Tag: امریکی ریاست ٹیکساس

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 119 ہوگئی

    امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 119 ہوگئی

    امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے 173 افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔

    سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق:

    امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا نے بتایا کہ سیلاب کے باعث کیئر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی، ہلاک ہونے والوں میں کیمپ کا عملہ بھی شامل ہے، ریاست بھر میں 28 بچوں سمیت 89 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    سیلاب کے بعد 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور ڈرونز استعمال کیے جارہے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے رکھا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    دریں اثنا ٹیکساس میں ہلاکت خیز سیلاب کے بعد اسٹاف کی کمی پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا ہے، سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے انسپکٹرجنرل کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔

    ٹرمپ نے ٹیکساس ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا، ہلاکتیں بڑھ گئیں

    چک شومر نے کہا ہے کہ قومی موسمیاتی سروس کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، کیا اسٹاف کی کمی سے وارننگ میں تاخیر یا درستگی میں کمی آئی؟ ٹیکساس میں فلیش فلڈ سے 91 افراد ہلاک ہوئے، 28 بچے بھی شامل ہیں۔

    امریکی میڈیا نے کہا کہ نیشنل ویدر سروس کا سان انتونیو دفتر بھی عملے کی کمی کا شکار ہے، سیلاب کے دوران وارننگ کوآرڈینیٹر کی نشست خالی تھی، ٹرمپ نے وفاقی کٹوتیوں سے ہلاکتوں کے تعلق کو مسترد کردیا ہے۔

  • ٹیکساس میں سیلاب، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق ہوگئی

    ٹیکساس میں سیلاب، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق ہوگئی

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا نے بتایا کہ سیلاب کے باعث کیئر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی، ہلاک ہونے والوں میں کیمپ کا عملہ بھی شامل ہے، ریاست بھر میں 28 بچوں سمیت 89 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    سیلاب کے بعد 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور ڈرونز استعمال کیے جارہے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے رکھا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    ٹرمپ نے ٹیکساس ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا، ہلاکتیں بڑھ گئیں

    دریں اثنا ٹیکساس میں ہلاکت خیز سیلاب کے بعد اسٹاف کی کمی پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا ہے، سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے انسپکٹرجنرل کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔

    چک شومر نے کہا ہے کہ قومی موسمیاتی سروس کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، کیا اسٹاف کی کمی سے وارننگ میں تاخیر یا درستگی میں کمی آئی؟ ٹیکساس میں فلیش فلڈ سے 91 افراد ہلاک ہوئے، 28 بچے بھی شامل ہیں۔

    امریکی میڈیا نے کہا کہ نیشنل ویدر سروس کا سان انتونیو دفتر بھی عملے کی کمی کا شکار ہے، سیلاب کے دوران وارننگ کوآرڈینیٹر کی نشست خالی تھی، ٹرمپ نے وفاقی کٹوتیوں سے ہلاکتوں کے تعلق کو مسترد کردیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/texas-floods-43-die-dozens-still-missing/

  • ٹیکساس میں 122 سے زائد غیر ملکی طلبا کے ویزا منسوخ

    ٹیکساس میں 122 سے زائد غیر ملکی طلبا کے ویزا منسوخ

    ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی ریاست ٹیکساس میں 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزا منسوخ کردیے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا بھر میں طلبا ویزا منسوخی میں ٹیکساس اب تک سرفہرست ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVIS) سے طلبا کی امیگریشن ختم کردی گئی، 8 جامعات متاثر ہوئی ہیں۔

    UNT اور UT Arlington میں 27، 27 طلبا کی حیثیت ختم کی گئی، متاثرہ طلبہ کی اکثریت کا تعلق ساؤتھ ایشائی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ سے ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں غیرملکیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی، رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 11 اپریل مقرر کی گئی تھی۔

    غیرملکیوں کی رجسٹریشن کا ایکٹ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت نافذ کیا گیا ہے، ٹرمپ نے 20 جنوری کو امیگریشن سسٹم کے تحت غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ایکٹ پر دستخط کئے تھے۔

    ایکٹ کے تحت14سال کی عمرکو پہنچنے والے غیرملکیوں کو بھی رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،تمام غیرملکیوں کو رجسٹریشن ہروقت اپنے پاس رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

    ایگزیکٹیو آرڈرکے تحت گرین کارڈ اور ورک پرمٹ والے افراد رجسٹرڈ تصور کئے جائیں گے، گرین کارڈ اور ورک پرمٹ والے افراد کو رجسٹرڈ ہونے کی ضرورت نہیں۔

    اس حوالے سے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوئم کا کہنا ہے کہ امریکا میں 30دن سے زائد قیام پر رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی۔

    سیکریٹری ڈی ایچ ایس نے کہا کہ غیرملکیوں کا رجسٹرڈ نہ ہونا قانونی جرم ہے جس پر قید اور جرمانے ہوں گے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا غیرقانونی مقیم افراد کیلئے واضح پیغام ہے کہ غیرقانونی طور پر امریکا میں موجود غیر ملکی اب واپس چلے جائیں۔

