Tag: امریکی حکام

  • مذہبی پابندیوں کی تشویشی لسٹ کا معاملہ، امریکی حکام دفترخارجہ طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

    مذہبی پابندیوں کی تشویشی لسٹ کا معاملہ، امریکی حکام دفترخارجہ طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

    اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی لسٹ میں شامل کرنے کے واقعے  پر دفتر خارجہ نے شدید احتجاج کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سینئر امریکی حکام کو  دفترخارجہ طلب کیا گیا، اس موقع پر پاکستان کی جانب سے امریکی رویے پر شدید احتجاج کیا گیا.

    اس موقع پر پاکستان نے امریکی حکام کو احتجاجی مراسلہ بھی سونپا، جس میں‌ موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے مطابق مذہبی آزادی ہے.

    پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ امریکا مقبوضہ کشمیر  میں مظالم کو کیسے نظرانداز کر سکتا ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک کو بھی نظراندازکیا گیا.

    احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان کو اپنی اقلیتوں سے متعلق کسی کے لیکچرکی ضرورت نہیں.


    مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا


    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا احتجاجی مراسلے میں دو ٹوک مؤقف اختیار کیا  ہے.

    یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا نام مذہبی آزادیوں کی غیر تسلی بخش صورت حال رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

    البتہ سفارتی کوششوں کے بعد امریکاکواپنافیصلہ واپس لینا پڑگیا اور پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

  • امریکی حکام نے مردہ حالت میں‌ ملنے سعودی لڑکیوں کی تصاویر شائع کردی

    امریکی حکام نے مردہ حالت میں‌ ملنے سعودی لڑکیوں کی تصاویر شائع کردی

    واشنگٹن: امریکا میں دریائے ہڈسن کے کنارے ایک پارک میں مردہ پائی گئی دو سعودی لڑکیوں کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں، حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ واقعہ خود کشی کا لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک سٹی کے ہیڈسن نامی دریا کے کنارے پر 2 سعودی لڑکیوں کی لاشیں ملی تھیں جن کے نام طلہ فاریہ اور روتانہ فاریہ بتائے گئے ہیں، سیکیورٹی حکام نے واقعے کوخودکشی قرار دیتے تحقیقات جاری رکھنے کا کہا تھا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا  ہے کہ نیویارک میں واقع سعودی قونصل خانہ نے واقعے کی تصدیق کی تھی، نیویارک میں دریائے ہڈسن کے ساحل پر 16 سالہ طلہ فاریہ اور 22 سالہ روتانہ فاریہ دو بہنیں مردہ حالت میں ملی تھیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں سعودی شہریوں کی لاشوں سے متعلق ایک راہ گیر نے پولیس کو اسی روز (24اکتوبر) کو سہ پہر تین بجے اطلاع دی تھی، جنہیں کمراورپاؤں سے آپس میں ٹیپ سے باندھا گیا تھا۔

    امریکی پولیس نے ابتدائی تحقیق کے بعد بتایا تھا کہ دونوں لڑکیوں کی عمریں 16 اور 22 سال ہیں، یہ دونوں نیویارک سے 250 میل دور ریاست ورجینیا کے فیئرفکس مقام پر رہائش پذیر تھیں تاہم دونوں لڑکیاں سعودی شہر  کی شہری ہیں۔

    دوسری جانب امریکی سیکیورٹی ادارے این وائی پی ڈی اور سعودی سفارت خانے کے حکام نے غیر ملکی میڈیا کی جانب سے شائع خبر ’مردہ حالت میں ملنے والی سعودی لڑکیوں کی والدہ کو سفارت خانے سے امریکا چھوڑنے کی کال موصول ہوئی تھی کیوں کہ ان کی بیٹیوں نے پناہ کی درخواست دی ہوئی تھی‘ کی تردید کی ہے۔

  • عراق: امریکی حکام نے بصرہ میں‌ موجود قونصل خانہ بند کردیا

    عراق: امریکی حکام نے بصرہ میں‌ موجود قونصل خانہ بند کردیا

    واشنگٹن : امریکی حکام نے بصرہ میں واقع امریکی قونصلیٹ کو یہ کہتے ہوئے عارضی طور بند کردیا ہے کہ ایران نواز مسلح گروہ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی تھی، جن کا جواب بعد میں ایران کو دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب امریکا نے عراق کے شہر بصرہ میں واقع قونصل خانہ ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی دھمکیوں کے تناظر میں بند کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کی دھمکیوں کا جواب بعد میں دیا جائے گا، تاہم امریکی وزیر نے قونصل خانہ بند کرنے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

    مائیک پومپیو نے بصرہ میں امریکی قونصلیٹ کو موصول ہونے والی دھمکیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق یا کسی دوسری جگہ امریکی شہری یا تنصیب کو نقصان پہنچا تو اس کا خمیازہ ایران کو بھگتنا پڑے گا پھر چاہے حملے میں ایران ملوث ہو ایرانی نواز مسلح گروہ ملوث ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکیوں پر حملے کی صورت میں ایران کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔

    عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے ایران پر عائد کیے جانے والے الزامات کے حوالے کسی قسم کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے ہیں۔

    مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ قونصل خانہ پر ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے کسی قسم کا بھی راکٹ حملہ کیا جاسکتا ہے، اس لیے بصرہ میں موجود قونصل خانہ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ سال 2018 میں دارالحکومت بغداد کے ایسے علاقے میں راکٹ حملہ ہوا تھا جس میں امریکی سفارت خانہ، حکومت عمارتیں اور عراقی پارلیمنٹ موجود ہے لیکن اس راکٹ کا نشانہ امریکا یا اس کی تنصیب نہیں تھی۔

  • ملائیشن طیارے کی تباہی میں روس ملوث نہیں،امریکی حکام

    ملائیشن طیارے کی تباہی میں روس ملوث نہیں،امریکی حکام

    واشنگٹن: یوکرائن میں تباہ والے ملائشین طیارے پر امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ واقعے میں روس براہ راست ملوث نہیں ہے، طیارہ غلطی سے روس نواز باغیوں کا نشانہ بنا۔

    یوکرائن میں ملائشین طیارے کی تباہی پرامریکی انٹیلی جنس حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طیارے کو روس نواز باغیوں کی جانب سے غلطی سے نشانہ بنایا گیا تاہم روسی حکومت کے براہ راست ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

    دوسری جانب حادثے کے شکار دو سو افراد کی لاشوں کو نیدر لینڈ منتقل کرنے کا بندوبست کرلیا گیا ہے، مزید لاشوں کی تلاش کے لئے امدادی کارروئیاں جاری ہیں، روسی صدر کا کہنا ہے کہ روس معاملے کی تحقیقات کے لیے باغیوں کے خلاف اثرو رسوخ استعمال کرے گا۔