Tag: امریکی تھنک ٹینک

  • امریکی تھنک ٹینک کی وزیراعظم  کے اقدامات کی تعریف

    امریکی تھنک ٹینک کی وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف

    اسلام آباد: امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی دنیا کے دیگر لیڈران کے لیے قابل تقلید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک آئی جی ایس ڈی کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا پر قابو کے لیے کوشاں کارکنوں کا جذبہ قابل تقلید ہے،ورکرز کا وبا کی روک تھام سمیت شجرکاری مہم میں حصہ خوش آئند ہے۔

    امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ان ورکرز سے سماجی کام لینے کی حکمت عملی قابل تحسین ہے، وزیراعظم کی حکمت عملی دنیا کے دیگر لیڈران کے لیے قابل تقلید ہے۔

    خیال رہے کہ ڈرووڈذیلکئی واشنگٹن اور پیرس میں کام کرنے والے تھنک ٹینک کے صدر ہیں۔

    بلین ٹری منصوبے کی عالمی سطح پر پذیرائی، عمران خان دنیا کے لیے مشعل راہ قرار، عالمی تنظیموں کا اعتراف

    اس سے قبل امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو سراہا ہے۔

  • امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ، پاکستان میں معاشی آزادی میں اضافہ

    امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ، پاکستان میں معاشی آزادی میں اضافہ

    واشنگٹن : امریکی تھنک ٹینک ہریٹیج فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی آزادی بڑھی ہے اور پاکستان کےمجموعی اسکورمیں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک ہیرٹیج اکنامک فریڈم انڈیکس رپورٹ جاری کردی ، جس میں پاکستان کے مجموعی اسکورمیں0.6 پوائنٹس کااضافہ ہواہے، انڈیکس میں پاکستان کامجموعی اسکور 55 ہےاور نمبر131 واں ہے جبکہ ایشیا پیسفک میں پاکستان کا نمبر 32 واں ہے۔

    امریکی تھنک ٹینک کےمطابق پاکستان میں پراپرٹی رائٹس، عدالتی نظام، کاروباری آزادی اورلیبرفریڈم میں بہتری آئی ہے، انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہانگ کانگ ہے۔

    ہیریٹج فاؤنڈیشن گزشتہ 25 برس سےممالک کی رینکنگ جاری کررہاہے، فاؤنڈیشن قانون کی حکمرانی، حکومت، ریگولیٹری کارکردگی اور اوپن مارکیٹ تک رسائی کی بنیاد پر معاشی آزادی کی پیمائش کرتی ہے، اس حوالے سے ڈیٹا سرمایہ کاروں، کاروباری اور فنانس لیڈرز، پالیسی میکرز، اکیڈمکس،صحافیوں اور اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے ساتھ فراہم کیے گئے حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی 19 کروڑ 73 لاکھ ہے، شرح نمو 5.3 ترقی کے ساتھ 11 کھرب ڈالر اور 5 سالہ کمپاؤنڈ سالانہ ترقی 4.3 فیصد ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری 4 فیصد ہے ہے جبکہ افرادی قوت کا ایک بڑا حصہ غیررسمی شعبے میں جزوی ملازمت کررہا ہے۔اس کے مطابق حکومت کے 2018، 2019 کے بجٹ میں تعمیراتی سیکٹر اور غذائی اشیا (خصوصا چینی)، توانائی، پانی اور ٹیکسٹائیلز میں سبسڈیز میں 36 فیصد تک اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹیکس بیس میں توسیع سے متعلق اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس نظام پیچیدہ ہے۔

    ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ چند سالوں میں پاکستان میں معاشی آزادی کے کچھ پہلو آگے بڑھے ہیں تاہم دہائیوں سے جاری سیاسی تنازعات اور غیرملکی سرمایہ کاری کی کم سطح کی وجہ سے کم ترقی ہوئی۔

    خیال رہے 2018 میں پاکستان 54.4 اسکور کے ساتھ 131ویں آزاد معیشت تھا،ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے رپورٹ میں کہا تھا کہ 2018 میں کاروبار میں آسانی اور حکومتی سالمیت کی وجہ سے مالی صورتحال میں نمایاں بہتری کے ساتھ پاکستان کے مجموعی اسکور میں 1.6 پوائنٹس اضافہ ہو اتھا، یہ 2017 کے بعد ایک بڑی بہتری تھی جب پاکستان 52.8 اسکور کے ساتھ 141ویں آزاد معیشت تھا۔

