Tag: امریکی ریاست کیلیفورنیا

  • شیطانی مسکراہٹ والی ‘لابوبو گڑیا’ چوری کرنے والوں بچوں کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

    شیطانی مسکراہٹ والی ‘لابوبو گڑیا’ چوری کرنے والوں بچوں کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

    دنیا بھر میں اپنی شیطانی مسکراہٹ کےلیے مشہور لابوبو گڑیا چوری کرنے والے بچوں کو پولیس نے وقت پر پہنچ کر حراست میں لےلیا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس نے 30 ہزار ڈالرز مالیت کی لابوبو گڑیا بچوں سے برآمد کی ہے، جنوبی کیلیفورنیا کے گودام سے گڑیا چوری کرنے والے 2 کم عمر افراد کو اس وقت پولیس نے حراست میں لیا جب وہ اسے بیچنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں چینو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد بار لابوبو گڑیا کی چوری کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور کئی لوگوں نے شکایت درج کروائی ہیں۔

    امریکی پولیس نے بتایا کہ جنوبی کیلیفورنیا کے گودام سے لابوبو گڑیا چرانے والے اسی گودام کے 2 کارکن ہیں، دونوں کم عمر افراد قیمتی ہونے کی وجہ سے لابوبو کو دوبارہ فروخت کرنا چاہتے تھے۔

    آج کل مشہور ’لابوبو ڈول‘ دنیا بھر میں اپنی بدصورتی کے سبب خاصی شہرت رکھتی ہے اور لوگ اس سے منسلک کئی طرح کے واقعات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے امریکا میں لابوبو گڑیا کی چوری کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ چوری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    اس سے قبل امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک دکان سے بھی لابوبو گڑیا چوری کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں چوروں نے تقریباً 30 ہزار ڈالرز مالیت کی گڑیا چرائی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/labubu-doll-conquered-the-world/

  • امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وسطی جنگل میں ایک بار پھر آگ بھڑک اُٹھی، آگ سے جھلس کر 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی کیلیفورنیا میں آگ لگنے سے سیکڑوں مکانات کے جل جانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ آگ سے سانٹا بابرا اور سین لوئس اوبیسپو کاؤنمٹیز میں 1 سو مربع میل سے زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے۔

    امریکی فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے آگ سے زخمی ہونے والوں کے حوالے سے بتایا کہ آگ سے ایک کار سوار جھلس کا زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائر فائٹرز کی مدد کرنے والے 2 کنٹریکٹ ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یونان کے جزیرے کریٹ میں جنگل کی آگ بے قابو ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں موجود لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔

    ترکیہ کے شہر ازمیر میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیل گئی، 50ہزار افراد کا انخلا

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دھوئیں کی موٹی تہہ کی وجہ سے حد نگاہ صفر پر جا چکی تھی۔

    وزارتِ صحت کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کریٹ میں موجود تمام اسپتالوں کو ہنگامی تیار رہنے کا پیغام جاری کردیا گیا تھا۔

  • امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں 5 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

    امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں 5 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مزید پانچ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد مزید پچاس ہزار افراد کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینچورا اور ریوَر سائیڈ کاؤنٹیز میں 5 مقامات پر لگنے والی آگ کو  لاگونا، سیپولویدا، گبل، گلمن اور بارڈر 2 فائر کے نام دیے گئے ہیں۔

    امریکی ریاست میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی ہے، پیلیسیڈس اور ایٹن میں لگنے والی آگ نے مجموعی طور پر 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے جلا کر خاکستر کر دیا اور کم از کم 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے آگ اور طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ کیلی فورنیا اور شمالی کیرولائنا گئے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے لاس اینجلس میں آگ سے متاثر مہنگے ترین علاقے پیلی سیڈز کا دورہ کیا، بے گھر افراد سے ملاقات کی اور آگ سے پھیلی تباہی کوناقابل یقین قرار دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلی فورنیا کے مئیر کو آگ پر قابو نہ پانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور فائر فائٹرز کا حوصلہ بھی بڑھایا، انہوں نے کہا کہ آگ سے بہت نقصان ہوا ہے، وفاقی حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

    نیشنل ویدر سروس نے کیلی فورنیا میں بارش کی بھی پیش گوئی کر دیا کہا کہ بارش آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

    https://urdu.arynews.tv/los-angeles-fire-losses-billions-for-insurers/

  • جنونی شخص نے لفٹ دینے والی دوست کو گھر لے جاکر قتل کردیا

    جنونی شخص نے لفٹ دینے والی دوست کو گھر لے جاکر قتل کردیا

    گھریلو تششد کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے سے قبل ہی جنونی شخص نے اپنی دوست کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 37 سالہ شخص کو 2023 میں اپنی 24 سالہ سابق گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے، مذکورہ شخص کو کئی ماہ قبل گھریلو تشدد کے مقدمے میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔

    اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر نے بتایا کہ ایک جیوری نے آرون رومو نامی شخص کو اپنی سابقہ گرل فرینڈ میرل میٹیس کے فرسٹ ڈگری قتل کے سنگین جرم کا مجرم قرار دیا ہے۔

    رومو نے 2022 میں بھی میٹیس کو مارنے کی کوشش کی تھی اور اسے باڑ کے اوپر پھینکنے کے بعد جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مذکورہ شخص کو تشدد اور دھوکہ دہی کا بھی مجرم قرار دیا گیا تھا۔

    استغاثہ کے مطابق، 17 مارچ 2023 کو رومو نے میٹیس کو فون کیا اور اسے بتایا کہ وہ بار کے باہر جھگڑے میں زخمی ہوگیا ہے۔ میٹیس نے اس شخص سے بچاؤ کے لیے عدالتی حکمنامہ بھی حاصل کرلیا تھا لیکن وہ پھر بھی رومو کو لفٹ دینے آئی کہ اسے گھر چھوڑ سکے۔

    تاہم اگلے دن میٹیس کی والدہ نے بتایا کہ وہ گھر واپس نہیں پہنچی، پولیس جب رومو کے اپارٹمنٹ پہنچی تو میٹیوس کو باتھ روم میں مردہ پایا۔ استغاثہ نے کہا کہ 24 سالہ لڑکی کو بری طرح سے مارا پیٹا گیا اور اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

    حکام نے رومو کو ریور سائیڈ کے علاقے میں اس کی موجودہ گرل فرینڈ کے گھر سے حراست میں لیا۔ اس نے اپنی گرفتاری سے قبل متعدد بار اپنی جان لینے کی ناکام کوشش بھی کی تھی۔

    رومو کو اس کی جرم کی پاداش میں 24 جون کو سزا سنائی جائے گی جبکہ اسے باقی زندگی ریاستی جیل میں گزارنا پڑے گی۔

  • کیلیفورنیا میں فائرنگ، کمسن بچے سمیت 6 افراد ہلاک

     امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

    امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 ماہ کے کمسن بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    کیلیفورنیا کی پولیس کے مطابق گھر کے اندر ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جس میں 17 سالہ نوجوان اس کی بیوی اور  بچہ بھی شامل ہے۔

    پولیس حکام کا  کہنا تھا کہ اطلاع ملنے کے بعد جب جائے وقوع پر پہنچے تو سڑک پر دوافراد مردہ پائے گئے اور تیسرا بری طرح زخمی تھا، جبکہ گھر کے اندر بھی 3 لوگ کی لاش تھی۔

    گٹکے کے شوقین مسافر نے جہاز کی دیوار پر پچکاری مار دی

    پولیس حکام کے مطابق زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کا ماننا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