Tag: امریکی خاتون

  • کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعویدار امریکی خاتون کے  بیٹے کے  اہم انکشافات

    کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعویدار امریکی خاتون کے بیٹے کے اہم انکشافات

    کراچی : کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعویدار امریکی خاتون کا بیٹا منظر عام پر آگیا اور والدہ کے حوالے سے اہم انکشافات کئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعویدار امریکی خاتون سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے۔

    خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا بھی منظر عام پرآ گیا ، بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ اور سوشل سیکیورٹی کارڈ بھی سامنے آیا۔

    جریمیا رابنسن  نے بتایا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا والدہ پاکستان میں ہیں،والدہ ذہنی مریض ہیں،ان کی سوچنے سمجھنےکی صلاحیت متاثرہے۔

    خاتون کے بیٹے نے کہا کہ میری والدہ ایک شخص اوراس کےاہلخانہ سےملنے پاکستان گئی تھیں، والدہ نے دو ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔

    جریمیا کا کہنا تھا کہ والدہ کو واپسی کیلئےمنانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے بھائی اور میں نےان کی واپسی کاٹکٹ بھی کرایا تھا۔

    دوسری جانب اونیجا انڈریو رابنسن کی گرفتاری کا ریکارڈ بھی غیر ملکی ویب سائٹ پر موجود ہیں ، جس کے مطابق 2021 میں اونیجا کو ساؤتھ کیرولینا کی چارلسٹن کاونٹی میں گرفتارکیا گیا تھا۔

    ریکارڈ کے مطابق اونیجا پر وارننگ کے باوجود کسی اور کی پراپرٹی میں زبردستی گھسنے کا الزام تھا اور ان گرفتاری کےبعد 465 ڈالر کا جرمانہ بھی ہواتھا۔

  • پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے آنے والی امریکی خاتون نے واپس جانے کیلئے شرط رکھ دی

    پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے آنے والی امریکی خاتون نے واپس جانے کیلئے شرط رکھ دی

    کراچی : پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون نے واپس جانے کیلئے شرط رکھ دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں۔

    اونیجا اینڈریو کا کہنا ہے کہ حکومت ایک لاکھ دے دے تو شوہر کو تلاش کرکے اس کے ساتھ دبئی چلی جاوں گی۔

    خاتون نے مزید کہا کہ کہا مجھے یہاں کی سڑکیں اورعمارتیں انھیں پسند نہیں آئیں، حکومت یہاں کی عمارتیں ٹھیک اور سڑکوں کی صفائی کرائے، یہ مضحکہ خیز ہے، مجھے پسند نہیں ۔ پاکستان کو نئی بسوں، ٹیسکی اور نئی گاڑیوں کی ضرورت ہے۔

    اونیجا نے پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

    انھوں نے بتایا کہ میری ندال احمد سے شادی ہوئی ہے، میں اونیجا احمد ہوں، مجھے اس ہفتے میں بیس ہزار چاہیے، اس ہفتے کے آخر تک بیس ہزار میری جیب میں ہونے چاہیں۔

  • امریکی خاتون کا معاملہ: رمضان چھیپا کی نواجوان ندال میمن کو بڑی پیشکش

    امریکی خاتون کا معاملہ: رمضان چھیپا کی نواجوان ندال میمن کو بڑی پیشکش

    کراچی : سماجی رہنما رمضان چھیپا امریکی خاتون کے معاملے پر نوجوان ندال کو پیشکش کی کہ یہاں پہنچ کربات چیت کرے، میں اس معاملے کوحل کراؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما رمضان چھیپا نے امریکی خاتون کے معاملے پر نوجوان ندال سےگزارش کی کہ نوجوان اور ان فیملی سن رہی ہے تو فوری یہاں پہنچیں، میں اس معاملے کوحل کراؤں گا۔

    رمضان چھپیا کا کہنا تھا کہ ندال یہاں پہنچ کر بات چیت کرے تب ہی مسئلہ حل ہوگا، میں ملاقات کا اہتمام کراتا ہوں۔

    یاد رہے ٹیپوسلطان پولیس نے محبت کی شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کو چھیپا ہیڈ آفس منتقل کیا گیا تھا

    ترجمان چھیپا ویلیفئر کا کہنا تھا خاتون کو علیحدہ کمرہ فراہم کیا گیا ہے، خاتون ذہنی دباؤمیں ہے،اس لیے کسی سے بات نہیں کررہی۔

