Tag: امریکی خاتون

  • امریکی خاتون کو جھانسہ دے کر نوجوان ندال میمن کیسے  فرار ہوا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    امریکی خاتون کو جھانسہ دے کر نوجوان ندال میمن کیسے فرار ہوا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : امریکی خاتون کو جھانسہ دے کر نوجوان ندال میمن کے فلیٹ سے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی، نوجوان نے فرار ہوتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر بھی ماری۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون کے پاکستان آنے کے واقعے پر نوجوان احمدندال میمن کے فلیٹ سے فرارہونے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    امریکی خاتون کو جھانسہ دے کر فیملی کے ہمراہ احمد ندال فرار ہوا اور فرار ہوتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکربھی ماری۔

    احمد ندال گاڑی نمبراے آ ر ایف 670 میں فرار ہوا ، سلوررنگ کی گاڑی نوجوان کے نام پر ہے۔

     

    ندال میمن گاڑی ڈرائیورکر رہا تھا اور شام ساڑھے 4 بجے فلیٹ سے روانہ ہوا اور گارڈن اورنبی بخش پولیس کے سامنے فرار ہوا۔

    خیال رہے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے گارڈن میں واقع پاکستانی لڑکے ندال میمن کے گھرپر ڈیرہ ڈال لیا اور فلیٹس کے پارکنگ ایریا میں کرسی ڈال کربیٹھ گئیں۔

    اپارٹمنٹ کی یونین کی جانب سے ان کو واپس جانے کا کہا جا رہا ہے لیکن وہ انکاری ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آپ یہاں کیا کر رہی ہیں اور پرواز کیوں نہیں لی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں یہاں گھوم رہی ہوں اس سے تمہیں کیا مطلب؟

  • امریکی خاتون انتظامیہ کیلیے گلے ہڈی بن گئی، ایک اور مطالبہ کردیا

    امریکی خاتون انتظامیہ کیلیے گلے ہڈی بن گئی، ایک اور مطالبہ کردیا

    کراچی : پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کیلئیے آنے والی امریکی خاتون انتظامیہ کیلیے گلے ہڈی بن گئی، ساتھ ہی گارڈن اپارٹمنٹ کے مکین بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق پولیس تحویل میں منتقل ہونے والی امریکی خاتون اونیجا کو واپس اپارٹمنٹ تو پہنچا دیا گیا لیکن وہ گارڈن کے رہائشیوں کیلئے زحمت بن گئی۔

    کراچی پولیس نے خاتون کی سیکیورٹی کیلئے2خواتین اہلکار تعینات کردیں، صبح پولیس افسران خاتون سے پھر بات کرینگے اور سمجھانے کی کوشش کرینگے۔

     اونیجا کا مطالبہ تھا کہ وہ اسی پارکنگ میں رہنا چاہتی ہے کیونکہ اس کے وہاں رشتے دار ہیں، پولیس  نے اسے یہ پیشکش بھی کی تھی کہ اسے ایک کمرہ دلوا دیتے ہیں لیکن خاتون نے صاف انکار کردیا۔

    اس حوالے سے گارڈن اپارٹمنٹ کے یونین عہدیدار  نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی خاتون کی وجہ سے اہل محلہ نے شغل لگایا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپارٹمنٹ کا مرکزی دروازہ بند کردیا ہے، اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوگیا تو پولیس ہم سے پوچھ گچھ کرے گی۔

    یونین عہدیدار نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے کیونکہ مذکورہ خاتون کی وجہ سے ہم بھی بہت پریشانی میں مبتلا ہیں۔،

    قبل ازیں امریکی خاتون مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دینے والے نوجوان سے شادی کیلیے کراچی میں موجود ہیں، آج انہوں نے گارڈن میں اُس لڑکے کا گھر بھی ڈھونڈ لیا اور بلڈنگ کی پارکنگ میں موجود ہیں۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں فرمائش کی تھی کہ مجھے پاکستانی پاسپورٹ اور ہر ہفتے 2 ہزار ڈالر چاہئیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آپ یہاں کیا کر رہی ہیں اور امریکا کی پرواز کیوں نہیں لی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں یہاں گھوم رہی ہوں اس سے تمہیں کیا مطلب؟

