Tag: امریکی جوڑا

  • امریکی جوڑا 100 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ گیا

    امریکی جوڑا 100 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ گیا

    واشنگٹن : امریکا کی رہائشی 103 سالہ بزرگ خاتون نے سو برس کے شخص سے شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا، یہ جوڑا گزشتہ برس سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے دو بزرگ شہریوں نے 100 برس کی عمر میں شادی کرلی ہے، بزرگ شہری کی جانب سے عمر کے اس عرصے میں شادی کے اقدام نے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ معمر افراد کے لیے قائم مرکز میں مقیم بزرگ شہری 1 سال سے محبت گرفتار تھے، 103 سالہ فیلس اپنے شریک حیات 100 سالہ جان کے ساتھ شادی کرکے بہت خوش ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں شرکت کرنے والے جان اور اگست میں عمر کی 103 بہاریں دیکھنے والی فلیس 26 جون کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہناتھا کہ مذکورہ جوڑا 26 جون کو شادی کا لائسنس لینے عدالت گیا تھا وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ وہ اسی روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    معمر خاتون کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے، مجھے معلوم ہے کہ آپ کے ذہین میں یہ بات آرہی ہو گی کہ ہماری عمر کےافراد کے لیے یہ بہت تاخیر ہے تاہم پھر بھی ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔

    معمر شخص نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں اور فلیس ایک دوسرے سے بہت زیادہ مطابقت رکھتے ہیں اور ہم نے محسوس کیا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہ سکتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ شادی شدہ بزرگ جوڑا شادی کے باوجود بھی اپنی ذات کو اہمیت دیتا ہے، فلیس اپنے اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں اور جان کا اپارٹمنٹ ان کے اوپر ہے۔

  • امریکی جوڑے نے چودھویں بیٹے کا نام ’پھر بیٹا ہوا‘ رکھ دیا

    امریکی جوڑے نے چودھویں بیٹے کا نام ’پھر بیٹا ہوا‘ رکھ دیا

    مشی گن: امریکی جوڑے نے بیٹی کی خواہش میں چودھواں بیٹا ہونے پر اس کا نام ’پھر بیٹا ہوا‘ رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشی گن کے رہائشی کٹیری اور جے شوان کے ہاں پے در پے تیرہ بیٹوں کی پیدائش ہوتی رہی تھی اور وہ ہر سال بیٹی کی آس میں رہتے تھے۔ خیال رہے ہمارے معاشرے میں یہی صورت حال الٹ حالت میں ہوتی ہے، والدین عموماً بیٹے کی خواہش میں بیٹیاں پیدا کرتے رہتے ہیں۔

    گزشتہ بدھ کو چودھواں بیٹا ہوا تو بچے کے والد جے شوان نے اس کا نام Sheboygan Schwandt رکھا۔ ’شی بوائے گن‘ کے درمیانی نام کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ یہ نام انھوں نے اپنے سسر سے سنا تھا۔ ایک مقامی امریکی چیف کے ہاں بھی لڑکے ہورہے تھے، آخری بچے کے بارے میں انھیں یقین تھا کہ بیٹی ہوگی، لیکن بیٹا ہونے پر انھوں نے اس کا یہی نام رکھا، جس کا مطلب تھا کہ ’شی از آ بوائے اگین‘ یعنی پھر لڑکا ہوا۔

    جے شوان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے ہاں پیدا ہونے والا آخری بچہ ہے، مزید کسی بچے کا کوئی امکان نہیں، تاہم اس سے قبل پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں بھی وہ یہی دعویٰ کرچکے ہیں۔ خیال رہے ہمارے ہاں بھی مقامی سطح پر اس قسم کے نام اس وقت رکھے جاتے ہیں جب والدین پے در پے بیٹیوں کی پیدائش سے تنگ آجاتے ہیں۔

    خطرناک قیدیوں کی سہولت کار بلی گرفتار

    بچوں کی ماں کٹیری شوان کا کہنا تھا کہ وہ بھرے پُرے خاندانوں کی عادی رہی ہے، جب بھی ان کے ہاں نیا بچہ آیا، اس نے خاندان کی عمارت میں کوئی خصوصی اضافہ ہی کیا، ان بچوں میں سے کوئی بھی کم ہو تو بہت گڑ بڑ محسوس ہوتی ہے۔

    یہ جوڑا راک فورڈ، مشی گن میں رہائش پذیر ہے، چودہ بچوں میں سے ایک بھی بیٹی نہیں ہے، سب سے بڑے بیٹے کی عمر بیس سال ہے۔ اس فیملی پر ڈاکومینٹری بھی بن گئی ہے جو جلد ہی مقامی چینل سے نشر ہوگی۔