ دھوم مچانے آ رہے ہیں۔

    فلم میکرس نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک پوسٹر بھی شیئر کیا جس میں الو ارجن کے کردار پشپا کو نوٹوں کے ڈھیر پر بیٹھے ہوئےدکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سو کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پشپا2 فلم پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے جو پورے بھارت میں باکس آفس پر زردست کامیاب ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ 17 نومبر کو الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا، جو تیلگو، ہندی، اور تامل زبانوں میں یوٹیوب پر جاری کیا گیا اور چند گھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    خیال رہے کہ ’پشپا 2: دی رول‘5 دسمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کو دیکھنے کیلئے فلم بین بےقرار ہیں۔

  • لاس اینجلس: ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘ نے امریکی باکس آفس پردھوم مچادی

    لاس اینجلس: ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘ نے امریکی باکس آفس پردھوم مچادی

    لاس اینجلس : ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘،امریکی باکس آفس پر چھاگئی،پالتو جانوروں نے نٹ کھٹ شرارتون سے شائقین کے دل جیت لیےفلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ایک سو تین ملین ڈالر کما لیے.

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ فلم ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘ نے امریکی باکس آفس پردھوم مچادی،نٹ کھٹ شرارتوں سے بھرپورفلم سیکریٹ لائف آف پیٹس نے باکس آفس پرسب کی چھٹی کردی اور پہلے ہی ہفتے ایک سو تین ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

    رواں ہفتے امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر رہی ایکشن سے بھرپور فلم ’’لیجنڈ آف ٹارزن‘‘ جس نے دوسرے ہفتے میں مزید بیس ملین ڈالر کمائے.

    اینی میٹڈ فلم’ ’ فائنڈنگ ڈوری“ اس ہفتے بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی،اور مزید بیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر تیسری پوزیشن پر آگئی .

  • ہالی ووڈ:اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری نے باکس آفس پر دھوم مچادی

    ہالی ووڈ:اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری نے باکس آفس پر دھوم مچادی

    لاس اینجلس: نارتھ امریکن باکس پر اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری ریکارڈبزنس کرکے سرفہرست آگئی.

    تفصیلات کے مطابق اینڈریو اسٹینٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2003میں ریلیز ہونے والی فلم فائنڈنگ نیمو کا سیکوئل ہے جس میں ڈوری اپنی گمشدہ خاندان کو ڈھونڈتی دکھائی دے رہی ہے.

    فلم فائنڈنگ ڈوری نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی تیرہ کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کماکر باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں.

    امریکی باکس آفس پر ایکشن مووی سینٹرل انٹیلیجنس تین کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کماکر دوسرے اور خوف و دہشت سےبھرپور فلم دی کنجیورنگ ٹو ایک کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کماکر رواں ہفتے دوسری سے تیسری پوزیشن پر آگئی ہے.

  • امریکی باکس آفس پر فلم ‘ٹین ایج میوٹنٹ ننجا آوٹ آف دا شیڈوز’ کا راج

    امریکی باکس آفس پر فلم ‘ٹین ایج میوٹنٹ ننجا آوٹ آف دا شیڈوز’ کا راج

    لاس اینجلس:شرارتی ننجا ٹرٹلزکی حرکتیں سب کو بھاگئیں،’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا آوٹ آف دا شیڈوز’ رواں ہفتے امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی.

    تفصیلات کے مطابق تین جون کو ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹین ایج میوٹنٹ ننجا آوٹ آف دا شیڈوزنے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،ریلیز کے پہلے ہفتے ہی فلم نےباکس آفس پرتین کروڑ پچاس لاکھ ڈالرزکےساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

    ڈیوگرین کی ہدایت کاری میں بننے والی بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی ایسے ٹرٹلز کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانے کےلیے میدان میں آجاتے ہیں.

    پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ایک بار پھرہالی ووڈ سپر اسٹار میگن فاکس نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں اسٹیفن آمل، وِل آرنٹ، ولیم فچنر اور ٹیلر پیری سمیت دیگر شامل ہیں.

    رواں ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہالی وڈ ایکشن فلم ’ایکس مین ۔ ایپوکلپس رہی جس نے دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمائے،رومانوی فلم ‘می بفور یو’ ایک کروڑ اسی لاکھ کماکر تیسرے نمبر پر رہی.