اسلام آباد : پیپلز پارٹی قیادت پر الزامات لگانے والی امریکی بلاگر سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ان لوگوں کی آوازسنے جو کرپشن کی وجہ سے بھوک سے مر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت پر الزامات لگانےوالی امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ان لوگوں کی آوازسنےجوکرپشن کی وجہ سےبھوک سےمررہے ہیں۔
PPP should listen to the voices of those hungry people who are going to lose their lives. Just because of corruption. #SaveSindh#بلاول_پرچی_پارٹی
— Cynthia D. Ritchie (@CynthiaDRitchie) June 6, 2020
گذشتہ روز پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمان نے 2011 میں اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔
سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔
بعد ازاں امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔
سینیٹر رحمان ملک نے بھی سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانونی کارروائی اور ہتک عزت کا دعویٰ کرنے لئے مشاورت جاری ہے۔