Tag: امریکی سیاح

  • رات کو سیکیورٹی کو چکمہ دینے والے امریکی سیاح ایفل ٹاور پر سوتے پائے گئے

    رات کو سیکیورٹی کو چکمہ دینے والے امریکی سیاح ایفل ٹاور پر سوتے پائے گئے

    پیرس: دو امریکی سیاحوں کو پیر کے روز فرانس کی مشہور ترین یادگار ایفل ٹاور کی چھت پر نشے کی حالت میں کھلے آسمان تلے سوتا پایا گیا، جو گزشتہ رات سیکیورٹی کو چکمہ دے کر ممنوعہ ایریا میں رات گزارنے چلے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایفل ٹاور کے آپریٹر نے منگل کو بتایا کہ دو امریکی سیاح ایفل ٹاور کی چھت پر رات بھر سوتے پائے گئے، جنھوں نے سیکیورٹی کو چکمہ دے دیا تھا، آپریٹر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز نے امریکی سیاحوں کو صبح سویرے اس وقت جگایا جب وہ ٹاور کو عوام کے لیے کھولنے سے قبل چکر لگا رہے تھے۔

    پیرس کے پراسیکیوٹرز نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ بہت زیادہ نشے کی حالت میں تھے اس لیے وہیں سو گئے، آپریٹر کا کہنا تھا کہ شراب کے نشے میں دھت امریکیوں نے رات ایک ایسی جگہ گزاری جو عوام کے لیے بند ہوتی ہے تاہم وہاں انھیں بہ ظاہر کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے رات تقریباً 10:40 پر داخلے کا ٹکٹ لیا اور پھر اوپر جا کر حفاظتی رکاوٹوں کو عبور کر کے وہاں رات گزاری، سیاحوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے فائر فائٹرز اور خطرناک بلندیوں سے لوگوں کی بازیابی والا ماہر یونٹ طلب کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں امریکی سیاحوں کو پیرس کے ایک تھانے کی بھی سیر کرنی پڑی، جب کہ آپریٹر کا کہنا تھا کہ وہ ان سیاحوں کے خلاف شکایت درج کرائے گا، انتظامیہ کو سیاحوں کی وجہ سے پیر کی صبح عوام کے لیے ٹاور کھولنے میں ایک گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے دو دن قبل ہفتے کو ایفل ٹاور میں بم کی جھوٹی اطلاع بھی دی گئی تھی۔

  • پاکستان کا امریکی کاروباری افراد اور سیاحوں کو 5 سال کا ویزا دینے کا اعلان

    پاکستان کا امریکی کاروباری افراد اور سیاحوں کو 5 سال کا ویزا دینے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے امریکی کاروباری افراد اور سیاحوں کو 5 سال کا ویزا دینے کا اعلان کر دیا ہے، پاکستانی شہریوں کو بھی 5 سال کے امریکی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پانچ سال کا ویزا جاری کیا جائے گا۔

    اس فیصلے سے امریکا اور پاکستان دونوں ممالک کے سرمایہ کار اور سیاح مستفید ہوں گے۔

    نئی ویزا پالیسی وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت اور بزنس کے فروغ کے وژن کے مطابق لائی گئی ہے، خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے آن آرائیول ویزا دینے کی سہولت کا اعلان کر رکھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر خارجہ کی کویت کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں ویزا پالیسی پر نظرثانی کی درخواست

    نئی پالیسی کے مطابق 50 ممالک کے سیاحوں اور 95 ممالک کے سرمایہ کاروں کو آن آرائیول ویزے دیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے دو روزہ دورے کے موقع پر نائب وزیر اعظم شیخ خالد الجراح الصباح سے ملاقات میں ویزا پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی کویت کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، کویت میں مقیم پاکستانی ویزا پابندیوں پر انتہائی تذبذب کا شکار ہیں۔

  • امریکی سیاح پاکستان کے دیسی کھانوں کا دیوانہ

    امریکی سیاح پاکستان کے دیسی کھانوں کا دیوانہ

    اسلام آباد: امریکی سیاح پاکستان کے خوبصورت مقامات، لوگوں کے رہن سہن اور  دیسی کھانوں کا مداح ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سیاح مارک ویئن تھائی لینڈ کا ٹور مکمل کرنے کے بعد گزشتہ دنوں پاکستان پہنچا اور وہ یہاں کے دیسی کھانوں کا دیوانہ ہوگیا۔

    امریکی سیاح نے اپنے انسٹاگرام پر دورے کی مکمل ویڈیو بھی شیئر کی جو بہت ہی دلچسپ ہے۔

    یہ ویڈیو بھی دیکھیں: غیر ملکی سیاح پاکستان کا قدرتی حسن دیکھ کر حیران، ویڈیو دیکھیں

