Tag: امریکی تاریخ

  • ایران پر حملے میں امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بی ٹو اسٹرائیک کی گئی، سربراہ امریکی فضائیہ

    ایران پر حملے میں امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بی ٹو اسٹرائیک کی گئی، سربراہ امریکی فضائیہ

    امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈین کین کا کہنا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بی ٹو اسٹرائیک تھی۔

    امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا۔ اس حملے سے متعلق واشنگٹن پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئر فورس جنرل ڈین کین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    سربراہ امریکی فضائیہ جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ کل رات ایران کی ایٹمی تنصیبات پر کیا جانے والا حملہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بی ٹو اسٹرائیک تھی۔ ایران کیخلاف آپریشن انتہائی خفیہ اور اعلیٰ سطح کا تھا جس کا علم واشنگٹن میں صرف مخصوص شخصیات کو ہی تھا۔

    جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکا کا آپریشن ایران میں رجیم چینج کے لیے نہیں بلکہ دنیا کے لیے خطرات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔ ’’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘‘ جنرل کوریلا کی سربراہی میں کیا گیا، جس میں صرف ایران کی جوہری تنصیبات کو ہی نشانہ بنایا گیا اور صدر ٹرمپ کے حکم پر تین جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔

    انہوں نے آپریشن کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایرانی وقت کے مطابق رات 2 بجے کے بعد ٹوماہاک میزائلوں سے ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 7 بی ٹو بمبار طیارے شامل تھے۔ اس کے علاوہ آبدوزوں سے دو درجن سے زائد ٹاما ہاک میزائل فائر کیے گئے

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    سربراہ امریکی فضائیہ کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں تمام تکنیکی اداروں کی مدد حاصل تھی اور آپریشن میں شریک ہر اہلکار نے بہترین کام کیا۔

    جنرل ڈین کین نے یہ بھی بتایا کہ اس آپریشن کے دوران ایرانی فضائی حدود میں امریکی جنگی طیاروں پر ایران کی طرف سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی زیر زمین جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کیلیے بنکر بسٹر بم اور اسے لے جانے والے بی ٹو طیارے کا استعمال کیا جو دنیا میں کسی دوسرے ملک کے پاس نہیں ہے۔

    امریکا کا بنکر بسٹر بم اور بی ٹو طیارہ کیا ہے؟

    بنکر بسٹر بم بی 52 بمبار طیاروں کے ذریعے گرائے گئے۔ فردو ایٹمی تنصیب پر چھ بڑے بنکر شکن بم مارے گئے، جب کہ نطنز اور اصفہان میں واقع تنصیبات پر 30 ٹام ہاک میزائل داغے گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-israel-us-secretary-of-defense-claim-destroyed-iran-atomic-programme/

  • امریکی صدر جوبائیڈن کی 80 ویں سالگرہ پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

    امریکی صدر جوبائیڈن کی 80 ویں سالگرہ پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

    جوبائیڈن امریکی تاریخ میں پہلے صدر ہیں جو صدارت کے دوران ہی اپنی عمر کے 80 ویں سال تک پہنچ گئے ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کی کسی باقاعدہ تقریب کا اعلان تو نہیں کیا تاہم انکی اہلیہ جِل بائیڈن نے امریکی صدر جوبائیڈن کیلئے محبت بھرا پیغام دیا اور رقص کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

    امریکہ کی خاتون اول جلِ بائیڈن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’’میں کسی اور کے ساتھ ڈانس نہیں کرنا چاہتی، سالگرہ مبارک ہو‘‘۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن سگریٹ نہیں پیتے اور اب بھی جسمانی طور پر متحرک ہے۔ 1988 میں جان لیوا دماغی انیوریزم کی سرجری کے بعد سے انہیں صحت کے کسی بڑے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    ایک سال قبل ایک وسیع طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں کا کہا تھا کہ جوبائیڈن کو چند معمولی بیماریاں ہیں اور ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ بائیڈن اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل ہیں۔

  • امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی شخص چیف جج مقرر

    امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی شخص چیف جج مقرر

    واشنگٹن : امریکی حکام نے فلسطینی نژاد قانون دان کو پیٹرسن شہر کا چیف جج مقرر کردیا، عبدالمجید امریکا میں چیف جج تعینات ہونے والے پہلے فلسطینی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد شہری کو امریکی ریاست نیوجرسی کے پیٹرسن شہرکی عدالت کا چیف جج مقرر کردیا گیا اطلاعات کے مطابق عبدالمجید عبدالھادی کا امریکی تاریخ میں چیف جج کے عہدے پرتعینات ہونا حیران کن تصور کیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیٹرسن شہر کے میئر انڈریہ سائگ نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہیں کسی فلسطینی مسلمان کے امریکا میں چیف جج کے عہدے پر فائز ہونے پر فخر ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہمقبوضہ فلسطین کا علاقہ رام اللہ امریکا میں چیف جج تعینات ہونے والے عبدالمجید کا آبائی شہر ہے، انہوں نے برسوں امریکا میں بحیثیت پبلک پراسیکیوٹر خدمات انجام دیں اس کے بعد پانچ سال تک سٹی جج بھی تعینات رہے۔

    یاد رہے کہ امریکی ریاست مشی گن کی سابقہ قانون ساز مسلمان خاتون رشیدہ طلیب جو امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونےوالی پہلی مسلمان خاتون ہیں، فلسطینی نژاد رشیدہ امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کانگریس کی نشت کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

  • امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

    امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

    واشنگٹن : امریکا کی میگا بال نامی لاٹری میں رواں برس جیک پوٹ جیتنے والے خوش نصیب کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی، جیک پوٹ کا ایک ٹکٹ ساؤتھ کیرولینا میں فروخت ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں میگا ملین نامی لاٹری کمپنی کی جانب سے رواں برس امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری نکالی جائے گی جس کا ایک ٹکٹ ریاست ساؤتھ کیرولینا کے رہائشی نے خرید لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کیا جانب سے جیک پوٹ جیتنے والے کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

    لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ جس ٹکٹ پر انعامی نمبرز موجود تھے ان میں ایک ٹکٹ فروخت ہوچکی ہے، انعامی لاٹری کے چھ نمبر 28، 70، 5، 62، 65 ہیں جبکہ میگا بال نمبر 5 ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کی جانب سے ملک کی 44 ریاستوں میں سروس اسٹیشن اور اسٹورز پر فروخت کی گئی ہے تاہم جولائی سے اب تک کوئی خوش نصیب ایسا نہیں نکلا جو جیک پوٹ جیت سکے۔

    لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ میگا بال نے جیک پوٹ کے علاوہ 15 دیگر انعام بھی ہیں جس میں جیت کی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرز کے ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیک پوٹ جیتنے والے کو اختیار ہوگا کہ وہ ٹیکس کتوٹی کے بعد 91 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم لے یا 29 برس تک قسطوں میں ٹیکس کی ادائیگی کرے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ میگا بال لاٹری کا قیام سنہ 2002 میں ہوا تھا جس کے بعد لاٹری کے قوانین میں کئی مرتبہ تبدیلیاں کی گئی جس کے باعث انعامی رقم جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوئی، اسی لیے انعام کی رقم جمع ہو کر بہت بڑی ہوجاتی ہے۔

  • امریکی تاریخ کا طویل ترین مگرمچھ عوامی پارک سے برآمد

    امریکی تاریخ کا طویل ترین مگرمچھ عوامی پارک سے برآمد

    واشنگٹن : امریکا کی ریاست فلوریڈا کے پبلک پارک میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے 13 فٹ لمبا مگرمچھ برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے پبلک پارک میں نمودار ہونے والا امریکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ محکمہ وائلڈ لائف نے پکڑ لیا۔ جسے کچھ وقت کے بعد چڑیا گھر منتقل کردیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ وائلڈ لائف نے عوام کی جانب سے پارک میں مگرمچھ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے امریکی تاریخ کے 13 فٹ لمبے دیو ہیکل مگرمچھ کو طویل جد و جہد کے بعد پارک میں موجود درختوں میں سے پکڑا تھا، جہاں وہ روپوش تھا۔

    امریکا کے محکمہ وائلڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مگرمچھ کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کرنے کے بعد عوام کی تفریح کے لیے چڑیا گھر بھیجوا دیا جائے گا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق عوامی مقام پر انتہائی خطرناک جانور کی موجودگی کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مگرمچھ پارک میں کیسے آیا، جبکہ میونسپلٹی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’اپنے 20 برس کے کرئیر میں 10 سے 12 فٹ طویل مگرمچھ کو پکڑے ہیں تاہم اتنا لمبا مگر مچھ زندگی میں پہلی دیکھا اور پکڑا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں