Tag: امریکی خاتون

  • امریکی خاتون نے اپنے وزن سے محبوب کو قتل کردیا

    امریکی خاتون نے اپنے وزن سے محبوب کو قتل کردیا

    دنیا بھر میں مجرمان قتل کےلیے الگ الگ آلات استعمال کرتے ہیں، لیکن امریکا میں ایک بھاری بھرکم خاتون نے اپنے محبوب کو عجیب طریقے سے قتل کردیا۔

    امریکی ریاست پنسلوانیا میں پولیس نے ایک خاتون کو قتل کے الزام میں عدالت میں پیش کیا، جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے محبوب کو اپنے وزن تلے دبا کر قتل کیا ہے۔

    امریکی عدالت نے ونڈی تھامس نامی خاتون پر مقتول کینو بٹلر کو دم گھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی  اور واردات کو تیسرے درجے کا قتل قرار دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ44 سالہ ونڈی تھامس کا 18 مارچ کو اپنے محبوب سے جھگڑا ہوا تھا جس پر خاتون نے پہلے چھری سے کینو کا ہاتھ کاٹا پھر میز کا پایا اس کے سر پر دے مارا۔

    امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ بھاری بھرکم خاتون مقتول کے زمین پر گرتے ہی اپنے سے نصف وزن کے کینو کے چہرے پر لیٹ گئی جس کے باعث اس کا دم گھٹ گیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کینو بٹلر کا وزن محض 54 کلو ہےجبکہ ونڈی تھامس ڈیڑھ سو کلو وزن کی حامل خاتون ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے فربہ خاتون کو غیر ارادی طور پر تیسرے درجے کا قتل کرنے کے جرم میں 18 سے 36 برس قید کی سزا دئیے جانے کا امکان ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ونڈی نے عدالت میں اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ’واردات کے وقت میں شراب کے نشے تھی اورمیری کینو سے کوکین خریدنے پربحث ہورہی تھی۔

    ونڈی تھامس نے بتایا کہ ’میں نے نشے کی حالت میں کینو پر چھری اور میز کے پائے سے حملہ کیا اور سینے کے بل مقتول کے چہرے پر لیٹ گئی اور کچھ دیر بعد کینو کی سانس رک گئی اور وہ ہلاک ہوگیا‘۔

    ملزمہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے ارادی طور پر اپنے محبوب کو قتل نہیں کیا، مجھے نشہ اترنے کے بعد احساس ہوا کہ میں نے کیا کردیا‘۔

    خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 44 سالہ کینو بٹلر کا قتل محض ایک حادثہ تھا، میری موکل نشے کے باعث خود کو سنبھال نہ سکی اور مقتول پر گرگئی اورمقتول کی موت دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی۔

  • امریکا: 17سرجریوں کے بعد نیا چہرہ پانے والی امریکی خاتون

    امریکا: 17سرجریوں کے بعد نیا چہرہ پانے والی امریکی خاتون

    واشنگٹن : امریکی ڈاکٹرز نے 31 گھٹنے طویل سرجری کے بعد کیٹی نامی خاتون کو نیا چہرہ لگا دیا، مذکورہ خاتون نے 18 برس کی عمر میں خودکو چہرے پر گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی رہائشی کیٹی اسٹبل فیلڈ کا 31 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد چہرہ تبدیل کیا گیا ہے۔ مذکورہ خاتون کے چہرے کے 17 سرجری کرنے کے بعد نیا چہرہ لگایا گیا ہے۔

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ 21 سالہ کیٹی اسٹبل فیلڈ نے 18 برس کی عمر میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں مذکورہ خاتون کی آنکھیں، ناک اور چہرے کا دیگر حصّہ خراب ہوگیا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیٹیی کو بچپن میں بہت زیادہ امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے باعث کیٹی خود کو گولی مارلی تھی۔

    ڈاکٹرز نے بتایا کہ کیٹی کے چہرے کو متعدد سرجریوں کے تبدیل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد خاتون کا چہرے کی بتدیلی کو فوراً قبول کرلیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیٹی سنہ 2016 سے ڈونر نہ ملنے کے باعث مسخ شدہ چہرے کے ساتھ سرجری ہونے کی منتظر تھیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 21 سالہ خاتون سرجری کے ذریعے مکمل چہرہ تبدیل کروانے والی 40 ویں انسان ہیں اور گذشتہ برس مئی میں چہرے کی پہلی سرجری کروانے والے امریکا کی پہلی نوجوان انسان تھی۔

    یاد رہے کہ رواں برس فرانسیسی شہری جیرومی ہامون دنیا کے پہلے انسان تھے جنہوں نے اپنے چہرے کی تین سرجریاں کروائی تھی۔

    خیال رہے کہ دنیا کی پہلی چہرے کی تبدیلی کا آپریشن سنہ 2005 میں شمالی فرانس میں کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 40 سرجریاں ہوچکی ہیں۔

