Tag: امریکی جاسس

  • سٹے باز نے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی، خالد لطیف، بیانات ریکارڈ

    سٹے باز نے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی، خالد لطیف، بیانات ریکارڈ

    اسلام آباد: پاکستانی کرکٹرز خالد لطیف اور محمد عرفان نے ایف آئی اے کے سامنے جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ بکیز نے رابطہ ضرور کیا لیکن ہم نے ان کی پیشکش ٹھکرا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان نے بتایا کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کھلاڑیوں خالد لطیف اور محمد عرفان نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کے روبرو پیش ہوکر اپنا بیان قلم بند کرادیا۔

    بیان میں دونوں کھلاڑیوں نے صحت جرم سے انکار کیا اور کہا کہ بکیز سے رابطے ضرور ہوئے تاہم بکیز کی آفرز انہوں نے اسی وقت مسترد کردیں، دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی جیسا بیان دیا اور وہی بیان دہرایا جو انہوں نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ خالد لطیف نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیکز سے رابطوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ بکی نے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی لیکن آفر کو ٹھکرا دیا۔

    اسی طرح محمد عرفان نے بھی رابطوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ والدہ بیمار تھیں جس کی وجہ سے بورڈ کو آگاہ نہ کرسکا۔

    مزید پڑھیں:اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی لگائی جائے‘ مصباح الحق

    ایف آئی اے نے دو مزید کرکٹرز شرجیل خان اور شاہ زیب حسن کو بیان کے لیے کل طلب کیا گیا ہے جب کہ  ناصر جمشید کو بھی نوٹس دیا ہے لیکن و ہ بیرون ملک ہونے کے سبب پیش نہ ہوسکے۔

    کل مزید دو کرکٹرز کے بیانات ریکارڈ ہونے کے بعد ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ دیکھا جائے گا اور تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائےگا۔

    دریں اثنا آج ہی وزیر داخلہ کے حکم پر پانچ کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہوسکیں۔

    اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں شامل

  • اسلام آباد سے گرفتارامریکی شہری سے متعلق اہم انکشافات

    اسلام آباد سے گرفتارامریکی شہری سے متعلق اہم انکشافات

    لاہو : اسلام آباد میں پکڑے جانیوالے امریکی شہری میتھیو سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی دوبار پاکستان آیا اور پاکستانی اعلیٰ حکام سے شہریت کے لیے رجوع کیا تھا۔

    تفصٰلات کے مطابق حساس اداروں نے میتھیو کو پاکستانی شہریت دینے کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر میتیھوکو پاکستانی شہریت نہ مل سکی تھی تا ہم میتھیو دوبارہ بھیس بدل کر پاکستان میں داخل ہواتھا۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میتھیو نے ایک پاکستانی خاتون سے شادی بھی کی ہوئی ہے، اس کے بچے بھی ہیں جس کی بنیاد پر میتھیوپاکستانی شہریت لینا چاہتا تھا ، تاہم اس دوران وہ ایک خفیہ جاسوسی مشن پرغیر قانونی طور پر گولڑہ شریف کے علاقہ میں ایک حساس مقام پر گیا ، جس پر حساس اداروں کی رپورٹ پر اس کے خلاف ایک مقدمہ گولڑہ شریف میں بھی درج ہوا۔

    اسی سے متعلق : اسلام آباد سےامریکی شہری گرفتار

    میتھیو 2008 سے 2012 تک پاکستان میں موجود تھا اور اس پر پہلا کیس 2011 میں جیکب آباد میں درج ہوا تھا جس کے بعد عدالت نے اسےپاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا جب کہ حساس اداروں نے بھی میتھیو کی سرگرمیوں پر سوالات اُٹھائے تھے۔

    بعدازاں خفیہ اداروں کو معلوم ہوا کہ میتھیونے اسلام آباد میں ایک خاتون سے شادی بھی کی جن سے میتھیو کے بچے بھی ہیں اور اسی بنیاد پر میتھیو نے پاکستانی شہریت کے لیے دفتر خارجہ سے رجوع بھی کیا تھا تا ہم حساس اداروں کے اعتراض پراسے شہریت نہیں دی گئی تھی۔

    تا ہم حال ہی میں میتھیو دوبارہ پاکستان مین داخل ہونے پر اسلام آباد گیست ہاؤس سے گرفتار کر لیا گیا تھا اس نے اپنے بورڈنگ کارڈ میں غلط اندراج کر کے ایئرپورٹ حکام کو دھوکہ دیا تھا۔