Tag: امریکی سرمایہ کاروں

  • امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی

    امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد (29 اگست 2025): وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

    وزیر داخلہ اور امریکی قائم مقام سفیر کے درمیان پاکستان کو امریکا میں مطلوب پاکستانیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ بارڈر سیکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا پاکستان میں تیل کے ذخائر بڑھنے کے لیے کام کرنے کا بیان خوش آئند ہے۔ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں تیل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے امریکا کی سفیر نیٹلی بیکر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے امریکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر قائم مقام سفیر نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سیلاب کے باعث جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-us-trade-deal-islamabad-pakistan/

  • محسن نقوی کی  امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

    محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

    واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔

    اس دورے میں وزیر داخلہ کی امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں مائننگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

    وزیر داخلہ نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے اور کہا امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے.

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے، پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں اور معیشت ٹیک آف کر رہی ہے۔

    انھوں نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش مواقع رکھتا ہے، ضروری این او سیز کے اجرا میں بہتری لائی گئی ہے۔

  • پاکستانی سفیر کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    پاکستانی سفیر کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    واشنگٹن :پاکستانی سفیر مسعودخان نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا آئی ٹی، زراعت، توانائی اور معدنیات میں سرمایہ کاری کرے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعودخان نے مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکاچین تعاون کے فروغ میں پاکستان اہم کرداراداکرسکتاہے،دونوں ممالک پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ انسداددہشت گردی کیلئے دفاعی آلات اور فنانسنگ بحالی کیلئےامریکی فیصلوں کے منتظر ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان بہترین ملک ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا میں مقیم 10لاکھ کے قریب پاکستانی سرمایہ پاکستان لانے میں اہم کردار کرتےہں، گزشتہ مالی سال میں امریکا میں مقیم تارکین وطن کی سرمایہ کاری3 ارب ڈالر رہی، امریکا پاکستان میں زراعت اور آئی ٹی شعبوں میں سرمایہ کاری کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ،مشرق وسطیٰ میں امریکا کی ترجیحات کو تسلیم کرتے ہیں، امریکا جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق بھی توجہ مرکوز کرے۔

  • امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد، سرمایہ کاری کے حوالے بڑی خبر آگئی

    امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد، سرمایہ کاری کے حوالے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد سرمایہ کاری میں دلچسپی کا عندیہ ہے ،ادارے مزید معلومات کے لیے چیئرمین سرمایہ کاری سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی نجی مالیاتی ترقیاتی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کادورہ کرے گا، وفدکی قیادت عالمی ترقیاتی مالیاتی کوآپریشن کے سی ای او ایڈم بوہیلرکریں گے، امریکی وفد کی آمد پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا عندیہ ہے۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستانی نجی شعبہ امریکی وفدکی آمد سے قبل تجاویز تیار کرے ، ادارےمزیدمعلومات کے لیے چیئرمین سرمایہ کاری سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہوم اپلائنسز عالمی معیار کے مطابق ہیں، پاکستان سے جلد ہوم اپلائنسز کی برآمد شروع ہوجائے گی 5روایتی برآمدات سے بڑھ کر برآمدات کے کیلئے کوشاں ہیں، انجینئرنگ اور فارما سوٹیکل کی برآمدات پر خصوصی ہے، بجٹ میں خام مال پر درآمدی ڈیوٹیز میں کمی اور ٹیرف پر نظرثانی کی گئی۔

    عبد الرزاق داؤد نے کہا تھا کہ انجینئرنگ اور ہوم اپلائنسز کی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں، موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی سے بھی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے مثبت اثرات آنا شروع

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے مثبت اثرات آنا شروع

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکاکےمثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ، امریکا سے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ،جو پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکاکےمثبت اثرات آنا شروع ہوگئے اور وزیراعظم کی دورہ امریکامیں بزنس کمیونٹی سےہوئی ملاقاتیں کام کر گئیں، امریکا سے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ، وفد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا۔

    امریکی وفد نے وفاقی وزیر امورکشمیرگلگت بلتستان علی امین گنڈاپورسے ملاقات کی ، ملاقات میں اسکردوسمیت گلگت بلتستان کےمختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورکی جانب سرمایہ کاری کےممکنہ مواقع پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آئے امریکی وفد نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سرمایہ کاری کافیصلہ عمران خان،ٹرمپ کی ملاقاتوں کےبعدکیا، موجودہ حکومت پرمکمل اعتماد ہےاس لیےسرمایہ کاری کررہےہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت دینے کے لٰیے تیار ہے، وزیراعظم

    امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات اسکردو،چترال میں سیاحت اورہوٹلنگ انڈسٹری میں سرمایہ ہو گی، کچھ دنوں سےپاکستان گھوم رہے ہیں یہ بہت خوبصورت ہے، پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیےسنجیدہ ہیں،امریکی حکام

    حکام نے مزید کہا کہ جتنا پاکستان کو دیکھ رہے ہیں اتنا زیادہ پسند آ رہا ہے، پاکستان خوبصورت ہے یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں ، ابتدائی طور پر ہم 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران  امریکی بزنس ایگزیکٹو کے وفد سے ملاقات کی تھی ،  جس میں وزیراعظم  نے وفد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروبار میں آسانی کے لیے حکومت کے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا تھا ۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ  حکومت امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی، جس پر وفد کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا گیا تھا۔

  • امریکی سرمایہ کاروں کے لئے ویزہ کا حصول آسان بنایا جائے، ایف پی سی سی آئی

    امریکی سرمایہ کاروں کے لئے ویزہ کا حصول آسان بنایا جائے، ایف پی سی سی آئی

    اسلام آباد : فیڈریشن آف پا کستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر غضنفر بلور نے کہا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کے لئے ویزہ کا حصول آسان بنایا جائے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور امریکی بزنس کمیونٹی کے لئے پاکستانی ویزہ کے حصول میں مشکلات سے سرمایہ کاری کی فضا پر اثر پڑے گا۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سفارت حانہ پاکستانی کاروباری برادری کو پانچ سال کا ویزہ جاری کررہا ہے مگر پاکستانی سفارت حانہ امریکی سرمایہ کاروں کو چند ماہ کا ویزہ جاری کرتا ہے ، جس سے انہیں کاروبار اور سرمایہ کاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    طویل المعیاد ویزہ کے حصول میں مشکلات سے دونوں ممالک کے تعلقات اور پاکستان میں کاروباری ماحول پر اثر پڑسکتا ہے ، اس لئے دونوں ممالک مل کر یہ مسئلہ حل کریں۔

    اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کو آرڈی نیشن ملک سہیل نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی کاروبار اور ملازمت کے سلسلہ میں امریکہ میں مقیم ہیں جبکہ سینکڑوں اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔

    امریکہ نے مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور یہ ایک بہت بڑی کنزیومر مارکیٹ سے جسے نظر انداز کرنا مشکل ہے، دونوں ممالک ویزہ کے معاملات کو آسان بنائیں تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے اور دونوں ممالک کی کاروباری برادری مل کر ترقی کا سفر طے کر سکے۔