Tag: امریکی شہر

  • امریکی شہر بالٹی مور میں زور دار دھماکہ، مکانات تباہ

    امریکی شہر بالٹی مور میں زور دار دھماکہ، مکانات تباہ

    بالٹی مور: امریکی شہر بالٹی مور میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں دھماکا ہوا جس میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

    سٹی ہال کے ترجمان جیمز ای بینٹلی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ ریسٹار ٹاؤن روڈ پر ہوا۔مقامی میڈیا کے مطابق بچوں سمیت کچھ افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی جبکہ دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    پولیس حکام کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

  • لاس اینجلس:نادیہ سلمان غبن کے الزام سے بری

    لاس اینجلس:نادیہ سلمان غبن کے الزام سے بری

    امریکی شہر لاس اینجلس کی مقامی عدالت نے نادیہ سلمان کو عدم ثبوت پر غبن کے الزام سے بری کردیا۔

    دوہزار نو میں آٹھ بچوں کو ایک ساتھ جنم دے کر ملک گیر شہرت حاصل کرنے والی نادیہ سلمان پر فلاحی ادارے کی جانب تیس ہزار امریکی ڈالر خرد برد کرنے کا الزام عائد تھا۔

    استغاثہ کی جانب سے چودہ بچوں کی ماں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ بچوں کی کفالت کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے نادیہ نے مخلتف این جی او سے امداد کی مد میں کثیر رقم ہتیائی ہے۔

    تاہم ثبوت کی عدم فراہمی پر نادیہ سلمان کو بری کردیا گیا ہے، جرم ثابت ہونے پر نادیہ کو پانچ سال آٹھ ماہ کی سزا بگتنا پڑتی۔
       

  • شکاگو:تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں

    شکاگو:تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں

    امریکی شہر شکاگو میں شدید سردی اور دھند کے باعث بند اسکولزو کالجز میں تدریسی سرگرمیاں آج سے شروع ہوگئیں۔

    شکاگو میں خون منجمد کر دینے والی سردی کے پیش نظر دو روز قبل بند اسکولز وکالجز میں تدریسی سرگرمیاں آج سے شروع ہوجائینگی، شکاگو پبلک اسکولز مینجمنٹ چیف باربرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ موسم میں قدرے بہتری کے بعد کیا گیا تاہم انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو یونیفارم سمیت گرم ملبوسات میں اسکولز بھیجا جائے۔

    یاد رہے کہ ان دنوں امریکہ کی متعدد ریاستیں شدید برفباری اور سردی کی لپیٹ میں ہیں اور کئی شہروں میں شدید سردی کئی سال پرانے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