Tag: امریکی ریاست اوہائیو

  • بدبودار فلیٹ سے پولیس کو 3 سالہ بچی کس حالت میں ملی؟

    بدبودار فلیٹ سے پولیس کو 3 سالہ بچی کس حالت میں ملی؟

    پولیس کو ایک غلیظ فلیٹ سے تین سالہ بچی ملی جس کی حالت انتہائی خراب اور اسے سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔

    یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آیا جہاں پولیس کو فیئربورن، اوہائیو کے ایک رہائشی بلاک میں اطلاع دے کر بلایا گیا تھا۔ سیکیورٹی حکام کو کو گندگی سے بھرے فلیٹ کے اندر ایک بھوکی بچی ملی۔ تین سالہ بچی کو سانس لینے میں بھی کافی مشکلات تھیں۔

    فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ افسران جب فلیٹ میں داخل ہوئے تو وہاں بڑی تعداد میں کاکروچ موجود تھے جبکہ ہر طرف کوڑا کرکٹ بکھرا ہوا تھا۔

    ایک افسر نے جب تلاشی کے دوران مختلف کمروں کو دیکھا تو اسے ٹارچ کی روشنی میں ایک کمرے میں بچی نظر آئی جبکہ اس کے پاس گیند بھی موجود تھی۔

    چھوٹی بچی بے حس و حرکت پڑی تھی جبکہ اس کا وزن صرف 16 پاؤنڈ کے قریب تھا جبکہ قریب ہی ایک گدا پڑا تھا جو کھٹملوں سے بھرا ہوا تھا۔

    بچی کی 25 سالہ ماں ربیعہ نادرہ پر افسران نے بچی کو خطرے میں ڈالنے سنگین الزام عائد کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ وہاں مختلف کیڑے دیواروں، فرشوں اور بستروں پر رینگتے ہوئے دیکھے گئے۔

    اس کے علاوہ ریفریجریٹر اور فریزر کے اندر مردہ کیڑے اور خراب کھانا بھی موجود تھا۔ پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    بچی کی ماں کو مبلغ 500,000 ڈالر کے بانڈ جمع کرانے کا کہا گیا ہے جبکہ اس کے ٹرائل کے لیے دماغی صحت کی جانچ کی جا رہی ہے۔

    پولیس سارجنٹ ناتھن پینروڈ کے مطابق خوش قسمتی سے بچی خیریت سے ہے اور غذائی قلت کا شکار ہونے والے چھوٹی بچی پہلے سے بہتر ہونے لگی ہے۔

  • ویڈیو: پولیس نے زیبرے کو گولی مار دی

    ویڈیو: پولیس نے زیبرے کو گولی مار دی

    اوہائیو: امریکا میں ایک پالتو زیبرے نے اپنے مالک پر حملہ کردیا جس کے بعد پولیس نے گولی ماردی۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ایک شخص اپنے ہی پالتو زیبرے کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال داخل کروایا گیا، بعدازاں حملہ کرنے والے زیبرے کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    اطلاعات کے مطابق زیبرا کے حملے میں رونلڈ کلفٹن نامی 72 سالہ شخص کا بازو کٹ گیا، زیبرے کے حملے کے بعد پولیس اہکاروں نے سے پھرے زیبرے کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

    موقعے پر موجود مقامہ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بڑی جسامت کے سے پھرے نر زیبرے نے دوبارہ ہماری گاڑی پر حملہ کیا جس سے دائیں بازو کی کہنی کے نیچے خون جم گیا اور بازو ٹوٹ گیا  تاہم اب وہ خطرے سے باہر ہے۔

    ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو ڈنڈے کے ساتھ زیبرے کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد ایک اور پولیس اہلکار بھی زیبرے کو بھگانے میں ناکام رہا، تاہم آخر میں زیبرے کو پولیس اہلکار نے سر میں گولی مار دی۔

    کلفٹن حملہ کرنے والے زیبرے کا مالک ہے، زیبرا مبینہ طور پر پانچ سے چھ مادہ زیبروں کو بچانا چاہتا تھا جو گھر کی حویلی کے اندر دیکھی گئیں۔

    خیال رہے کہ ریاست اوہائیو میں زیبروں کو خطرناک جنگلی جانور نہیں مانا جاتا اور ریاست کے اندر انہیں پالتو جانور بنا کر پالنا قانونی عمل ہے۔

  • سزا کیوں ملی؟ مجرم نے اپنے ہی وکیل کی پٹائی کردی

    سزا کیوں ملی؟ مجرم نے اپنے ہی وکیل کی پٹائی کردی

    اوہائیو: امریکی ریاست اوہائیو میں مجرم نے جج کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اپنے ہی وکیل کی عدالتی احاطے میں پٹائی شروع کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کی کاؤنٹی کویاہوگا کی عدالت میں ایک مجرم نے کیس ہارنے اور 47 سال قید کی سزا ملنے پر اپنے ہی وکیل کی پٹائی شروع کردی۔

    [bs-quote quote=”ڈیوڈ چسٹن نامی مجرم کو پولیس نے 2017 میں گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا تھا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    جج کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم آپے سے باہر ہوگیا اور اپنے وکیل آرون بروکلے پر چڑھ دوڑا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔

    رپورٹ کے مطابق اس اچانک حملے پر وہاں موجود دیگر وکیل اور پولیس اہلکاروں نے مجرم کو فوری طور پر قابو کرکے جیل منتقل کردیا۔

    مجرم کی جانب سے وکیل آرون بروکلے پر چڑھائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈیوڈ چسٹن نامی مجرم کو پولیس نے 2017 میں گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