  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے نئی فرمائش کر دی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے نئی فرمائش کر دی

    کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے بالآخر اُس لڑکے کا گھر ڈھونڈ لیا جس سے وہ شادی کرنا چاہتی ہیں۔

    امریکی خاتون مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دینے والے نوجوان سے شادی کیلیے کراچی میں موجود ہیں۔ آج انہوں نے گارڈن میں اُس لڑکے کا گھر ڈھونڈ لیا اور بلڈنگ کی پارکنگ میں موجود ہیں۔

    اپارٹمٹ کی یونین کی جانب سے ان کو واپس جانے کا کہا جا رہا ہے لیکن وہ انکاری ہیں۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں فرمائش کی کہ مجھے پاکستانی پاسپورٹ اور ہر ہفتے 2 ہزار ڈالر چاہئیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ یہاں کیا کر رہی ہیں اور پرواز کیوں نہیں لی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں یہاں گھوم رہی ہوں اس سے تمہیں کیا مطلب؟

    مبینہ طور پر ان کو کراچی کے 19 سالہ نوجوان نے شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلایا ہے۔ گزشتہ روز خاتون کا کہنا تھا کہ یہاں شادی کرنے آئی ہوں اور شادی کر کے ہی رہوں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون کا واپس جانے سے انکار، ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی

    امریکی خاتون کے واپسی سے انکار پر امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی تھی اور ایئرپورٹ حکام اور خاتون اونیجا سے ملاقات کی تھی۔

    ایئرپورٹ حکام نے بتایا تھا کہ اونیجا تاحال واپس جانے سے انکاری ہیں اور احمد میمن نامی لڑکے سے ملنا چاہتی ہیں۔

    قونصل خانے کی ٹیم کا کہنا تھا کہ اگر خاتون نہ جانا چاہے تو زبردستی نہیں کر سکتے کیونکہ ایسا کرنا غیر قانونی ہوگا اور زبردستی بھیجا تو خاتون وہاں امریکی حکومت اور قونصل خانے پر کیس کر سکتی ہیں۔ کوشش یہی ہے کہ اونیجا کو راضی کر کے واپس بھیجا جائے۔

    بعد ازاں اونیجا نوجوان کی تلاش میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی تھیں، ایئرپورٹ انتظامیہ اور ویجلنس نے خاتون کو ٹیکسی کروا کے روانہ کیا تھا۔

    وزارت داخلہ نے ان کے ویزے میں 12 فروری 2025 تک توسیع کر رکھی ہے۔

  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون کا امریکا واپس جانے سے انکار، ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون کا امریکا واپس جانے سے انکار، ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی

    کراچی : پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے واپس جانے سے انکار کیا اور ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کردیا، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ امریکی خاتون نے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈیپارچر لاونج میں طیارےمیں سوارنہیں ہوئی اور بہانے کرکےکراچی ائیرپورٹ پر امریکاواپسی سےکتراتی رہی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی نےحفاظتی تحویل میں ڈیپارچرلاونج تک پہنچایا۔

    ایئرلائن ذرائع نے کہا کہ جہاز میں سوار کرانے کیلئے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی تاہم سیکیورٹی ایس اوپیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پروازمیں سوارنہیں کرایاجا سکتا

    یاد رہے اونیجااینڈریو رابنس کو گارڈن کراچی کے 19سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی اور سوشل میڈیاپرمحبت میں مبتلا2 بچوں کی ماں 11 اکتوبرکو کراچی پہنچی تھی۔

    https://youtu.be/cO-dCIuEUU8

  • امریکی خاتون کو کراچی کے لڑکے نے دھوکا دے دیا!

