Tag: امریکی ریاست الاباما

  • دو سالہ بچہ گھر سے نکلتے ہی کتوں کا شکار بن گیا!

    دو سالہ بچہ گھر سے نکلتے ہی کتوں کا شکار بن گیا!

    پڑوسی کے کتوں نے دو سالہ بچے پر حملہ کرکے اسے مار ڈالا، پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا۔

    امریکی ریاست الاباما میں نہایت افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، میڈیسن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، بچے کی شناخت 2 سالہ مارک ایلن پارٹین کے نام سے ہوئی ہے، گزشتہ جمعہ کو ممکنہ طور پر تین کتوں نے بچے پر حملہ کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ چھوٹا بچہ اپنے گھر سے گیٹ کھول کر پڑوسی کے گھر گیا جہاں اس نے دو کتے رکھے ہوئے تھے۔ پڑوسی رکی کلارک کا کہنا تھا کہ اس نے گیٹ کھلا دیکھا اور پھر مارک کو کتے کے پنجرے کے سامنے بے حس و حرکت پایا۔

    میڈیا کو کلارک نے بتایا کہ بچہ وہاں کتے کے پنجرے کے سامنے زمین پر بے سدھ پڑا تھا اور وہ حرکت نہیں کر رہا تھا۔

    پڑوس کا کہنا تھا کہ اس کے کتوں ہسکی اور جرمن شیفرڈ نے اس سے پہلے کبھی کسی پر حملہ نہیں کیا یا کسی کو زخمی نہیں کیا تھا۔

    مارک کی ماں، کیلا ہیوگے پارٹین نے اپنی فیس بک پر پوسٹ میں کہا کہ اس ’’انتہائی المناک حادثے‘‘ کے لیے کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہراؤں گی۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی نہیں لگتا کہ میں حقیقت میں زندہ ہوں۔ میرے بچوں کے دل بہت زیادہ ٹوٹے ہوئے ہیں۔ ہر اس شخص کا شکریہ جسں نے میسج کیا، دعا کی، یا دلاسے کا پیغام بھیجا۔

    پڑوسی کلارک نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس کے کتے مارک کو پڑوس میں گھومنے والے بھورے بُلڈاگ سے بچانے کی کوشش کر رہے ہوں۔

    دونوں کتوں کو اینیمل کنٹرول کے حوالے کردیا گیا ہے تام امید ہے کہ چند ہفتوں میں انھیں واپس کر دیا جائے گا۔ دریں اثنا مذکورہ خاندان کی مدد کے لیے ایک فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

  • کھچوے نے سست ہونے کی روایت توڑ ڈالی

    کھچوے نے سست ہونے کی روایت توڑ ڈالی

    نیویارک: تالاب سے فرار ہونے والا کچھوا اڑتالیس گھنٹوں کی مسافت طے کرنے کے بعد اپنے آبائی گھر واپس پہنچ گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو سو پاؤنڈ وزنی بزرگ کچھوے کا نام سپارک پلگ ہے، جس کی عمر 60 سال ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افریقی نسل کا کچھوے سپارک پلگ کو ایٹووا کاؤنٹی کے تالاب میں جس کے گرد باڑ نصب تھی، رکھا گیا تھا، ایک روز وہ کسی طرح باڑ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا اور رینگتا ہوا قریب سے گزرنے والی سڑک کے کنارے آپہنچا۔

    اسی دوران ایک گاڑی کا وہاں سے گزر ہوا، گاڑی پر سوار شخص کی نظر کچھوئے پر پڑی تو وہ اسے پسند آ گیا، اس کا مارشل کاؤنٹی میں 200 ایکڑ کا ایک زرعی فارم اور ایک تالاب بھی ہے، وہ کچھوے کو کسی طرح اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے اپنے تالاب میں چھوڑ دیا جبکہ کچھوئے کا اصل مالک ٹائی ہیرس ہے۔ اسے جانور پالنے کا شوق ہے اور یہ کچھوا بہت پہلے وہ نیوجرسی سے لایا تھا اور اس کی پرورش کر رہا تھا۔A 200-pound, 60-year-old tortoise has been found after escaping an  enclosure and traveling through 2 counties | Business Insider Indiaٹائی ہیرس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب مجھے سپارک پلگ تالاب میں نظر نہیں آیا تو میں نے اس کی تلاش شروع کی، اس کے رینگنے کے نشانات سڑک تک تو جاتے تھے، لیکن اس سے آگے کی کچھ خبر نہیں تھی، بعد ازاں میں نے سوشل میڈیا پر اس کی گمشدگی کے متعلق لکھا۔

    ہیرس کا کہنا ہے کہ جو شخص اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا، اسے اگلے روز کچھوا اپنے تالاب میں نظر نہیں آیا، سپارک پلک کی تلاش شروع ہوئی، اس کے رینگنے کے نشانات سویابین کے کھیتوں تک جاتے تھے، اس کے بعد وہ کہاں گیا، کچھ پتا نہیں چل سکا، ہم مایوس ہو کر بیٹھ گئے کہ اب وہ کہاں ملے گا۔ہیرس نے بتایا کہ سپارک پلک نئے تالاب سے جمعرات کو فرار ہوا تھا، ہفتے کی صبح میری نظر اپنے تالاب پر پڑی تو حیرت کی انتہا نہ رہی، کچھوا وہاں موجود تھا، وہ اپنے فرار ہونے کے بعد دو اضلاع اور سویابین کے کھیتوں سے رینگتا ہوا، 48 گھنٹوں میں اپنے آبائی تالاب میں واپس پہنچ گیا۔