    کرسٹی نوئم نے کہا کہ اگرآپ ابھی چلے جاتے ہیں تو آپ کو وطن واپس لوٹنے کا موقع مل سکتا ہے، جس سے آپ کو دوبارہ قانونی طریقے سے ہماری آزادی سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکتا۔

    امریکا آنے والے غیر ملکیوں کو 30 دن سے زائد قیام پر کیا کرنا ہوگا؟

    انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر ٹرمپ انتظامیہ تمام امیگریشن قوانین کو سختی سے نافذ کرے گی، ہمیں یہ جاننا ہے کہ امریکیوں کی سلامتی کیلئے ہمارے ملک میں کون موجود ہے؟۔

  • سچا پیار ڈھونڈنے کیلئے بوڑھے کا انوکھا اشتہار

    سچا پیار ڈھونڈنے کیلئے بوڑھے کا انوکھا اشتہار

    اکیلے پن سے تنگ بوڑھے شخص نے سچا پیار ڈھونڈنے اور شادی کرنے کے لیے بل بورڈ پر اشتہار لگوادیا۔

    امریکی ریاست ٹیکساس میں رہنے والے 70 سالہ شہری نے اپنے لیے سچی محبت اور شریک سفر ڈھونڈنے کے لیے دلچسپ طریقہ اختیار کیا۔ بوڑھے نے اپنی شادی کا اشتہار سڑک پر موجود بڑے سائز کے بل بورڈ پر لگوادیا جس کے لیے وہ ہفتہ وار 320 پاؤنڈ کی بھاری رقم بھی ادا کرتا ہے۔

    بڑے سے بل بورڈ پر اس نے ایک ساتھی کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ اس شخص نے بل بورڈ پر اپنی تصویر بھی آویزاں کروائی ہے۔

    سویٹ واٹر نامی علاقے میں لگایا گیا یہ اشتہار کافی مشہور ہوچکا ہے اور کئی خواتین کی توجہ حاصل کررہا ہے۔ ال گلبرٹی نامی شخص کو صرف دو ہفتوں میں 400 سے زیادہ کالز اور 50 ای میلز موصول ہوچکی ہیں۔

    20 فٹ اونچے بل بورڈ پر ال گلبرٹی کی ایک تصویر دکھائی گئی ہے جس کے متن کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’سویٹ واٹر میں رہنے والا اکیلا شخص خاتون کے ساتھ شادی کا خواہشمند ہے۔‘

    پہلے شادی شدہ اور بچوں کے والد اس بوڑھے شخص کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کالیں لوگوں کی طرف سے اس کے پیسے کی وجہ آئی ہیں، لیکن وہ پُرامید ہیں کہ انھیں جلد ہی ’مس رائٹ‘مل جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ کہ وہ برطانیہ بھی چلے جائیں گے اگر انھیں اپنی زندگی کی محبت مل گئی۔ مجھے صرف دو ہفتوں میں 400 سے زیادہ کالز اور شاید 40 یا 50 ای میلز موصول ہوئی ہیں۔

  • ساتھ چھوڑ کر جانے والی عمررسیدہ خاتون کے ساتھ دوست نے کیا کیا؟

    ساتھ چھوڑ کر جانے والی عمررسیدہ خاتون کے ساتھ دوست نے کیا کیا؟

    دوستی برقرار نہ رکھنے پر ادھیڑعمر شخص نے اپنی سے بڑی عمر کی دوست کو مبینہ طور پر گلا دبا کر مارنے کی کوشش کی.

    امریکی ریاست ٹیکساس کے حکام نے 42 سالہ شخص کو اپنی عمررسیدہ گرل فرینڈ کو گلا گھونٹ کر مارنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اس نے اپنی دوست کا گلا دباتے ہوئے مارنا چاہا کیوں کہ عورت مبینہ طور پر اس سے رشتہ ختم کرچکی تھی۔

    اتوار 14 اپریل کو، دوپہر تقریباً ڈھائی بجے پولیس حکام کو ایبونی روڈ کے 32000 بلاک سے اطلاع دی گئی کہ وہاں موجود ایک گھر میں عورت کی چیخ و پکار سنی گئی ہے۔

    پڑوسی نے مبینہ طور پر ایک عورت کو مدد کے لیے چیختے ہوئے سنا۔ حکام نے جائے وقوع پر 53 سالہ متاثرہ عورت سے بات کی اور حملے کے واضح نشانات بھی دیکھے۔

    متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 42 سالہ رولینڈو جواریز کے ساتھ چار سال تک ساتھ رہنے کے بعد رشتہ توڑ دیا تھا۔ اس عمل سے جواریز پریشان ہوگیا اور آج گھر آکر مبینہ طور پر خاتون کو چہرے پر مارا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ بعد میں جواریز نے اس کا گلا گھونٹ دیا، ملزم نے خاتون کا سیل فون چھیننے کی بھی کوشش کی اور اس کے نتیجے میں اسے زمین پر دھکیل دیا۔ ملزم نے خاتون کے سر کو زمین پر مارا جس سے اس کی پیشانی پر چوٹ آئی۔

    متاثرہ خاتون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، ملزم کو کیمرون کاؤنٹی جیل میں قید کرتے ہوئے 20 ہزار ڈالرز کے بانڈ بھرنے کو کہا گیا ہے۔

  • سڑک پر شوہر کی لڑائی خاتون کی موت کا سبب بن گئی!

