Tag: امریکی دفتر خارجہ

  • امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

    امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے بارے میں معلومات دینے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی دفتر خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن اسلامی عسکریت پسند گروہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے امریکا اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے کہا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی حمزہ بن لادن کو سرکاری طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

    خیال رہے کہ اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن کے ذریعے 2011 میں قتل کردیا تھا۔

  • دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان، افغانستان مل کر کام کریں: امریکا

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان، افغانستان مل کر کام کریں: امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردوں کے خلاف مل کر کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ قائم مقام ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونرکا کہنا ہے کہ القاعدہ سے منسلک گروپ افغانستان میں سرگرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران قائم مقام ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

    مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ سے منسلک گروپ سرگرم ہیں۔ افغانستان میں بم حملہ داعش کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چند گھنٹے قبل ہی امریکا نے افغانستان پر سب سے بڑا غیر جوہری بم گرایا ہے۔

    وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق بم حملہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں کیا گیا اور اس میں داعش کی خفیہ سرنگوں اور کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔

    پیٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ غیر جوہری بم جی بی یو – 43، جسے تمام بموں کی ماں بھی کہا جاتا ہے کو جمعرات کے روز داعش کے ٹھکانوں پر گرایا گیا۔

    مزید پڑھیں: امریکا نے افغانستان پر سب سے بڑا غیر جوہری بم گرا دیا

    وائٹ ہاؤس کے پریس ترجمان شان اسپائسر کے مطابق امریکا نے داعش کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اس لیے ننگر ہار میں موجود غاروں اور زیر زمین خفیہ راستوں پر بم گرایا گیا ہے جو داعش کے جنگجو نقل و حرکت کے لیے استعمال کرتے تھے۔

    امریکی وزارت دفاع کے ایک سابق اہلکار اور امریکی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل مارک کمٹ کا کہنا ہے کہ گو کہ گرائے جانے والے بم کا حجم عام طور پر گرائے جانے والے بموں سے زیادہ ہے، تاہم یہ ایک معمول کے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے ایک معمول کا حملہ تھا۔