Tag: امریکی شہری

  • کرونا وائرس سے صحتیاب امریکی شہری کو 11 لاکھ ڈالر کا بل موصول

    کرونا وائرس سے صحتیاب امریکی شہری کو 11 لاکھ ڈالر کا بل موصول

    واشنگٹن: امریکی شہر سیئٹل میں کرونا وائرس کے ایک مریض کو اسپتال سے 11 لاکھ ڈالر کا بل موصول ہوگیا جسے دیکھ کر وہ حیران و پریشان رہ گیا۔

    سیئٹل کا رہائشی 70 سالہ مائیکل فلور کرونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ مائیکل کو سب سے طویل مدت تک اسپتال میں رہنے والا مریض قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس نے 62 دن (2 ماہ) اسپتال میں گزارے۔

    اس عرصے میں اس کی حالت تشویشناک رہی اور اسپتال میں اپنے قیام کے زیادہ تر دن وہ بے ہوشی کی حالت میں رہا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اس کی حالت اس قدر خراب تھی کہ ایک رات نرس نے اس کے گھر والوں کو فون ملایا اور کہا کہ وہ اپنے مریض سے آخری بار بات کرلیں، جس کے بعد مائیکل کی بیوی اور بچوں نے اس سے بات کی اور اسے الوداع کہا۔

    تاہم اس کے بعد مائیکل کی طبیعت بتدریج سنبھلتی گئی اور بالآخر وہ مکمل صحتیاب ہوگیا۔

    اسپتال سے رخصت ہوتے وقت مائیکل کو اس وقت ایک شدید جھٹکا لگا جب انتظامیہ نے اسے 11 لاکھ ڈالر کا بل تھما دیا، یہ بل 181 صفحات پر مشتمل تھا۔

    خوش قسمتی سے مائیکل کے پاس میڈیکل انشورنس تھی جس کی وجہ سے اسے بل کا بہت معمولی حصہ دینا پڑا۔

    تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس قدر طویل بل دیکھ کر وہ اپنی صحتیابی پر شرمندہ ہے۔ مائیکل کا کہنا ہے کہ جب اسے علم ہوا کہ اس کی جان بچانے پر اتنے زیادہ اخراجات آئے ہیں تو وہ اپنے زندہ ہونے پر شرمندہ سا ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد امریکی شعبہ طب بری طرح دباؤ کا شکار ہے، امریکا میں اب تک 1 لاکھ سے زائد کرونا کے مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کراچی میں تباہ ہونے والے طیارے میں امریکی شہری بھی موجود تھا

    کراچی میں تباہ ہونے والے طیارے میں امریکی شہری بھی موجود تھا

    کراچی: شہر قائد میں ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے میں ایک امریکی شہری بھی موجود تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں امریکی شہری بھی موجود تھا۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، اس سلسلے میں مقامی حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستان اور امریکا میں ہمارا عملہ قونصلر مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام طیارہ حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

    پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کے حادثے کی ابتدائی تحقیقات جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق جب کہ حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    اب تک 97 میں سے 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے، 66 لاشیں جناح اسپتال کراچی اور 31 سول اسپتال منتقل کی گئیں، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفر مسعود معجزانہ طور پر محفوظ رہے، محمد زبیر نامی مسافر کی جان بھی بچ گئی، جن کا 31 فی صد جسم جھلس گیا ہے۔