    مزید پڑھیں‌: امریکی خاتون کی محبت کی کہانی میں نیا موڑ ، چھیپا ہیڈ آفس منتقل

    بعد ازاں رمضان چھیپا نے تصدیق کی تھی کہ ٹیپوسلطان تھانے کی معرفت سےامریکی خاتون ہمارےپاس آئیں، خاتون چند دنوں سے کراچی کی سڑکوں پر دربدر پھر رہی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں امریکی خاتون پاکستان سےعزت کے ساتھ رخصت ہو، پریشانی کی وجہ سے امریکی خاتون کی ذہنی کیفیت پراثرپڑا ہے۔

    گذشتہ روز کراچی میں موجود امریکی خاتون پورا دن فلیٹ کی بیسمنٹ میں رہنے کے بعد اچانک آن لائن ٹیکسی میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی تھی، پولیس کا کہنا تھا نہیں معلوم خاتون کہاں گئی۔

    خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ آن لائن شادی کی تھی، مجھے پیسے نہیں چاہیے میرے پاس پیسے ہیں۔

  • امریکی خاتون کی چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی، اتر کر  سڑک پر بھاگ گئی

    امریکی خاتون کی چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی، اتر کر سڑک پر بھاگ گئی

    کراچی : امریکی خاتون نے چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی کی اور اتر کر سڑک پر بھاگ گئی، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نرسری کے قریب جمع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق محبت کی شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

    اونیجا اینڈریو نے شاہراہ فیصل پر ٹیپو سلطان کےقریب ایمبولینس کو رکوالیا اور ایمبولنس سے نکل کر سڑک پر بھاگ گئی۔

    امریکی خاتون نے رکشے کو روکا تو خاتون کے بیٹھتے ہی رکشہ خراب ہو گیا ، جس پر رکشے کو ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ چلایا گیا۔

    اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نرسری کے قریب جمع ہوگئی ، اونیجا اینڈریو کا کہنا ہے کہ مجھے اب پولیس اسٹیشن نہیں جانا۔

    دوسری جانب گیسٹ ہاؤسزکی جانب سے بھی خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا۔

    گذشتہ روز محبت کی شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کو چھیپا ہیڈ آفس منتقل کیا گیا تھا۔

    ٹیپوسلطان پولیس نے خاتون کو چھیپا ہیڈآفس پہنچایا تھا، ترجمان چھیپا ویلیفئر کا کہنا تھا خاتون کو علیحدہ کمرہ فراہم کیا گیا ہے، خاتون ذہنی دباؤمیں ہے،اس لیے کسی سے بات نہیں کررہی۔

  • شادی کیلیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون بھی ’’کراچی کی تباہ حالی‘‘ پر بول پڑی!

    شادی کیلیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون بھی ’’کراچی کی تباہ حالی‘‘ پر بول پڑی!

    پسند کی شادی کے لیے شوہر اور بچے امریکا چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو بھی کراچی کی تباہ حالی پر بول پڑی۔

    کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے شادی کرنے کے لیے شوہر سے طلاق لے کر اور دو بچوں کو چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تباہی نہ دیکھی گئی اور وہ بھی اس شہر کی تباہ حالی پر بول پڑی ہے۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران اونیجا نے جہاں اپنا احوال بیان کیا وہیں اس نے کراچی کی تباہ حال سڑکوں اور عوامی سہولتوں کے فقدان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ کراچی کی تباہ حالی پر شہر قائد کے باسی، تاجر برادری اور ملک کے مختلف طبقہ فکر آواز بلند کرتا رہتا ہے۔ تاہم سندھ میں 17 سال سے حکومت کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی کو ملک کو سب سے زیادہ روینیو دینے والے اس شہر نا پرساں کی حالت زار نظر نہیں آتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-woman-onija-andrew-new-claimed-i-am-muslim/

  • ’’میں مسلمان ہوں، ندال سے شادی ہوچکی‘‘، امریکی خاتون کا نیا دعویٰ

    ’’میں مسلمان ہوں، ندال سے شادی ہوچکی‘‘، امریکی خاتون کا نیا دعویٰ

    شادی کے لیے شوہر سے طلاق اور دو بچوں کو چھوڑ کر پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کا نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

    19 سالہ نوجوان سے شادی کرنے کے لیے شوہر سے طلاق لے کر اور دو بچوں کو چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو کا نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

    اونیجا اینڈریو نے ایک دعویٰ یہ کیا ہے کہ وہ مسلمان ہے اور دوسرا دعویٰ یہ کیا ہے کہ اس کی ندال سے شادی ہو چکی ہے اور میں پاکستان اس لیے آئی تھی کہ یہاں سے ہم دونوں (اونیجا اور ندال) نے دبئی جانا تھا۔

    امریکی خاتون نے کہا کہ میں مسلمان کو اور کسی کو میرے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا کہ مجھے اس ہفتے کے اندر 2 لاکھ روپے دیے جائیں۔

    واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد کراچی کے 19 سالہ نوجوان ندال سے شادی کرنے پاکستان آئی تھی۔ اس شادی کے لیے اس نے اپنے شوہر سے طلاق لی اور دو بچوں کو بھی باپ کے پاس ہی چھوڑ دیا۔

    گزشتہ روز بھی امریکی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی ندال سے آن لائن شادی ہوچکی ہے۔ ایک جانب نوجوان اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے فرار ہوگیا تو دوسری جانب اونیجا نے گارڈن کے علاقے میں واقع اس کی اپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں ڈیرہ ڈال لیا۔

    اونیجا کو امریکا واپس روانہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم امریکی قونصل جنرل بھی خاتون کو وطن واپسی پر رضامند نہ کر سکے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کچھ بھی ہوجائے اپنی محبت حاصل کیے بغیر نہیں جائے گی۔

    دوسری جانب امریکی خاتون کو چھیپا ہیڈ آفس منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹیپوسلطان پولیس نے خاتون کو چھیپا ہیڈآفس پہنچایا، ترجمان چھیپا ویلیفئر کا کہنا ہے خاتون کو علیحدہ کمرہ فراہم کیا گیا ہے، خاتون ذہنی دباؤمیں ہے،اس لیے کسی سے بات نہیں کررہی۔

    https://urdu.arynews.tv/video-us-woman-gets-marriage-proposal/

  • امریکی خاتون گارڈن میں اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے اچانک روانہ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    امریکی خاتون گارڈن میں اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے اچانک روانہ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    کراچی : امریکی خاتون اچانک گارڈن میں اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے اچانک روانہ ہوگئیں ، جس پر پولیس حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود امریکی خاتون پورا دن فلیٹ کی بیسمنٹ میں رہنے کے بعد اچانک آن لائن ٹیکسی میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی، جس پر فلیٹ مکین خوش اور پولیس پریشان ہیں، پولیس کا کہنا ہے نہیں معلوم خاتون کہاں گئی۔

    گذشتہ روز سے امریکی خاتون نے پہلے گارڈن میں لڑکے کی بلڈنگ کی پارکنگ میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے جبکہ محبت کا دم بھرنے والا 19 سالہ نوجوان ندال احمد میمن فلیٹ پر لگا کرفیملی سمیت بھاگ گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : لڑکے سے شادی ! امریکی خاتون کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    خاتون کا کہنا تھا کہ آن لائن شادی کی تھی، مجھے پیسے نہیں چاہیے میرے پاس پیسے ہیں۔

    یاد رہے خاتون اونیجا اینڈریو نے گارڈن میں واقع پاکستانی لڑکے ندال میمن کے گھرپر دھرنا دے دیا تھا اور فلیٹس کے پارکنگ ایریا میں کرسی ڈال کر بیٹھ گئی تھی۔

    اونیجا اینڈریو کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے اپنی محبت حاصل کئے بغیر نہیں جاؤں گی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا خاتون لڑکے سے ملاقات اور ہر ہفتے 5 ہزار امریکی ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کررہی ہے۔

  • لڑکے سے شادی ! امریکی خاتون کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    لڑکے سے شادی ! امریکی خاتون کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    کراچی : امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے دعویٰ کیا کہ میں نے لڑکے سےآن لائن شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے 19 سالہ لڑکےکی محبت میں مبتلا ہوکرامریکہ سے آنے والی امریکی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھے نیچا دکھانا اور گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

    اونیجا کا کہنا تھا کہ پیسوں کیلئے شادی نہیں کرتی، مجھے پیسے نہیں چاہیے میرے پاس پیسے ہیں، میں نے لڑکے سے آن لائن شادی کی تھی۔

    خیال رہے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے گارڈن میں واقع پاکستانی لڑکے ندال میمن کے گھرپر دھرنا دے دیا تھا اور فلیٹس کے پارکنگ ایریا میں کرسی ڈال کر بیٹھ گئی تھی۔

    اونیجا اینڈریو کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے اپنی محبت حاصل کئے بغیر نہیں جاؤں گی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا خاتون لڑکے سے ملاقات اور ہر ہفتے 5 ہزار امریکی ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں : محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون کا ہر ہفتے 5 ہزار ڈالر کا مطالبہ

    خیال رہے امریکی خاتون کو کراچی آئے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے اور وہ اپنی محبت کی تلاش میں ہیں۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انہیں واپس جانےکا ٹکٹ بھی کروایا، جہاز میں بٹھایا گیا لیکن وہ بہانےبناکرآف لوڈ ہوگئیں اور ندال میمن کے فلیٹ تک پہنچ گئیں۔