    سڑک پر شوہر کی لڑائی خاتون کی موت کا سبب بن گئی!

    ڈرائیونگ کے دوران شوہر کی دوسری گاڑی میں بیٹھے ڈرائیور سے بدکلامی اور لڑائی نے اس کی بیوی کی جان لے لی۔

    امریکی ریاست ٹیکساس میں کار چلانے والے دو افراد کے درمیان لڑائی جان لیوا صورتحال اختیار کرگئی، مبینہ طور پر دونوں اشخاص ڈرائیونگ کے دوران ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کررہے تھے جس سے بات بڑھ گئی۔

    ہرسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ رات تقریباً 9:18 بجے پولیس اور فائر یونٹوں کو ویسٹ ہرسٹ بلیوارڈ کے 1400 بلاک سے اطلاع ملی کہ 37 سالہ خاتون پاولا نونیز لیناریس کو سر پر گولی لگی ہے۔

    فائر ڈپارٹمنٹ کے طبی عملے نے خاتون کو جان پیٹر سمتھ اسپتال پہنچایا، جہاں بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے خاتون کا شوہر جائے وقوع پر موجود تھا اور اس نے حکام کو بتایا کہ روڈ پر ڈرائیونگ کے دوران اس کی اور دوسری گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ لڑائی ہوگئی وہ دنوں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔

    خاتون کے شوہر زین جونز نے بتایا کہ ہم سفر کررہےہ تھے کہ اس دوران ایک گاڑی ہمارے پیچھے نمودار ہوئی۔ میں اپنی دائیں لین میں تھا اس نے مجھ سے آگے نکلنا چاہا۔

    گاڑی تیز چلاتے ہوئے اس شخص نے میری گاڑی کو دھکیلنے کی کوشش کی تاہم اس دوران میں اس سے اپنی کار کو بچارہا تھا۔

    متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اس دوران میں نے دیکھا کہ اس شخص نے بندوق پکڑی ہوئی تھی، اس نے ہماری کار کی بائیں کھڑکی پر فائر کیا، اور گولی بیوی کے سر پر لگی۔

    پولیس نے مشتبہ گاڑی کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں اور اسے چھوٹی، گہرے رنگ کی پرانے ماڈل کی کار قرار دیا ہے جبکہ لوگوں سے فائرنگ سے متعلق معلومات دینے کو بھی کہا ہے۔

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ،5 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ،5 افراد ہلاک

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے مغربی شہروں مڈلینڈ اور اوڈیسا کے درمیانی علاقے میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق سفید فام حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، مسلح شخص نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہلکار کو نشانہ بنا کر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا۔

    پوسٹل سروس کی وین ڈرائیو کرتے ہوئے ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں ٹیکساس میں ہونے والی فائرنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 4 اگست کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے سیلو وسٹا شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک سفید فام لڑکے پیٹرک کو گرفتار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال اب تک ماس شوٹنگ کے 250 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں اور امریکی سوسائٹی میں اس سب کو لے کر بے پناہ تشویش پائی جارہی ہے۔

  • امریکا میں بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکا میں بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    واشنگٹن: امریکا کی جنوبی ریاستوں میں بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جنوبی ریاستوں ٹیکساس، آرکناس، لوزینا اور جارجیا میں بارشوں نے سیلابی صورت حال اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں درختوں کے جڑوں سے اکھڑ جانے کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں ہوئیں یا پھر اچانک آنے والے سیلاب کے سبب ہلاکتیں ہوئیں۔

    امریکی ریاست ٹیکساس میں فرینکلن نامی قصبہ ٹورنادو سے تباہ ہوگیا، اسی طرح ریاست میسیسپی کے ہیملٹن نامی چھوٹے سے شہر میں طوفانی ہواؤں کے باعث درجنوں گھر زمیں بوس ہوگئے۔

    طوفانی ہواؤں کی یہ لہر اب ریاست نیویارک اور ملکی دارالحکومت واشنگٹن کی طرف بڑھ رہی ہے۔

    ریسکیو اداروں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشرقی ٹیکساس کے تاریخی مقام پر ثقافتی میلے کے دوران بگولے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 24 افراد زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: امریکا: طوفان کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، کئی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے، دو افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی وسطی ریاستوں میں طوفان کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی تھی، جبکہ دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بنی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