Tag: امریکی سفارت خانے

  • لندن : امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکہ، خوف و ہراس پھیل گیا

    لندن : امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکہ، خوف و ہراس پھیل گیا

    لندن : امریکی سفارت خانہ کے پاس مشتبہ بیگ میں دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا، ویزے کیلئے آنے والے لوگ کئی گھنٹے تک محصور رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں موجود امریکی سفارت خانہ کے قریب اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب وہاں اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

    مقامی میٹرو پولیٹن پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لندن پولیس نے امریکی سفارتخانے میں مشتبہ بیگ کو کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیا ہے۔

    airport

    لندن پولیس کے مطابق مذکورہ مشکوک بیگ میں نقلی ڈیوائس تھی جسے کنٹرولڈ دھماکے سے اڑایا گیا، اس وقت سفارتخانے اور گرد و نواح کے راستوں کو عوام کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ مقامی افسران لندن میں امریکی سفارتخانہ کے باہر ایک مشتبہ پیکیج کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا کہ دھماکہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے لیکن احتیاطاً جائے وقوعہ پر اہلکار موجود ہیں اور احتیاطاً پونٹن روڈ کو بند کر دیا تھا جسے بعد ازاں کھول دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس کو علاقے میں ایک مشتبہ بیگ ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی اور مصروف ترین گیٹویک ایئرپورٹ کو بھی خالی کرالیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے آنے والے افراد گھنٹوں سفارت خانے میں محصور رہے۔

  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے خلاف دہشت گردی سمیت 13دفعات کے تحت مقدمہ درج

    سابق سینیٹر مشتاق احمد کے خلاف دہشت گردی سمیت 13دفعات کے تحت مقدمہ درج

    اسلام آباد: غزہ مارچ کرنے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ دہشت گردی سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیاگیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق مسجد شہدا کے باہر مظاہرین احتجاج کررہے تھے، مشتاق احمد کے کہنے پر مظاہرین نے ریڈ زون کی طرف مارچ شروع کیا، روکنے پر مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔

    مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کے ڈنڈوں سے حملہ کرنے پر 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ملزمان کے پتھراؤ سے 6 پبلک اور 2 سرکاری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، چند مظاہرین نے کانسٹیبل ظفراللہ سے اینٹی رائٹس کٹ اور ہیلمٹ چھینا۔

    واضح رہے کہ مشتاق احمد نے سیو غزہ مہم کے تحت غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آبپارہ سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کی کال دی تھی۔

  • امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : امریکی سفارت خانے نے طالبعلوں کے لیے یکم اکتوبر سے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا نان امیگریشن و دیگر ویزا سروسز بھی جلد بحال کردی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا جانے کے خواہشمند طلبا کے لیے خوشخبری آگئی ، امریکی سفارت خانے نے طالبعلوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا یکم اکتوبر سے اسلام آباد اور کراچی قونصلیٹ سے ویزوں کا اجرا شروع کیا جائے گا۔

    امریکی سفارت خانے کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں پاکستان اور امریکہ کے مابین طلبا کے تبادلے کی طویل روایت پر فخر ہے، تقریبا 8 ہزار پاکستانی طلباء امریکا بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں ، طلبا کیلئے ویزے کا اجرا امریکا میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہذا امریکہ میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم طلبا ویزا درخواست دہندگان کی بروقت اور محفوظ طریقے سے مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم نے گذشتہ چند مہینوں میں کوویڈ 19 کے وبائی امراض کے دوران درخواست دہندگان اور اپنے ملازمین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے ہیں۔” .

