اسلام آباد : حکومت نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے مشعال ریڈیو کو بند کردیا، ریڈیوسےپروپگینڈا کیا جاتا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جنت ہے۔
تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی رپورٹ پر وزارت داخلہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مشعال ریڈیوکی نشریات بندکردی۔
وزارت داخلہ نے بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور اسلام آباد کا دفتر بھی سیل کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ مشعال ریڈیو امریکی ایجنسی سی آئی اے کیلئے کام کررہا تھا، مشعال ریڈیو نے وائس آف امریکا کی فریکونسی چوری کر رکھی تھی۔
مزید پڑھیں : فورسزنے پاک افغان بارڈرپر عمرایف ایم ریڈیو ٹاور کوتباہ کردیا
بتایا گیا ہے کہ ریڈیوکی نشریات پاک افغان بارڈر بلوچستان، فاٹا و بیرون ملک جاری تھی، ریڈیو سے پروپگینڈا کیا جاتا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جنت ہے۔
یاد رہے اس سے قبل فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عمر ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا، دشمنوں کی جانب سے ریڈیو ٹاور تویٰ طوئی کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
زرائع کے مطابق ٹاور کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا نشر کیا جارہا تھا، اس پروپیگنڈے سے شہری کو غلط پیغام دیا جارہا تھا۔