Tag: امریکی سینیٹ

  • امریکی سینیٹ نے متنازعہ ڈیفنس آتھرائزیشن بل منظورکرلیا

    امریکی سینیٹ نے متنازعہ ڈیفنس آتھرائزیشن بل منظورکرلیا

    واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے چھ سو دو ارب ڈالرکا متنازعہ ڈیفنس آتھرائزیشن بل منظورکرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نےقومی ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ جب کہ پاکستان کی امداد میں سے 30 کروڑ ڈالر کی رقم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کردی گئی ہے۔

    گوانتامو بے جیل کی بندش سمیت متعدد مسائل پر اختلافات کی وجہ سے صدر براک اوباما انتظامیہ نے بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    سو ارکان پر مشتمل امریکی سینیٹ نے پچاسی کے مقابلے میں تیرہ ووٹوں کی واضح اکثریت سے دفاعی بل منظور کیا۔ اس بل کو گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان کے منظور کئے بل سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ جس کے بعد صدر کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔

    گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان نے آئندہ برس کے فوجی اخراجات کے پالیسی بل میں پاکستان کو فوجی امداد کی فراہمی پر عائد شرائط کو مزید سخت کر دیا تھا۔ اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بل کی بعض ترامیم متنازع ہیں جس سے مسائل پیدا ہوں گے۔

     

  • امریکی سینیٹ میں داعش کے خلاف امداد کا بل منظور

    امریکی سینیٹ میں داعش کے خلاف امداد کا بل منظور

    واشنگٹن : امریکی سینیـٹ نے داعش کے خلاف باغیوں کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے کیلئے دس کھرب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

    امریکی سینیٹ نے امریکی حکومت کو داعش کے خلاف باغیوں کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے کیلئے دس کھرب ڈالر کے اخراجات کی منظوری دے دی ہے۔

    باراک اوباما نے بل کی جلد منظوری پر کانگریس کا شکریہ ادا کیا ہے، صدر اوباما کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ فرانس بھی داعش کےخلاف فضائی کارروائیوں میں حصہ لے گا۔

  • امریکی سینیٹ کی یوکرائن حکومت کے خلاف قرارداد منظور

    امریکی سینیٹ کی یوکرائن حکومت کے خلاف قرارداد منظور

    امریکی سینیٹ نے یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے پر یوکرائن کے خلاف پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔

    یوکرائن میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سینیٹرز نے یوکرائن حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف حکومتی طاقت کے استعمال پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک قرارداد کی منظوری دے دی۔

    جس میں ویزا پر پابندی اور ذمہ دار افراد کے اثاثے منجمد کرنے کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کو کہا گیا تھا، یوکرائن اور روس پہلے ہی امریکی اقدامات کو روس اور یوکرائن کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی کرنے کے مترادف قرار دے چکا ہے۔

    یوکرائن میں مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا، جب یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکووچ نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

  • واشنگٹن: جینیٹ یلین مخصوص نشست پر سینٹرل بینک کی سربراہ مقرر

    واشنگٹن: جینیٹ یلین مخصوص نشست پر سینٹرل بینک کی سربراہ مقرر

    امریکی سینیٹ نے جینیٹ یلین کو مخصوص نشست پر فیڈرل ریزرو بینک کی سربراہ مقرر کر دیا۔

    امریکہ کی طاقتور اقتصادی ماہر جینیٹ یلین کو امریکہ کی بدحال معیشت سدھارنے کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی، سڑسٹھ سالہ جینٹ یلین اہم ترین سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو بینک کی پہلی خاتون چیف ہیں۔

    یلین اس سے قبل سن دو ہزار دس سے مذکورہ بینک کی نائب گورنر کے فرائض دے رہی ہیں، موجودہ گورنر بن برنانکی کے عہدے کی میعاد جنوری کے آخر میں پوری ہو رہی ہے۔

    جینیٹ فروری میں اپنے فرائض سنبھالیں گی، اپنی تقرری کے بعد جینیٹ کا کہنا تھا کہ ان کی ترجیحات میں کساد بازاری کا مقابلہ کرنے کے لیے وصولیوں کے نظام کو زیادہ بہتر اور آسان بنانا سرفہرست ہوگا۔