Tag: امریکی ریاست وسکونسن

  • 10 سالہ بچے نے ہوم ورک میں مدد کیلئے پولیس کو کال کردی

    10 سالہ بچے نے ہوم ورک میں مدد کیلئے پولیس کو کال کردی

    ریاضی کے ہوم ورک کے سلسلے میں مدد حاصل کرنے کیلئے 10 سالہ بچے نے پولیس کو کال کردی، حکام بھی اس دلچسپ کال سے متاثر ہوگئے۔

    امریکی ریاست وسکونسن میں واقع شوانو کاؤنٹی شیرف آفس میں 22 نومبر کو ایک دل کو چھونے والا واقعے سے آگاہ کیا، جس میں ایک دس سالہ بچے نے 911 پر کال کی، بچے نے کسی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے نہیں بلکہ ریاضی (میتھس) ہوم ورک میں مدد حاصل کرنے کے لیے کال کی۔

    شوانو کاؤنٹی شیرف جو کہ لوگوں کو محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے سے متعلق قانون نافذ کرنے والا ذمہ دار ادارہ ہے، اس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ہمارے ڈسپیچر کو 10سالہ لڑکے کی کال موصول ہوئی۔

    بچے نے حیران کن طور پر اپنے ریاضی کے اسائنمنٹ میں مدد کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ اس کی فیملی میں کوئی بھی ریاضی میں مہارت نہیں رکھتا۔

    ڈسپیچر کم کراؤس نے بچے کو بتایا کہ ہوم ورک کی پوچھ گچھ کے لیے 911 درست نمبر نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود کم نے بچے کو مدد کرنے کی پیشکش کی۔

    کم کے پاس کچھ وقت دستیاب تھا اس لیے اس نے پوچھا، کیا میں اس مسئلے میں آپ کی مدد کرسکتی ہوں؟’ بچے نے پھر ڈیسیمل پر مشتمل ایک پیچیدہ ریاضی کا مسئلہ پیش کیا، جسے حل کرنا مشکل تھا۔

    شوانو کاؤنٹی شیرف آفس نے میڈیا کو بتایا کہ بچے کو ڈسپیچرنے کہا کہ ‘مجھے دیکھنے دو کہ کیا آپ کے گھر کے قریب کوئی ڈپٹی مل سکتا ہے۔

    ڈپٹی شیرف چیس میسن جو قریب ہی موجود تھے واقعے کے حوالے سے انھوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انھوں نے ریاضی کے مسئلے میں مدد کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کیا۔

    میسن نے اس سلسلے میں اپنے سوتیلے بیٹے کو کال کی جس کی عمر کال کرنے والے بچے کے برابر تھی، اس نے مذکورہ بچے کے ریاضی کے ہوم ورک کے مسئلے کو کامیابی سے حل کیا۔

  • 10 سالہ بچے نے ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    10 سالہ بچے نے ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    اپنا من پسند ہیڈ سیٹ نہ دلانے پر 10 سالہ بچے نے ماں کے چہرے پر گولی چلا دی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئی۔

    امریکی ریاست وسکونسن میں ایک نہایت افوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 10 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر 2022 میں اپنی ماں کو قتل کردیا تھا۔ کویانا مان نامی مقتولہ کا بیٹا اس وقت 12 سال کا ہوچکا ہے جسے پیر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔

    نوعمر ملزم لڑکا جس کی شناخت چھپائی گئی ہے وہ اپنے مقدمے کو نابالغوں کی عدالت میں منتقل کرنے کا خواہشمند ہے جبکہ لڑکے کا والد بھی اس اقدام میں اس کی حمایت کررہا ہے۔

    اس کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ متعدد بار بات کرنے کے باوجود اس نے اپنی ماں کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔

    دو سال قبل نومبر میں، 10 سالہ بچے نے مبینہ طور پر اپنی ماں 44 سالہ مان کو اسے ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ نہ دلانے اور اسے جلدی بیدار کرنے پر گھر میں گولی مار دی تھی۔