  • پاک بھارت کشیدگی کے باعث افغان امن عمل متاثر ہوسکتا ہے، امریکی تھنک ٹینک

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث افغان امن عمل متاثر ہوسکتا ہے، امریکی تھنک ٹینک

    نیویارک: امریکی تھنک ٹینک سینٹر فاراسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی افغان امن عمل پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کشمیر کی حالیہ صورت حال پر اپنی ایک رپورٹ میں تھنک ٹینک نے کہا کہ بھارت کی افغان پالیسی پر پاکستان عرصہ دراز سے تشویش کا اظہار کررہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے پاکستان کی نئی دہلی سے متعلق بدگمانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    امریکی تھنک ٹینک سینٹر فاراسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی افغان امن عمل پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

    مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی پاکستان اور بھارت کےحق میں بہتر ہوگا، موڈیز

    اس سے قبل گزشتہ ماہ عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشمیر پر کشیدگی میں اضافہ معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگا، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی پاکستان اور بھارت کے حق میں بہتر ہوگا۔

    یاد رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور دو طرفہ تجارت بھی معطل کردی ہے۔

  • ‘ ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کشمیر پر جوہری جنگ چھڑسکتی ہے’

    ‘ ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کشمیر پر جوہری جنگ چھڑسکتی ہے’

    واشنگٹن : کشمیرکواندرونی معاملہ قراردینے والوں کوامریکی تھنک ٹینک نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعدکشمیر پر جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے، جوہری جنگ ہوئی تولاکھوں افرادجان سےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے کشمیرکواندرون معاملہ قرار دینے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیرپرجنوبی ایشیا میں جوہری جنگ کا خطرہ ہے، جوہری جنگ ہوئی تولاکھوں افرادجان سےجائیں گے۔

    تھنک ٹینک اسٹرٹ فورکی رپورٹ میں کہا گیا ہیروشیماناگاساکی کےبعدکشمیرپرجوہری جنگ چھڑسکتی ہے ، بعض بین الاقوامی قوتیں مسئلہ کشمیرکواندرونی معاملہ قراردے رہی ہیں۔ یہ اندرونی معاملہ نہیں، دنیا کے امن واستحکام کا معاملہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی ترک کرنے کے بیان کے بعد ایٹمی جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ، کئی دہائیوں پہلے کشمیر کے عوام کو انکا حق استصواب رائے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔

    امریکی تھنک ٹینک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے انیس اٹھانوے میں جوہری تجربہ کیا تھا توپاکستان نے جواب دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کشمیر پر پاک بھارت جنگ کا خطرہ ہے

    رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی ترک کرنے کے بیان کے بعد ایٹمی جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ، کئی دہائیوں پہلے کشمیر کے عوام کو انکا حق استصواب رائے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔

    امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ فروری میں پاکستان نے بھارت کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا اور طیارے کے پائلٹ کو واپس بھارت کے حوالے کیا تھا۔

    خیال رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور دو طرفہ تجارت بھی معطل کردی ہے۔

  • امریکی تھنک ٹینک نے پاک بھارت کشیدگی کو خطرناک  قرار دے دیا

    امریکی تھنک ٹینک نے پاک بھارت کشیدگی کو خطرناک قرار دے دیا

    نیویارک : امریکی تھنک ٹینک نے پاک بھارت کشیدگی کو خطرناک قرار دے دیا اور کہا کشیدگی صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی، اثرات پورے خطے اور خاص طور پر افغانستان پرپڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے بھارتی فوج کےحملے کو ’’ایک خطرناک پیش رفت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے فضائی خلاف ورزی غلط اقدام تھا اور پاکستان پر حملہ صرف سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے تھا۔

    کونسل آن فارن ریلیشنز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی جوابی کارروائی کا کہہ رہا ہے، صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے، کشیدگی صرف پاکستان اور  بھارت تک محدود نہیں رہے گی، اثرات پورے خطے اور خاص طور پر افغانستان پرپڑیں گے۔

    بھارت نےعوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے اورسیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے اندر فضائی کارروائی کی

    تھنک ٹینک’ایٹلانٹک کونسل نے کہا بھارت نےعوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے اور آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے اندر یہ فضائی کارروائی کی تھی۔

