Tag: امریکی سینیٹرز

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات

    واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کے چیئرمین سمیت سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ امریکی سینیٹرز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف اور پاک فوج کے عزم کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹل ہل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی سینٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس اور سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین اور سینیئر ارکان سے ملاقاتیں کیں۔

    امریکی سینیٹرز سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے جس سے نبرد آزاما ہونے کے لیے مربوط عالمی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    سینیٹر جان مکین نے پاک افغان بارڈرکے دونوں جانب دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے آرمی چیف کے اقدامات کی تعریف کی۔ سینیٹ کمیٹی نے پاک فوج کی کارکردگی اور قربانیوں کو تسلیم کیا۔

  • امریکی سینیٹرز نے ایران پر نئی پابندیوں کی حمایت کردی

    امریکی سینیٹرز نے ایران پر نئی پابندیوں کی حمایت کردی

    امریکی سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں عائد کرنے کی حمایت کردی ہے، جس سے ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر جاری مذکرات کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

    امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے بل ریپبلکنز کی جانب سے پیش کیا گیا، نیوکلئیر ویپن فری ایکٹ نامی اس بل کو سو کے ایوان میں سے چوون سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

    دوسری جانب وہائٹ ہاؤس نے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے، امریکی سینیٹرز کی جانب سے پیش کئے جانے والے بل پر فوری طور پر ایران نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے حوالے سے گزشتہ ماہ ہونے والے مذاکرات معطل سمجھیں جائیںگے۔