واشنگٹن : امریکی سینیٹر کورٹیزماسٹو نے بھی پاکستان میں بڑھتے تشدد و کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت اور دستوری اصولوں کی پاسداری پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹرکورٹیزماسٹو نے پاکستان کی صورتحال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی پرنہایت تشویش ہے، میری ہمدردیاں اہل پاکستان کےساتھ ہیں۔
سینیٹرکورٹیز نے زور دیا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت جمہوریت،دستورکےاصولوں کااحترام ملحوظ رکھیں، سیاسی قیادت اپنےوطن کے استحکام،لوگوں کی خوشحالی پرتوجہ دینےکی اہلیت رکھتی ہے۔
I’m troubled to see political tensions leading to violence in Pakistan and my thoughts are with the Pakistani people.
I’m calling on leaders to respect democratic and constitutional principles and hope they can work toward a stable and prosperous future for their people.
— Senator Cortez Masto (@SenCortezMasto) March 23, 2023
یاد رہے دو روز قبل امریکی سینیٹر جیکی روسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے سیاسی تشدد پر تشویش ہے۔
امریکی سینیٹر نے تمام جماعتوں سے اختلافات پر امن طریقے سے دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کی پاسداری کی جائے۔