Tag: امریکی ریاست ٹینیسی

  • آئی فون نہ دینے پر 8 سالہ بچی قتل

    آئی فون نہ دینے پر 8 سالہ بچی قتل

    ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں 12 سالہ بچی نے آئی فون پر ہونے والی لڑائی کے بعد اپنی 8 سالہ کزن کو موت کی نیند سلا دیا۔

    امریکی ریاست ٹینیسی میں یہ دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا، پیر کے روز ڈیمیریا ہولنگز ورتھ نامی لڑکی کو اسکی 12 سالہ کزن نے قتل کیا، حکام نے بالغ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ قاتل لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

    استغاثہ نے بتایا کہ جس لڑکی کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے وہ اگلے ہفتے 13 سال کی ہو جائے گی۔

    ہولنگز ورتھ کا تعلق جنوبی کیرولائنا سے ہے، اس کی ماں نے بتایا کہ دونوں لڑکیاں گرمیوں میں اپنی دادی کے ہاں رہنے گئی تھیں، ماں نے بتایا کہ دونوں میں آئی فون پر جھگڑا ہوا جو اس کی بیٹی کی موت کا باعث بنا۔

    متاثرہ ماں نے بتایا کہ میں وہاں اپنے بچے کو لینے جانا چاہیے تھا، لیکن وہ گرمیوں میں مزے کر رہے تھے اور مجھے نہیں لگتا تھا کہ وہ میری بیٹی کو مار دے گی۔

    واقعے کے دو دن بعد، ہوم سیکیورٹی فوٹیج سے پتا چلا کہ ہولنگز ورتھ کو اس کی کزن منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کررہی ہے جبکہ مقتول لڑکی اس دوران سورہی تھی۔

    پراسیکیوٹر فریڈرک ایجی نے کہا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 12 سالہ بچی اپنے پورے وزن کے ساتھ بستر پر بیٹھی ہوئی ہے جبکہ 8 سالہ بچی سو رہی ہے اور قاتل لڑکی گدے سے اسکے چہرے کو ڈھانپ رہی ہے۔

    12 سالہ لڑکی پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ جمعہ کی سماعت پر جج سے درخوات کریں گے کہ اس کیس کو بالغ عدالت میں منتقل کیا جائے۔

  • امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ

    امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ

    ٹینیسی: امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہری شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے ممفس میں میتھوڈسٹ نارتھ اسپتال کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات ایک بجے واقع ہوا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس حکام کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی، پولیس نے چوری شدہ گاڑی رکھنے پر 3 زخمیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    امریکا میں خشک سالی سے صورت حال انتہائی خراب ہو گئی

    گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، یہ واقعہ اس سال امریکا میں اُن 400 سے زیادہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات (ماس شوٹنگ) میں سے ایک ہے، جن میں شوٹر کے علاوہ کم از کم 4 افراد کو گولی ماری گئی ہو۔

    ممفس پولیس تفتیش کاروں کے مطابق منگل کی صبح 19 سالہ ریجنالڈ فیلکس چوری شدہ سفید ایس یو وی میں ایک 16 سالہ اور ایک 17 سالہ نوجوان کے ساتھ تھا، جب وہ ریلی لا گرینج روڈ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ابھی انھوں نے یہ معلوم نہیں کیا ہے کہ آیا فائرنگ کرنے والے افراد اور متاثرین ایک دوسرے کو جانتے ہیں یا نہیں، اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