    امریکی خاتون کا ویزہ ختم ہوگیا تھا، جس پر حکومت کو کچھ دنوں کےلیے ان کا ویزہ بڑھانا پڑا۔

  • رشتہ کرانے والی آنٹی کی امریکی خاتون کو بڑی پیشکش

    رشتہ کرانے والی آنٹی کی امریکی خاتون کو بڑی پیشکش

    کراچی : امریکی خاتون سے ہمدردی میں علاقے کی رشتے والی پہنچ گئیں اور پیشکش کی کہ اگر خاتون چاہے تو میں اس کا رشتہ پاکستانی لڑکے سے کروا سکتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امریکی خاتون کی گارڈن کے فلیٹ میں موجودگی کی خبر سن کر علاقے میں رشتہ کرانے والی خاتون اپارٹمنٹ پہنچ گئی

    خاتون نے کہا کہ اگر امریکی خاتون چاہے تو میں اس کا رشتہ پاکستانی لڑکے سے کروا سکتی ہوں، ایک پاکستانی لڑکا امریکا میں ہی ہیں۔

    خاتون سے جب رشتہ کرانے کی فیس سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جو جتنے پیسے دے دیتا ہے لے لیتی ہوں کیونکہ میں خود غریب ہوں۔

    یاد رہے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے گارڈن میں واقع پاکستانی لڑکے ندال میمن کے گھرپر ڈیرہ ڈال لیا اور فلیٹس کے پارکنگ ایریا میں کرسی ڈال کربیٹھ گئیں۔

    دوسری جانب عشق کا جھانسہ دے کر خاتون کو امریکا سے کراچی بلانے والا نوجوان بھاگ گیا اور گھروالوں کو لے کرجس گاڑی میں نکلا وہ اسی کے نام رجسٹرڈ ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکی خاتون کو جھانسہ دے کر نوجوان ندال میمن کیسے فرار ہوا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    پولیس حکام کا کہنا ہے خاتون لڑکے سے ملاقات اور امریکی ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کررہی ہے۔

    خیال رہے 33 سالہ خاتون کو انیس سال کے نوجوان سے عشق امریکا سے کراچی کھینچ لائی اور دوبچوں کی ماں امریکا واپس جانے سے صاف انکار کردیا ہے۔

    امریکی خاتون کو کراچی آئے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے اور وہ اپنی محبت کی تلاش میں ہیں۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انہیں واپس جانےکا ٹکٹ بھی کروایا، جہاز میں بٹھایا گیا لیکن وہ بہانےبناکرآف لوڈ ہوگئیں اور ندال میمن کے فلیٹ تک پہنچ گئیں۔

    امریکی خاتون کا ویزہ ختم ہوگیا تھا، جس پر حکومت کو کچھ دنوں کےلیے ان کا ویزہ بڑھانا پڑا۔

  • محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون کا  ہر ہفتے 5 ہزار ڈالر کا مطالبہ

    محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون کا ہر ہفتے 5 ہزار ڈالر کا مطالبہ

    کراچی : محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے لڑکے سے ملاقات اور امریکی ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا اور کہا کچھ بھی ہو جائے اپنی محبت حاصل کئے بغیر نہیں جاؤں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اونیجا اینڈریو  نے گارڈن میں واقع پاکستانی لڑکے ندال میمن کے گھرپر ڈیرہ ڈال لیا اور فلیٹس کے پارکنگ ایریا میں کرسی ڈال کربیٹھ گئیں اور کہا کچھ بھی ہوجائے اپنی محبت حاصل کئے بغیر نہیں جاؤں گی۔

    گارڈن میں ندال میمن کےگھر تالا پڑاہوا ہے اور گھر والے غائب ہیں، رات گئے پولیس امریکی خاتون کو فلیٹ سے لے گئی۔تایم کچھ دیر بعد دوبارہ خاتون فلیٹ لایا گیا اور وہاں دو اہلکار ان کی سیکورٹی پر معمور کردیے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے خاتون لڑکے سے ملاقات اور ہر ہفتے 5 ہزار امریکی ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کررہی ہے۔

    خیال رہے امریکی خاتون کو کراچی آئے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے اور وہ اپنی محبت کی تلاش میں ہیں۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انہیں واپس جانےکا ٹکٹ بھی کروایا، جہاز میں بٹھایا گیا لیکن وہ بہانےبناکرآف لوڈ ہوگئیں اور ندال میمن کے فلیٹ تک پہنچ گئیں۔

    امریکی خاتون کا ویزہ ختم ہوگیا تھا، جس پر حکومت کو کچھ دنوں کےلیے ان کا ویزہ بڑھانا پڑا۔