  • سعودی نوجوان کی نئی ویڈیو، گرفتاری سے بچنے کا بھی انتظام کرلیا

    سعودی نوجوان کی نئی ویڈیو، گرفتاری سے بچنے کا بھی انتظام کرلیا

    ریاض: سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے سعودی شہری ابوسین جنہیں گزشتہ سال غیر اخلاقی ویڈیو چیٹ کے باعث گرفتار کیا گیا تھا، اُن کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اُسی امریکی خاتون کرسٹینا سے ویڈیو چیٹ کررہے ہیں۔

    ابوسین کی نئی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب پر 28 دسمبر کو اپ لوڈ کی گئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں، اس ویڈیو میں ابوسین ایک بار پھر اُسی امریکی خاتون کے ساتھ چیٹ کرتے نظر آرہے ہیں جس کے چکر میں وہ حوالات کا مزہ چک چکے ہیں۔

    اس ویڈیو میں ابوسین نے اپنی گرفتاری کی وجوہات بتائیں اور امریکی خاتون کرسٹینا کو مشورہ دیا کہ وہ چیٹ کے وقت سر پر دوپٹہ اڑ لے تاکہ اُسے کوئی گرفتار نہ کرسکے، سعودی نوجوان نے کہا کہ ’’آپ سر پر حجاب لے لیں گی تو مجھے کوئی گرفتار نہیں کرے گا اور نہ ہی یہ غیر اخلاقی چیٹ ہوگی‘‘۔

    ویڈیو دیکھنے کےلیے اسکرول نیچے کریں

    یاد رہے ابوسین کو سعودی حکام نے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد گرفتار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’’اس قسم کی غیر اخلاقی ویڈیوز قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس پر سزا بھی ہوسکتی ہے‘‘۔


    پڑھیں: ’’ غیر اخلاقی ویڈیو چیٹ پر سعودی نوجوان گرفتار ‘‘


    بعد ازاں سعودی حکام نے ابوسین کو رہا کیا تاہم اس دوران امریکی خاتون نے ابوسین کی کسی بھی قسم کی مدد کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ  وہ ویڈیو چیٹ کرتی ہیں اور ابوسین کی گرفتاری پر وہ کوئی مدد یا تعاون نہیں کرسکتیں۔

  • نئی دہلی: امریکی سیاح خاتون سے اجتماعی زیادتی

    نئی دہلی: امریکی سیاح خاتون سے اجتماعی زیادتی

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیاحت کےلیے آنے والی امریکی خاتون کومبینہ طوراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں سیاحت کے لیے آنے والی امریکی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔

    امریکی خاتون سیاح کا کہناہے کہ ہوٹل کےسیاحتی گائیڈ نے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال مارچ میں اس حادثے کےبعد صدمے کی وجہ سے فوراََبھارت چھوڑکرچلےگئی تھی۔

    امریکی خاتون نے نئی دہلی پولیس کوحال ہی میں ای میل کی جس میں اس نے بتایا کہ ان کے ساتھ اجتماعی زیادتی رواں سال مارچ میں نئی دہلی کے فائیواسٹار ہوٹل میں کی گئی۔

    انہوں نےپولیس سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اب وہ بیان درج کرانے کے لیے بھارت آنے کو تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں:ہماچل پردیش،منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی اسرائیلی خاتون کومبینہ طور اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا گیاتھا۔

  • نئی دہلی: امریکی خاتون سے زیادتی، بالی ووڈ ڈائریکٹر کو سات سال قید

    نئی دہلی: امریکی خاتون سے زیادتی، بالی ووڈ ڈائریکٹر کو سات سال قید

    نئی دہلی : بالی ووڈ فلم ’پیپلی لائیو‘ کے ڈائریکٹر محمود فاروقی کو ایک امریکی گریجوئیٹ طالبہ کو ریپ کرنے کے جرم میں سات سال کی قید سنادی گئی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے ڈائریکٹر،مصنف اور تھیٹر اداکار محمود فاروقی کو امریکی طالبہ سے زیادتی کرنے کے جرم میں 7سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی.

    بالی ووڈ دائریکٹر محمود فاروقی دہلی کی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اپیل کر سکتے ہیں.

    بالی وڈ ڈائریکٹر پر گذشتہ ہفتے اس وقت فردِ جرم عائد کی گئی تھی جب متاثرہ خاتون نے شکایت کی تھی کہ محمود فاروقی نے نئی دہلی میں واقع اپنے گھر میں نشے کی حالت میں انہیں اس وقت ریپ کیا جب وہ ان کے گھر میں تھیسس کے لیے مدد مانگنے گئی تھیں.

    *فلم پیپلی لائیو کے ہدایتکار امریکی خاتون سے زیادتی کے الزام میں مجرم قرار

    یاد رہے کہ امریکی خاتون جون سنہ 2014 میں اپنے تھیسس پر کام کرنے کے لیے نئی دہلی منتقل ہوئی تھیں،اور ان کا محمود فاروقی سے رابطہ ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوا تھا.

    واضح رہے کہ محمود فاروقی کی شادی انڈین فلم ’پیپلی لائیو‘ کی کہانی لکھنے والی انوشا رضوی سے سنہ 2010 میں ہوئی تھی اور وہ اس فلم کے معاون ہدایت کار بھی تھے.