    امریکی خاتون کو کراچی کے لڑکے نے دھوکا دے دیا!

    کراچی: سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک اور محبت کا بھیانک انجام سامنے آیا ہے، امریکی شادی شدہ خاتون کو کراچی کے کنوارے لڑکے کے ہاتھوں بڑے دھوکے کا شکار ہونا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں شوہر سے طلاق لے کر پاکستان آنے والی خاتون دربدر ہو گئی، امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو پاکستان آئی تھیں، خاتون کے پاس پاکستان کا 30 دن کا ویزا بھی ختم ہو گیا تھا۔

    معلوم ہوا ہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 19 سالہ ندال احمد میمن کے جھانسے میں آئی تھی، مبینہ دھوکے باز نوجوان نے خاتون کو شادی کے لیے کراچی بلایا تھا، جس پر وہ 2 بچے چھوڑ کر شوہر سے طلاق لے کر پاکستان آ گئی۔

    امریکی خاتون

    تاہم، گارڈن ویسٹ کے رہائشی ندال احمد میمن نے شادی سے انکار کر دیا، جس کے بعد خاتون نے کچھ عرصہ گیسٹ ہاؤس پر گزارا اور پھر ایئرپورٹ آئی، خاتون 15 جنوری سے 7 ویں منزل کے ریسٹورنٹ پر رہ رہی تھی،

    پولیس ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے پولیس کو خاتون سے متعلق مطلع کیا گیا، معاملہ سامنے آنے پر ایئرپورٹ پولیس نے خاتون کی مدد کی، اور فلاحی ادارے کی مدد سے خاتون کے باہر جانے کا بندوبست کیا۔

    دھوکے کی شکار امریکی خاتون اس وقت ایئرپورٹ کے ایک محفوظ مقام پر موجود ہے، اونیجا اینڈریو رابنسن کو کل رات 4 بجے وطن واپس بھیجا جائے گا۔

  • امریکی خاتون تصویر لینے کی کوشش میں جہاز کے پنکھے سے ٹکرا کر ہلاک

    امریکی خاتون تصویر لینے کی کوشش میں جہاز کے پنکھے سے ٹکرا کر ہلاک

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کنساس کی 37 سالہ خاتون تصاویر لینے کی جدوجہد کے دوران جہاز کے پروپیلر سے ٹکرا کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون فوٹوگرافر امنڈا گالا گھر سکائی ڈائیورز کی تصاویر لینے کے لیے ہوائی جہاز میں سفر کررہی تھیں، سکائی ڈائیورز کے چھلانگ لگانے کے بعد وہ اپنی جگہ پر واپس پہنچیں۔

    ایئر کیپٹل ڈراپ زون کے مطابق طیارہ وِچِیٹا کے باہر ڈربی کے مقام پر لینڈ کرگیا، اس دوران چھلانگ لگانے والوں کا اگلا سیٹ سوار ہو گیا۔

    ایئر کیپٹل زون کے مطابق ’نہ معلوم وجوہات کی بنا پر امریکی خاتون فوٹو گرافر ونگ کے سامنے پہنچ گئیں، جو بنیادی حفاظتی طریقہ کار کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔‘

    رپورٹس کے مطابق تصاویر لینے کی کوشش میں جب وہ تھوڑا سا پیچھے ہٹیں اس دوران گھومنے والے پروپیلر سے ٹکرا گئیں۔

    حکام کے مطابق امنڈا گالا گھر کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے سعودی نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک خاتون مسافر کی موت واقع ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق لیون ایئر کی پرواز ایل این آئی 074 سے مدینہ منورہ آنے والی خاتون مسافر طیارے کی سیڑھیوں سے گر پڑیں، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں‘۔

    موموز نے 31 سالہ خاتون کی جان لے لی

    نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کی خصوصی ٹیموں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ افسوسناک واقعے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • جنگلی جانور ’راکونز‘ امریکی خاتون کے گھر قیام پر تل گئے

