Tag: امریکی ریاست کیلی فورنیا

  • امریکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ

    امریکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا اور تمام پارلیمانی لیڈرز نے سسٹر ریاست قرار دینے کے بل کی حمایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورکے دورہ امریکا میں امر یکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کوسسٹر اسٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ کیلی فورنیا اسمبلی گیلری میں گورنر چوہدری سرور کی موجود گی میں مذکورہ بل بھی پیش کیا گیا۔

    تمام پارلیمانی لیڈرز نے پنجاب اور کیلی فورنیا کو سسٹر ریاست قرار دینے کے بل کی حمایت کی اور کیلی فورنیا نے پنجاب میں صحت ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کیلئے تعاون کا اعلان کیا۔

    گورنر پنجاب نے کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ قرار دینے کے فیصلے کو سراہا۔

    اسپیکر کیلی فورنیا اسمبلی ودیگرممبران نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا بھر پور استقبال کیا ، گورنرپنجاب کےہمراہ قونصل جنرل لاس اینجلس عبد الجبار ،ڈیموکرٹیک رکن آصف محمودموجود تھے۔

    اس موقع پر گورنرچوہدری سرور نے کہا دونوں صوبےایک دوسرے کےتجربات سے فائدہ حاصل کریں گے ، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سفارتی محاذ پربھی کامیاب ہورہاہے۔

    چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، دنیا ہماری معاشی ترقی کو تسلیم کر رہی ہے۔

  • امریکا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

    امریکا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں اورتیز ہواوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ اکیس ہزارسے زائد مکانات کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا شدید طوفانی بارشوں اورتیز ہواوٴں کی لپیٹ میں ہے۔ سان فرانسسکو شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں زیرآب آگئیں ہیں اور آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

    تیز ہواؤں کے باعث جنوبی علاقوں میں اکیس ہزار مکانات بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث سان فرانسِسکو کے ہوائی اڈے پر دو سو سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

  • جواں رہنے کا آسان ترین حل

    جواں رہنے کا آسان ترین حل

    نیویارک : اگر آپ اپنی ڈھلتی ہوئی عمر کے سبب گرتی صحت کے مسائل کا شکار ہیں تو آپ کی اس بیماری کا بہترین علاج ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی نئی تحقیق کے مطابق لوگوں سے گلے ملنا انسانی ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جس کے باعث لوگ اپنے آپ کو جواں عمر محسوس کرتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق ڈھلتی ہوئی عمر کے سبب انسانی جسم میں آکسی ٹاکسن کی کمی واقع ہوجاتی ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کی وجہ بنتی ہے، ماہرین کے مطابق لوگوں کے ساتھ بغل گیر ہونے سے انسانی جسم کو کافی مقدار میں ہارمونز حاصل ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ہڈیوں کا درد کم ہوجاتا ہے اور انسان اپنے آپ کو جواں عمر محسوس کرتا ہے۔