Tag: امریکی ردعمل

  • سائفر کیس چالان میں امریکی ردعمل بھی شامل

    سائفر کیس چالان میں امریکی ردعمل بھی شامل

    اسلام آباد: ایف آئی اے کے سائفر کیس چالان میں امریکا کا دیا گیا ردعمل بھی شامل کرلیا گیا، امریکی ناظم الامور نے دفترخارجہ سے رابطہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایف آئی اے کے سائفر کیس چالان میں امریکا کی جانب سے دیے گئے ردعمل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جلسے میں کاغذ لہرانے کے بعد امریکی ناظم الامورنے پاکستانی دفترخارجہ سے رابطہ کیا تھا۔

    ایف آئی اے کے چالان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ناظم الامور انجیلا اینگلر نے لہرایا گیا کاغذ وزیر خارجہ اور سیکریٹری خارجہ سے مانگا۔

    چالان کے مطابق امریکی ناظم الامورکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ریلی میں دیے گئے بیان سے واشنگٹن ڈی سی خوش نہیں۔

    امریکی ناظم الامورنے کہا کہ کاغذ واشنگٹن ڈی سی ساتھ لےجاؤں گی۔ ایف آئی اے نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان سے امریکا سمیت دیگر کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

    اس سے قبل سابق وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے تحریری بیان میں بتایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف ٹارگٹڈ پلان کیا، انہوں نے سیاسی مقاصد اور تحریک عدم اعتماد میں بچنے کیلیے پلان بنایا۔

    اعظم خان نے بتایا تھا کہ سائفر سے متعلق قومی اسمبلی کے اسپیکر نے رولنگ انہی کی ہدایت پر دی تھی، سائفر جس چینل سے آتا ہے اسی چینل سے واپس بھیجا جاتا ہے۔

    ’8 مارچ کو سائفر سے متعلق فارن سیکرٹری کا ٹیلی فون آیا۔ ٹیلیفون پر اس کی کاپی وزیر اعظم آفس کو بھجوانے سے متعلق بتایا گیا۔ فارن سیکریٹری نے کہا کہ 9 مارچ کو اس کی کاپی وزیر اعظم کے حوالے کریں۔‘

    مرکزی گواہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مارچ کو سائفر پر رائے دی، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اس معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے۔

    تحریری جواب میں اعظم خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے اس معاملے پر اداروں کے خلاف مؤثر بیانہ بنانے کو کہا تھا۔

  • سوڈان میں سول حکومت کا تختہ الٹنے پر امریکی رد عمل آ گیا

    سوڈان میں سول حکومت کا تختہ الٹنے پر امریکی رد عمل آ گیا

    واشنگٹن: سوڈان میں سول حکومت کا تختہ الٹنے پر امریکی رد عمل آ گیا، امریکی صدر جو بائیڈن نے مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان میں اقتدار دوبارہ سے سِول حکومت کے حوالے کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور اقوام متحدہ نے سوڈان میں سول حکومت پر قبضہ کرنے والی نئی فوجی کونسل پر دباؤ بڑھا دیا ہے، یو این سلامتی کونسل نے سوڈان میں سول عبوری حکومت کی بحالی پر زور دیا تھا، جسے پیر کے روز تحلیل کیا گیا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ان کا ملک بھی سوڈان میں مظاہرین کے ساتھ کھڑا ہے۔

    بائیڈن نے کا کہنا تھا کہ سوڈان میں عسکری کونسل کے حکام کے لیے ہمارا واضح اور بھرپور پیغام ہے کہ سوڈانی عوام کو پر امن احتجاج کی اجازت دی جائے اور شہری قیادت کے زیر اہتمام عبوری حکومت کو بحال کیا جائے۔

    سوڈان میں‌ اقتدار پر قبضہ کرنے والی فوجی قیادت کے لیے نئی مشکل

    دوسری طرف بائیڈن حکومت نے سوڈان میں فوج کی جانب سے 25 اکتوبر کو ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد سے خرطوم کے لیے امداد منجمد کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان نے پیر کے روز عبوری وزیر اعظم کو گرفتار کر کے حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق سوڈانی فوج نئی حکومت کی تشکیل کے لیے عبوری وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے ساتھ مذاکرات بھی کر رہی ہے۔