    امریکی سفارت خانے نے ویزے کیلئے آنے والے طلبا کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نان امیگریشن و دیگر ویزا سروسز بھی جلد شروع کردی جائے گی۔

    خیال رہے کہ امریکی سفارتخانے نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مارچ 2020 میں تمام ویزا سروسز معطل کردی تھیں۔

  • زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان : امریکی سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کردیا

    زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان : امریکی سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کردیا

    اسلام آباد : امریکی نمائندہ خصوصی کے دورہ پاکستان سے متعلق امریکی سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کردیا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔

    اس کے علاوہ زلمےخلیل زاد نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے امریکہ کے عزم کو دہرایا ہے۔

    جس کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان کبھی بھی عالمی دہشت گردی کےلیےاستعمال نہ ہوسکے، امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ گزشتہ چالیس سال کی شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔

    اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان کے شہر کابل روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ افغان حکام سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور طالبان سے مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو گذشتہ روز ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں امریکی صدر نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے تعاون مانگا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار کی تعریف کی تھی۔

  • بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے باہر کریکر حملہ

    بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے باہر کریکر حملہ

    بیجنگ : چین کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر کریکر حملہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر کریکر حملہ ہوا ہے، کریکر دھماکے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چین کے قلب بیجنگ میں واقع امریکی سفارت خانے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو اور تصاویر سفارت خانے کے اردگرد دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پولیس کی بھی متعدد گاڑیاں بھی نظر آرہی ہیں۔

    چین میں واقع امریکی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کے قریب جنوب مشرقی کمپاؤنڈ میں ہوا ہے۔

    بیجنگ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے امریکی سفارت خانے پر کریکر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے، دھماکے کے باعث حملہ کا بازو زخمی ہوا ہے جسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    چینی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت جیانگ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق چین کے صوبے انّر مونگولیا صوبے کا شہری ہے۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ سفارت خانے میں معمول کے مطابق امور کی انجام دہی جاری تھی جبکہ امریکا کا ویزہ حاصل کرنے والے مقامی افراد قطار بنائے کھڑے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث ارد گرد دھواں پھیل گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چینی پولیس نے مقامی وقت کے مطابق 11 بجے سفارت خانے کے باہر سے ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا جو خود کو آگ لگانا چاہتی تھی تاہم دونوں واقعات کا آپس میں جڑے ہوئے ہیں یا نہیں، اس حوالے سے ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔

    تاہم جب پولیس سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے اپنا ردِ عمل دینے سے انکار کردیا۔

    خیال رہے کہ سفر، تعلیم اور نقل مکانی کے لیے چینی شہریوں کے لیے امریکا ایک معروف جگہ ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 3 مئی کو چین کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی امور  پر مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے تاہم چین کے مفادات سے متضادم نکات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    رواں برس امریکا اور چین کے اعلیٰ اقتصادی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کے حوالے سے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی غیر قانونی ہے، سعودی وزیرخارجہ

    امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی غیر قانونی ہے، سعودی وزیرخارجہ

     ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یروشلم میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، فلسطینی عوام کے مفادات کے خلاف فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، عادل الجبیر نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی امریکی فیصلہ مسترد کیا جاچکا ہے۔

    مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت میں تبدیلی کا کوئی قانونی جواز بھی نہیں ہے، ہم امریکا کے اس اقدام کی بھرپور مذمت اور مسترد کرتے ہیں اور اس کو فلسطینی مفادات کے خلاف متعصبانہ فیصلہ سمجھتے ہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطینی کاز کی حمایت ہماری اولین ترجیح ہے اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز یہ بات زور دے کر کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے حمایت میں کسی تردّد کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے بھی قبضے کے جرائم کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

    انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے فیصلے کو ہر سطح پر مسترد کردیا گیا ہےاور اس غیر ذمے دارانہ فیصلے سے پورا خطہ ہی کشیدگی کی لپیٹ میں آجائے گا۔

    مزید پڑھیں: امریکی سفارت خانہ رواں سال مئی میں یروشلم منتقل ہوجائےگا

    اجلاس میں امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینی مظاہرین کے خلاف تشدد آمیز کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اردو زبان پر مہارت رکھنے والی خاتون امریکی سفارت خانے کی ترجمان مقرر

    اردو زبان پر مہارت رکھنے والی خاتون امریکی سفارت خانے کی ترجمان مقرر

    اسلام آباد / کراچی: امریکا نے پاکستان سے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسی خاتون کو سفارت خانے کا ترجمان مقرر کیا ہے جو اردو زبان پر عبور رکھتی ہیں اور قومی زبان میں ہی بات کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ایک احسن اقدام اٹھایا گیا جسے جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے۔