    لڑکے نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بندوق کو گھماتے ہوئے غلطی سے اپنی ماں کو گولی ماری۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کا مقصد ماں کو ڈرانے کے لیے دیوار پر گولی مارنا تھا۔

    تاہم اٹارنی نے بتایا کہ مذکورہ لڑکے نے بندوق اٹھائی اور سیڑھیوں سے نیچے آیا اور باقاعدہ دونوں ہاتھوں سے بندوق کو تھام کر خاتون پر فائر کردیا۔

    لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی دادی سے کہا کہ جو ہوا اس پر مجھے بہت افسوس ہے۔ میں اپنی ماں کو مارنے کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

    پولیس کے مطابق لڑکے نے بتایا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ بندوق لوگوں کو مار سکتی ہے۔ مان نے گھر کے چاروں طرف کیمرے لگائے تھے تاہم ان کی فارئرنگ سے موت کے وقت وہ ان پلگ ہو گئے تھے۔

    مان کے بیٹے پر فرسٹ ڈگری جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ لڑکے کے وکلا کا دعویٰ ہے کہ وہ دماغی صحت کے مسائل میں مبتلا تھا۔

  • خاتون نے اپنے شوہر کو ٹرک سے کچل ڈالا مگر کیوں؟

    خاتون نے اپنے شوہر کو ٹرک سے کچل ڈالا مگر کیوں؟

    خاتون نے اپنے شوہر پر تیز رفتار ٹرک چڑھا دی، بعد ازاں لاش سڑک پر چھوڑ کر گاڑی کو واپس گھر لے آئی کہ کسی کو شک نہ ہو۔

    امریکی ریاست وسکونسن کی ایک خاتون پر الزام ہے کہ انھوں نے نشے میں دھت ہو کر اپنے پک اپ ٹرک سے شوہر کو کچل ڈالا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ عدالت میں اس ہفتے خاتون کا ٹرائل کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ میری ٹیری نشے میں تھیں اس دوران انھوں نے اپنی گاڑی کا نہایت غلط استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر اپنے شوہر کو قتل کیا۔ اسی تناظر میں کیس کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

    خبروں کے مطابق ٹیری کے شوہر ڈونلڈ برٹن جونیئر کو 19 اکتوبر کو لاونا کے قصبے میں ٹرک سے کچل کر ہلاک کیا گیا تھا۔

    اس واقعے کے شاہد ایک پڑوسی نے اپنی کھڑکی کے باہر بریک لائٹس دیکھی تھیں اور ایک زوردار آواز سنی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے ایک شخص کو گلی میں پڑا دیکھ کر 911 پر کال کی تھی۔

    خاتون ٹیری کے بیان میں مذکورہ رات کے حوالے سے تضاد پایا جاتا ہے۔ انھوں نے پولیس حکام کو دو مختلف قسم کی کہانیاں سنائی ہیں

    تاہم دونوں کہانیوں میں ان کا یہی کہنا تھا کہ ان کا شوہر گھر سے ٹرک لے کر نکلا تھا اور وہ کسی نامعلوم شخص کے ہاتھوں مارا گیا۔

    خاتون نے مزید بتایا کہ اس نے سڑک پر اپنا ٹرک دیکھا تھا جسے ہ واپس گھر پر لے آئی، اس نے آس پاس اپنے شوہر کو نہیں دیکھا تھا۔

    تاہم پولیس کو برٹن کے جسم کچلے جانے کے نشانات ملے ہیں جبکہ ٹیری کے ٹرک کو بھی سامنے سے نقصان پہنچا ہے جو قتل کے شبہات کو پختہ کررہا ہے۔

    حکام کے مطابق اس دوران خاتون کے خون میں الکوحل کی سطح بھی تقریباً 0.3 فیصد پائی گئی، ان کے فیلڈ سوبرائٹی ٹیسٹ میں نشہ کے 18 میں سے 17 اشارے مثبت تھے۔

    ٹیری نے اپنے شوہر کو ٹرک سے کچلنے سے انکار کیا ہے لیکن ابھی تک عدالت میں کوئی درخواست داخل نہیں کی ہے۔ اگلے ماہ ان کا ٹرائل کیا جائے گا۔