    امریکی سیاح جب مقامی گاؤں پہنچا تو وہاں کے مقامی لوگوں نے اُس کی بڑھ چڑھ کر میزبانی کی۔

    View this post on Instagram

    16 days of food in #Pakistan! Full video series starts on Sunday, Nov 11. Thanks to @alinhamdani #Lahore #Karachi

    A post shared by Mark Wiens (@migrationology) on

    مقامی لوگوں کی مہمان نوازی اور دیسی کھانے دیکھ کر مارک ویئن اُن کا دیوانہ ہوگیا، غیر ملکی سیاح نے سرسوں کا ساگ، آلو کے پراٹھے، چھولے، مکئی کی روٹی، سبز مرچوں کا اچار اور دیگر پاکستانی کھانے ٹرائی کیے جو اُسے بہت پسند آئے۔

    لاہور کی تلی ہوئی مچھلی دیکھ کر گورے سے رہا نہ گیا

    پشاور کے چپلی کباب نے امریکی سیاح کو دیوانہ بنادیا

    پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جو قدرتی وسائل اورحُسن سے مالا مال ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کے تمام ہی علاقے اپنی علیحدہ جغرافیائی خصوصیت اور منفرد حسن رکھتے ہیں۔

    پاکستان کے شمالی علاقوں اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات کو یورپی ملک سوئٹزر لینڈ کے ہم پلہ قرار دیا جاتا ہے، یہاں کے قدرتی حسن کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔

    پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کی کامیابی کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی ایک بار پھر آمد کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

  • مقتول امریکی مبلغ کے اہل خانہ نے قاتل قبائلیوں کو معاف کردیا

    مقتول امریکی مبلغ کے اہل خانہ نے قاتل قبائلیوں کو معاف کردیا

    نئی دہلی : بھارتی جزیرے اندامان کے شمال میں آباد وحشیوں نے امریکی سیاحت کی غرض سے آنے والے امریکی شہری کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ساحل سے کئی میل کے فاصلے پر واقع جزیرے  اندامان پر مسیحیت کی تبلیغ کے لیے جانے والا امریکی سیاح جنگلی قبائلیوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا، مقتول کے اہل خانہ نے جنگلی قبائل کو معاف کردیا۔

    اندامان کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نے بتایا کہ امریکی نوجوان جس کی شناخت ’جان ایلن چاؤ‘ کے نام سے ہوئی ہے سیاحتی ویزے پر بھارت آئے تھے لیکن انہوں نے ممنوعہ علاقے میں تبلیغ کی غرض سے جاکر ثابت کردیا کہ وہ سیاحت نہیں بلکہ مسیحیت تبلیغ کے لیے آئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جان ایلن شمالی جزیرے سینٹنل پر آباد جنگلی قبائل کو تبلیغ کرنے گئے تھے جس کے متعلق انہوں نے بھارتی حکام کو بھی آگاہ نہیں کیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اندامان کے شمالی حصّے میں واقع جزیرے سینٹنل پر ’وحشی‘ آباد ہیں جنہیں بھارتی حکومت کی جانب سے تحفظ حاصل ہے، سینٹنل کی آبادی محض 200 نفوس پر مشتمل ہے۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جان ایلن 15 نومبر کو اپنے مقامی دوست کی مدد سے مذکورہ جزیرے تک جانے کے لیے ایک ماہی گیر سے رابطہ کیا تھا اور جان ایلن کے دوست نے غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک غوطہ خور بھی فراہم کیا تھا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق 16نومبر کو وہ جزیرے کی جانب سے روانہ ہوئے اور سینٹنل سے کچھ فاصلے پر کشتی کو روک کر ڈونگی (چھوٹی کشتی) میں جزیرے پر پہنچے، لیکن جب وہاں زخمی حالت میں واپس لوٹے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جان ایلن اگلے روز دوبارہ جزیزے پر گئے تاہم اس بار وہ واپس نہیں آئے اور ان کو جزیرے تک لے جانے والے ماہی گیر نے جنگی قبائلیوں کو ان کی لاش گھسیٹے ہوئے دیکھا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاح کے اہل خانہ نے جان ایلن کو قتل کرنے والے جنگلی قبائل کو معاف یہ کہتے ہوئے معاف کردیا ہے کہ جان ایلن خدا سے محبت کرتے تھے اور وہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2006 میں غیر قانونی طور پر شکار کے لیے جانے والے 2 ماہی گیروں کو وحشیوں نے بے دردی سے قتل کردیا تھا جس کے بعد بھارتی حکام نے مذکورہ جزیرے کا سفر اختیار کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی جزیرے اندامان کے شمال میں آباد وحشی گذشتہ 60 ہزار برس سے یہاں موجود ہے، جو باہر سے آنے والے افراد کو قتل کرتے دیتے ہیں۔