    امریکی تھنک ٹینکس کا کہنا تھا کہ امریکہ کوثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔

    واضح رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا، وزیراعظم عمران خان

    جس کے بعد بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

    بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے جنگ کے راستے پر چلنے کی کوشش کرکے ثابت کیا کہ وہ جمہوری ملک نہیں، بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

    خیال رہے آج پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

  • امریکی تھنک ٹینک نے ضربِ عضب آپریشن کو کامیاب کاروائی قرار دے دیا

    امریکی تھنک ٹینک نے ضربِ عضب آپریشن کو کامیاب کاروائی قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک کے زیرِ اہتمام ہونے والے ایک مباحثے میں ضرب عضب آپریشن کو دہشت گردوں کیخلاف ایک کامیاب کاروائی قرار دے دیا گیا ہے، مباحثے میں واشنگٹن میں پاکستانی ملٹری اتا شی برگیڈئر سرفراز سمیت امریکی فارن سروس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

    ولسن سینٹر میں پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے مباحثے میں شرکاء نے پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف حالیہ کاروائیوں کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا، شرکاء کا اتفاق تھا کہ ضرب عضب آپریشن کے بعد سے پاکستان میں مجموعی طور پر امن بحال ہوا ہے تاہم فرقہ وارانہ کاروائیوں اور شدت پسند سوچ کو ختم کرنے کیلئے اب بھی کئی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    مائیکل کوگ مین ولسن سینٹر مباحثے میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا صرف طالبان کیخلاف آپریشن ہی ملک میں امن و امان کا ضامن ہے یا پھر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والے عناصر اور دیگر مذاہب کے لوگوں کا قتل عام کرنے والوں کا محاصرہ کرنا بھی ضروری ہے۔

    زاہد حسین تجزیہ کار اس موقع پر امریکی فارن سروس کے سابق اہلکاروں اور امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے بھی پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے، جن میں میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کو بے دردی سے قتل کئے جانے کے واقعات کو بھی موضوع بحث بنایا گیا۔

  • افغانستان میں پاک بھارت پراکسی وارکا خطرہ ہے، بروس رینڈل

    افغانستان میں پاک بھارت پراکسی وارکا خطرہ ہے، بروس رینڈل

    واشنگٹن :امریکی تھنک ٹینک کے ڈائریکٹرانٹیلیجنس پراجیکٹ بروس رینڈل کا کہنا ہے کہ آئندہ چند مہینوں کے دوران افغانستان میں پاکستان اوربھارت کے درمیان پراکسی وار کا خدشہ ہے۔

    بروکنگس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرانٹیلیجنس پروجیکٹ بروس ریڈل نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں افغانستان کی سرزمین پرپاکستان اوربھارت میں پراکسی وار ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ امریکا دنیا بھرسے القاعدہ کوختم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، امریکا کو افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مکمل نظام قائم کرنے کے بعد فوجوں کوواپس بلانا چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کوبہت سے مسائل کا سامنا ہے، اشرف غنی نے رشید دوستم کو کابینہ میں شامل کرکے انسانی حقوق کے بارے میں سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔

  • امریکی تھنک ٹینک کی پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری

    امریکی تھنک ٹینک کی پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری

    امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق اب تک پاکستان میں تین سو ستر ڈرون حملوں میں تین ہزار چار سو اٹھائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، دوہزار چار سے اب تک تین سو ستر ڈرون حملوں میں تین ہزار چار سو اٹھائیس لوگ مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں2 ہزار 787 دہشت گرد اور 307عام شہری تھے، جب کہ تین سو چونتیس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ڈرون حملے 2010 میں ہوئے، جن میں آٹھ سو انچاس لوگ مارے گئے، دو ہزار تیرہ میں 153 اور دوہزار بارہ میں 306 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ دوہزارگیارہ میں 517 دو ہزار نو میں 549 دو ہزار آٹھ میں 298 افراد ڈونز کا نشانہ بنے۔

    رپورٹ کے مطابق اوباما دور میں پاکستان میں ڈرون حملوں میں دو ہزارچھ سو باہتر افراد جب کہ بش دور میں چار سو ستتر افراد ان حملوں کا نشانہ بنے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ڈرون حملے شمالی وزیرستان میں ہوئے۔