Tag: امریکی سیکریٹری دفاع

  • داعش کمانڈر کی  گرفتاری ، امریکی صدر کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع کا بھی پاکستان کے شکر گزار

    داعش کمانڈر کی گرفتاری ، امریکی صدر کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع کا بھی پاکستان کے شکر گزار

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے داعش کمانڈر کی گرفتاری میں بھرپورمعاونت پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی داعش کمانڈر کی گرفتاری میں معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےہمارےساتھ کوآپریٹ کیا اور یہ سب ٹرمپ انتظامیہ کےدورمیں ہی ممکن ہواہے۔

    امریکی سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ امریکی فوج، سینٹ کام نے پاکستان کیساتھ انفارمیشن شیئر کی، یہ سب صدر ٹرمپ کے اقتدارمیں آنے کے بعد ہوا، ٹرمپ نےامریکی فوجیوں کےقاتل کوکٹہرےمیں لانےکاعہد کیا تھا، امریکی صدر نے عہد کیا تھا کہ ہم ان قاتلوں کو تلاش کریں گے۔

    پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے دہشت گردکوپکڑا اور امریکا منتقل کیا گیا، وہ قانون کا سامنا کرے گا۔

    بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کابل دھماکے کے بعد ہاتھ جھاڑ کر بیٹھ گئی تھی لیکن ٹرمپ امریکیوں کاقتل کبھی نہیں بھول سکتے۔

    مزید پڑھیں : کابل ائیرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری میں تعاون پر ٹرمپ پاکستان کے شکر گزار

    امریکی سیکریٹری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے طالبان کواربوں ڈالر کا اسلحہ مل گیا، انخلا کے وقت کابل میں دھماکا ہوا اور کسی ملٹری افسر کو فارغ نہیں کیا گیا، تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ افغانستان میں کیا ہوا اور اس کی تفتیش کی گئی۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں داعش کمانڈر کی گرفتاری پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  • بوسٹر شاٹ لگوانے والے امریکی سیکریٹری دفاع کرونا سے متاثر

    بوسٹر شاٹ لگوانے والے امریکی سیکریٹری دفاع کرونا سے متاثر

    واشنگٹن: امریکا کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، انھوں‌ نے نہ صرف کرونا ویکسین کے 2 ڈوز لگوائے تھے بلکہ بوسٹر شاٹ بھی لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس کے بعد انھوں نے خود کو 5 دن کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع کرونا ویکسین کی دونوں ڈوز اور بوسٹر شاٹ بھی لگوا چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان میں کووِڈ 19 کی علامات ظاہر ہوئیں، تاہم یہ علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔

    پینٹاگون کے چیف نے ایک بیان میں کہا کہ لائیڈ آسٹن اپنے گھر پر پانچ دن تک آئسولیٹ رہیں گے۔ لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ان کی مکمل ویکسینشین ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے انفیکشن بہت ہلکا ہے ورنہ دوسری صورت میں بہت شدید ہو سکتا تھا۔

    لائیڈ آسٹن قرنطینہ کے دوران اپنی تمام ذمہ داریاں بذریعہ ویڈیو لنک جاری رکھیں گے، واضح رہے کہ امریکا میں اومیکرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے بعد کرونا کیسز میں نئے سرے سے بے انتہا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا میں کرونا کے 4 لاکھ 26 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 767 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

  • آرمی چیف اور امریکی سیکریٹری دفاع کے درمیان رابطہ

    آرمی چیف اور امریکی سیکریٹری دفاع کے درمیان رابطہ

    اسلام آباد: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور امریکی سیکریٹری دفاع کے درمیان رابطہ ہوا جس میں سیکریٹری دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوجی اور عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سیکریٹری دفاع جنرل جیمس میٹس کے درمیان رابطہ ہوا اور بیس منٹ تک مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

    امریکی سیکریٹری دفاع نے نئے ذمہ داریاں سنبھالنے پر آرمی چیف کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آرمی چیف کے کے جو تجربات ہیں اس کے ذریعے خطے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھے گا۔

    سیکریٹری دفاع نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    ساتھ ہی دونوں جانب سے خطے میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور طے کیا گیا کہ اس تعاون میں مزید وسعت دی جائے گی۔

  • جنوبی چین کے سمندر پرچینی رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، چک ہیگل

    جنوبی چین کے سمندر پرچینی رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، چک ہیگل

    امریکی سیکریٹری دفاع چیک ہیگل نےکہا ہےکہ جنوبی چین کے سمندر کے بارے میں چین کا رویہ قابل اعتراض اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

    چین کیجانب سے جنوبی کوریا کے کچھ علاقوں میں نو فلائی زون کے قیام کےمعاملے پرامریکہ اور چین کے درمیان ان دنوں تعلقات نازک موڑ پر آ گئے ہیں۔

    چین نےالزام عائد کیا ہے کہ معمول کی گشت کرنے والے چینی بحریہ کے جہاز کے عملے کو امریکی نیوی کے جہاز پر موجود نیوی اہلکاروں نے مشتعل کیا، جس کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، دوسری طرف امریکن فوجیوں نے اس واقعےکو الگ انداز میں پیش کیا ہے۔