    امریکا نے پاکستانی سفارت خانے میں خاتون عہدیدار ’ہیلینا وائٹ’ کو بطور ترجمان مقرر کیا، جن کی خاصیت ہے کہ وہ اردو زبان پر  نہ صرف عبور رکھتی ہیں بلکہ پاکستانیوں کی طرح فر فر اردو بولتی بھی ہیں‘۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترجمان کی تقرری کا مقصد پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    امریکی سفارت خانے کی نو مقرر ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اردو دنیا کی میٹھی زبان ہے جس کا لطف بیان کرنا آسان نہیں، اس زبان نے قابل ذکر خدمات انجام دیں اور جنوبی ایشیا میں بسنے والے لوگوں کی خاصی بڑی تعداد اردو زبان میں بات چیت کرتی ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میں اردو کی بدولت ہی پاک امریکا تعلقات کو مزید قریب لاتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہوں، مسلم دنیا خاص طور پر پاکستان سے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے تعلقات بہت گہرے اور خوشگوار ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مزید مضبوط ہوں‘۔

    ہیلنا کا کہنا تھا کہ ’وائٹ ہاؤس انتظامیہ سمجھتی ہے کہ جنوبی ایشیاء سے متعلق امریکی پالیسیوں کو پاکستان پر واضح کرنے کے لیے اردو زبان بولنے اور سمجھنے والے ترجمان کی تقرری بے حد ضروری تھی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’اردو سیکھنا اور بولنا میرا شوق تھا جس میں طویل عرصے بعد مہارت حاصل ہوئی، صرف زبان ہی نہیں بلکہ ادب اور شاعری پڑھنے کے لیے بھی یونیورسٹی میں ثقافت کا مضمون پڑھا تاکہ اردو سمجھنے والوں کے ساتھ بہتر انداز میں ہم کلام ہوسکوں‘۔ امریکی سفارت خانے میں تعینات ہونے والی خاتون کا کہنا تھا کہ ’اردو ترجمانی کی تعیناتی کے بعد میرا دیرینہ خواب پورا ہوگیا جس کی مجھے بہت خوشی ہے‘۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس ہیلنا نے بھارت کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا، نئی دہلی میں موجود سفارت خانے کی جانب سے خاتون عہدیدار کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں اُن کی اردو بولنے اور سمجھنے کی مہارت کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ ہیلنا وائٹ لندن میں واقع امریکی سفارت خانے میں بھی امور سرانجام دے چکی جبکہ وہ پاکستان اور افغانستان کے لیے بطور نمائندہ خصوصی بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شاہ سلمان نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی مذمت کردی

    شاہ سلمان نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی مذمت کردی

    ریاض: سعودی فرمانرواں شاہ سلمان نے بیت المقدس کو اسرائیلی  دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانے کی منتقلی کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ظہران میں جاری عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شاہ سلمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس کا نام تبدیل کرتے ہوئے اس کو بیت المقدس کے نام سے منسوب کردیا۔

    سعودی فرمانرواں نے امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانے کو یروشیلم منتقل کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ مین مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارلحکومت قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

    مزید پڑھیں: یروشلم تنازع : سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا

    شاہ سلمان نے عرب ممالک کے معاملات میں ایران کی مداخلت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک ملک کی وجہ سے سارے خطے میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔

    سعودی فرمانرواں نے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینیوں کو 200 ملین ڈالر کی خطیر رقم بطور امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا کہ اسرائیل نہتے عوام پر مظالم فوری طور پر بند کرے۔

    واضح رہے کہ 29ویں عرب لیگ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا جس میں اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کے لیے سعودی عرب کے شہر ظہران پہنچ چکے، عرب ممالک کے اس اجلاس میں شام میں جاری خانہ جنگی پر بھی کوئی لائحہ عمل طے کیے جانے کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: یروشیلم تنازع: دنیا بھر میں مظاہرے، 4 فلسطینی شہید

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ برس 6 دسمبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اسلامی ریاستوں سمیت تمام ہی ممالک نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور متنبہ کیا کہ اگر اس طرح کا کوئی اقدام کیا گیا وہ خطے میں امن و امان کو متاثر کرتے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