    جنگلی جانور ’راکونز‘ امریکی خاتون کے گھر قیام پر تل گئے

    امریکا میں ایک عجیب و غریب واقعے میں جنگلی جانور ’راکونز‘ نے خاتون کے گھر کو اپنی قیام گاہ بنالیا، خاتون کو حکام سے مدد طلب کرنا پڑی۔

    راکون جو شمالی امریکا میں بکثرت پائےجاتے ہیں یہ بلیوں سے ملتی جلتی نسل کے جانور ہیں۔ راکونز کے پورے جتھے نے واشنگٹن میں رہنے والی ایک خاتون کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا اور لکھ جتن کے باوجود باہر نکلنے سے انکا کردیا جس کے کے بعد خاتون نے حکام کو بلایا۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق 35 برسوں سے یہ خاتون بھوکے راکونز کو کھانا پینا دیتی تھیں، لیکن حال ہی میں لگ بھگ سو کے قریب راکونز انکے گھر کے ارد گرد جمع ہوگئے جنھیں دیکھ کر خاتون خوفزہ ہوگئی۔

    مذکورہ خاتون جو کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب واقع شہر پولسبو کی رہائشی ہیں انھوں نے شیرف آفس کو بتایا کہ وہ تین عشروں سے زیادہ عرصے سے جانوروں کو خوراک مہیا کرتی آرہی ہیں۔

    تاہم چھ ہفتے قبل درجنوں راکونز انکی پراپرٹی پر نظر آئے، یہ راکونز بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے جبکہ دن اور رات دونوں وقتوں میں کھانے کی اشیا کا مطالبہ کرتے تھے۔

    امریک حکام نے انکشاف کیا کہ جنگلی راکونز کو خوراک ڈالنے کی وجہ سے ان میں انسانوں سے ڈر ختم ہوگیا ہے اور اگر انھیں مطلوبہ خوراک نہ دی جائے تو وہ حملہ آور ہوجاتے ہیں۔

    خاتون ان راکونز سے اتنی پریشان ہوگئی ہے کہ اس نے جانوروں کو کہیں اور منتقل کرنے کے لیے شیرف آفس فی جانور پانچ سو ڈالر تک کی پیشکش کی ہے۔

  • جنگل سے زنجیروں میں جکڑی بازیاب امریکی خاتون کا جھوٹ پکڑا گیا

    جنگل سے زنجیروں میں جکڑی بازیاب امریکی خاتون کا جھوٹ پکڑا گیا

    ممبئی : بھارت کے جنگل سے گزشتہ ہفتے زنجیروں میں جکڑی امریکی خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا حالانکہ اس کی شادی ہی نہیں ہوئی۔

    50سالہ امریکی خاتون للیتا کیکمار ایس کو جنگل میں بھوک سے نڈھال اور ایک درخت سے زنجیر سے بندھا ہوا پایا گیا تھا، خاتون 25روز سے بھوکی پیاسی تھی۔

    امریکی خاتون کے بارے میں پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ مذکورہ خاتون نے اپنے آپ کو خود ہی باندھ رکھا تھا جبکہ بازیابی کے بعد دیے گئے بیان میں اس نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا۔

    American woman

    پولیس کے مطابق اب اس امریکی خاتون کا یہ مؤقف ہے کہ اس کی شادی ہی نہیں ہوئی اور پولیس کو دیئے گئے پہلے بیان کے وقت وہ مکمل طور پر اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھی۔

    پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا ہے کہ ان کا ویزا ختم ہو گیا تھا اور اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ وطن واپس جاسکے اس لیے وہ پریشان تھی، جس کے بعد اس نے تالے اور زنجیریں خرید کر خود کو درخت سے باندھ لیا تھا۔

    امریکی خاتون کے علاج پر مامور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضہ کی پہلے سے کافی حالت بہتر ہو رہی ہے، وہ کھاتی پیتی اور چلتی پھرتی ہیں اس کے علاوہ تھوڑی بہت ورزش بھی کرلیتی ہیں۔

    ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ امریکہ میں اس خاتون کے خاندان کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور لالیتا بھی ان سے رابطے میں تھی۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں زنجیر سے بندھی امریکی خاتون کئی ہفتوں بعد جنگل سے بازیاب

    پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون کافی عرصے سے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رہائش پذیر تھی اور اس کے پاس آدھار کارڈ بھی موجود تھا جس پر تامل ناڈو کا ایڈریس بھی درج تھا۔

  • امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے پولو کھلاڑی سے شادی کرلی

    امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے پولو کھلاڑی سے شادی کرلی

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے ایک نوجوان پولو کھلاڑی سے امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

    رپورٹس کے مطابق پولو کھلاڑی انور ولی اور امریکی خاتون کلئیرا سٹیفن کا نکاح جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ تقریب میں لڑکے کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔ جبکہ تقریب انتہائی سادگی سے انجام پائی۔

    چترالی نوجوان انور ولی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کلئیرا سٹیفن ایک سال قبل چترال آئی تھیں اور بونی میں واقع ہمارے ہوٹل میں قیام کیا تھا۔ انہیں چترال کا ماحول اور لوگ اتنے اچھے لگے کہ یہاں انہوں نے اپنا قیام 6ماہ تک بڑھا دیا۔

    انور ولی کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کلئیرا سٹیفن اپنے قیام کے دوران یہاں کے لوگوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور انہوں نے چترالی ثقافت کو سمجھنے کی پوری کوشش کی، چترال میں خاتون کا تجربہ کافی مختلف اور بہت اچھا رہا۔

    امریکی خاتون کلئیرا سٹیفن کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا گھوم چکی ہوں لیکن چترال کی ثقافت میرے لیے بہت متاثر کن تھی۔

    خاتون نے بتایا کہ وہ امریکا میں ایک مقامی اسپورٹس میگزین سے منسلک ہیں، اسی سلسلے میں چترال میں پولو میچ دیکھنے کے لئے پہنچی تھی، انہوں نے کہا کہ انور ولی پولو کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

    سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیا

    امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصے تک چترال میں قیام کریں گی جس کے بعد وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گی۔

  • محبت میں گرفتار امریکی خاتون چار سدہ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی کر لی

    محبت میں گرفتار امریکی خاتون چار سدہ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی کر لی

    چارسدہ: گزشتہ کچھ عرصے میں کئی غیر  ملکی خواتین پاکستانی مردوں سے شادی کے لیے اپنے وطن کو خیرباد کہہ کر  یہاں چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر  مقبول ہوئیں۔

    حال ہی میں ایک چلی ساؤتھ امریکا کی لڑکی بھی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے ملک کو چھوڑ کر پاکستان چلی آئی اور اس نے اسلام قبول کرکے شادی بھی کر لی۔

    چار سدہ کے اکرام اللہ اور  ساؤتھ امریکا کی 36 سالہ نیکولی آناراگلسالوس کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں نے گفتگو کا آغاز کیا۔

    نیکولی آناراگلسالوس نے اسلام قبول کر لیا جس کے بعد امریکی لڑکی نے اسلامی نام نورین رکھ لیا۔

    اسلام قبول کرنے کے بعد بھارتی لڑکی انجو نے نصر اللہ سے نکاح کرلیا

    اسلام قبول کرنے کے بعد امریکی لڑکی نورین نے 27 سالہ اکرام اللہ سے نکاح کر لیا، چار سدہ کے اکرام اللہ نے کہا کہ ہماری دوستی سوشل میڈیا پر رابطے سے ہوئی ہے۔

    اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا،  نورین اسپینش زبان بولتی ہے وہ مجھے امریکا ساتھ لے جانا چاہتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک بھارتی لڑکی بھی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان پہنچی ہے جہاں اس نے مالاکنڈ ڈویژن کے  ڈی آئی جی ناصر محمود ستی سے شادی کرلی، بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