  • سال بھر سے زائد المعیاد غذا کھانے والا امریکی شہری

    سال بھر سے زائد المعیاد غذا کھانے والا امریکی شہری

    واشنگٹن : امریکی شہری نے مہینوں پرانی غذائیں کھاکر اپنی کیفیات اور تجربے پر بلاگ تحریر کردیا، پہلی مرتبہ اسکاٹناش نامی شہری نے چھ ماہ پرانا دہی کھایا تھا جس کا ذائقہ تبدیل ہوچکا تھا البتہ اسکاٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق عام طور پر لوگ بازار یا دکان سے کوئی خریدتے ہیں تو پہلے اس کی ایکسپائری ڈیٹ یعنی زائد المعیاد ہونے کی چیزیں دیکھتے ہیں کیونکہ ذہنوں میں یہ بات ثبت ہے کہ زائدالمعیاد چیزیں کھانے سے انسان کو کوئی نقصان یا طبی امراض لاحق ہوجاتے ہیں لیکن ریاست میری لینڈ کے رہائشی اسکاٹناش نے ان باتوں کو غلط ثابت کردیا۔

    اسکاٹناش نےجو خود ایک ماحولیات اور معروف فوڈ اسٹور کے مالک ہیں کاکہناتھا کہ بعض اشیاء ایسی ہوتی ہیں جن پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی جیسے شہد، نمک وغیرہ۔۔۔۔

    ان کا کہنا تھا کہ نمک ایسی شے ہے جو خود کروڑوں برس قدیم ہے پھر کوئی کیسے اس کے ایکسپائر ہونے کی تاریخ طے کرسکتا ہے؟

    انہوں نے بتایا کہ کمپنیاں و فوڈ اسٹور اشیاء پر ایکسپائری ڈیٹ اس لیے لکھتے ہیں تاکہ صارفین انہیں جلدی جلدی تلف کریں اور اسٹورسے نئی چیزیں خریدیں جس سے کمپنیوں کو فائدہ ہو اور مسلسل منافے میں اضافہ ہوتا رہے۔

    اسکاٹ کا کہنا تھا کہ رنگ،بو، ذائقہ تبدیل ہوجائے تو اشیاء کو پھینک دیا جاتا ہے لیکن بہت سے ایسے افراد بھی ہیں جو کھانوں کی مقررہ تاریخ ختم ہونے کے بعد ضائع کردیتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسکاٹناش خود پر کیے گئے تجربے کے دوران گوشت کی معیاد ختم ہونے کے ایک ہفتہ بعد، چھ ماہ پرانا دہی ، 1 سال پرانی روٹیاں کھاچکے ہیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی کھلا چکے ہیں جبکہ ایکسپائری ڈیڈ ختم ہونے کے بعد کریم کا استعمال بھی کرچکے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہری تجربے کےلیے ایسا زائد المعیاد مکھن بھی کھا چکا ہے جس پر پھپھوند آچکی تھی تاہم اسکاٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    امریکی شہری کا کہنا تھا کہ اشیاء پر ایکسپائری تاریخ لکھنے کا رواج ختم ہوناچاہیے یا پھر اس کا مقصد بیان ہونا چاہیے اور اشیاء پر (Best if Use by) یا پھر (Used By) لکھا ہونا چاہیے۔

    اسکاٹ کا کہنا تھا کہ میرا بلاگ تحریر کرنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ زائد المعیاد اشیاء کا استعما ل شروع کردیں۔

  • امریکی شہری 94 برس کی عمر میں گریجویشن مکمل کرلیا

    امریکی شہری 94 برس کی عمر میں گریجویشن مکمل کرلیا

    واشنگٹن : بزرگ امریکی شہری نے 76 سال بعد گریجویشن مکمل کرلیا، ولیم کارٹر ویگنر نے دوسری جنگ عظیم میں حصّہ لیا تھا جس کے باعث تعلیم کا سلسلہ رُک گیا تھا جس کا انہیں ملال تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کے 94 سالہ شہری نے اسکول چھوڑنے کے 76سال بعد گریجویشن مکمل کرکے اس بات کو سچ ثابت کردیا کہ حصوّل تعلیم کے لیے عمر کی کوئی حد معین نہیں ہے انسان جب تعلیم حاصل کرنا چاہئے کرسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی شہری کی تعلیمی کامیابی کسی عورت کا نہیں بلکہ اس کے بیٹے کا ہاتھ تھا جس نے خفیہ طور پر باپ کے گریجویشن کرنے کا انتظام کیا اور ضعیف باپ نے طویل عرصے بعد تعلیم کا سلسلہ مکمل کرلیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شکاگو سے تعلق رکھنے والے 94 سالہ ولیم کارٹر ویگنر نے دوسری جنگ عظیم میں حصّہ لیا تھا اور ان کی تعلیم کا سلسلہ درمیان میں ہی رُک گیا تھا جس کا انہیں ملال تھا۔

