Tag: امریکی سینیٹر کرس مرفی

  • پاک امریکا  تعلقات سے متعلق امریکی سینیٹر کا اہم بیان

    پاک امریکا تعلقات سے متعلق امریکی سینیٹر کا اہم بیان

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر کرس مرفی کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں اور امید ہے اگلے 75 سال میں یہ تعلقات مزید بڑھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر امریکی سینیٹر کرس مرفی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی سینٹ کے نزدیک پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    طپاک امریکاتعلقات وقت کی کسوٹی پرپورااترےہیں ، امید ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اگلے 75سالوں میں یہ تعلقات مزید بڑھیں گے۔

    خیال رہے کرس مرفی امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

    پاکستانی سفیرمسعودخان نے سینیٹرمرفی کے حوصلہ افزا بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا سینٹرمرفی پاکستانی کےحقیقی دوست،پاک امریکاتعلقات کے وکیل ہیں، درست کہا پاک امریکاتعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ معاشی عنصر کو محور بناتےہوئے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

  • انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش، بھارت سے کھل کر بات کرنا ہوگی، امریکی سینیٹر

    انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش، بھارت سے کھل کر بات کرنا ہوگی، امریکی سینیٹر

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر کرس مرفی کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے ، ہمیں بھارت سے کھل کر بات کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کی امورخارجہ کی ذیلی کمیٹی اورکاؤنٹر ٹیررازم کا اجلاس ہو ، جس میں یوکرین اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غورکیا گیا۔

    بھارت کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لیوک نے بیان میں کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، مسائل موجود ہیں، جموں و کشمیر میں الیکشن کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

    کمیٹی صدر سینیٹر کرس مرفی کا کہنا تھا کہ ہمیں بعض موضوعات پر بھارت سے کھل کر بات کرنا ہوگی، بھارت میں مسلم اقلیتوں کو امتیازی سلوک اورتشددکاسامناکرناپڑتاہے۔

    کرس مرفی نے کہا مودی نےوعدہ کیاتھاعلاقے کے مستقبل میں کشمیری عوام کی رائے شامل ہوگی لیکن مقبوضہ کشمیر آج بھی دنیاکی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی ہے۔