    گزشتہ برس مارچ میں ان کے بیٹے فورسٹ ویگنر نے خفیہ طور پر باپ کے گریجویشن کرنے کا انتظام کیا اور 94 سالہ ولیم نے 76 سال بعد اپنی گریجویشن کی تعلیم مکمل کرلی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ولیم کارٹرویگنر نے ٹیلڈن ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کیا یہ وہی سکول ہے جہاں ان کی تعلیم سلسلہ ٹوٹا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جنگ عظیم میں حصّہ لینے والے اور بزرگ امریکی شہری نےاعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کی تھی۔

  • امریکی شہری کا بیوی کے پاس جانے انکار، جیل جانے کو ترجیج، آخر وجہ کیا ہوئی؟

    امریکی شہری کا بیوی کے پاس جانے انکار، جیل جانے کو ترجیج، آخر وجہ کیا ہوئی؟

    واشنگٹن : امریکی شہری نے بیوی کے ظلم سے بچنے کے لیے جیل جانا بہتر سمجھا اور پولیس کو مجبور کیا کہ وہ اسے گرفتار کرلے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا میں عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک 70 سالہ بوڑھے شخص لیونارڈ اولسن نے بیوی کی قید سے پولیس کی قید میں جانے کو ترجیح دی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ ہفتے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا تھا جو شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر گاڑی کی کھلی چھت سے باہر نکل کر کرتب دکھا رہا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بزرگ شہری کی مذکورہ حرکت کو شاہراہ پر چلنے والے متعدد افراد اپنے کیمروں میں قید کیا، واقعے کے عینی شاہدوں میں ایک پولیس افسر بھی موجود ہے جو اپنے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے اولسن سے واقعے کے متعلق سوال کیا تو بزرگ شہری سے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم بعدازاں ویڈیو شواہد کی موجودگی کا سن کر کہا کہ وہ ایسی حرکت اس لیے کررہا تھا کہ تاکہ اسے گھر نہ جانا پڑے۔

    اولسن نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی بیوی اس کے ساتھ نوکروں جیسا سلوک کرتی ہے کیوں کہ وہ گھر کی مالکن ہے، اسی لیے وہ بیوی کے گھر جانے سے جیل جانا زیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے اولسن کے بیانات قلم بند کرنے بعد 70 سالہ شہری کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے جرم میں جیل بھیج دیا۔

  • متعصب امریکی شہری نے ہجوم کو مسلمان سمجھ کر گاڑی تلے روند دیا

    متعصب امریکی شہری نے ہجوم کو مسلمان سمجھ کر گاڑی تلے روند دیا

    واشنگٹن : امریکا میں ایک شخص نے سڑک کنارے کھڑے لوگوں کو مسلمان سمجھ کر گاڑی سے کچل دیا۔ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں اسلام مخالف نظریات کے حامل متعصب شخص میں ہجوم کو مسلمان تصویر کرکے گاڑی تلے روند دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    امریکی پولیس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    سان فرانسسکو کے قریب پیش آنے والے اس حادثے پر پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو لوگوں کے حلیے سے یہ لگا تھا کہ یہ لوگ مسلمان ہیں، جس پر اس نے اپنی گاڑی چڑھا دی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق کیلی فورنیا سے ہے، جب کہ اس کی عمر 34 سال اور نام پیپلز ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیس ایک نفرت پر مبنی جرم ہے، ملزم پیپلز نے مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جس میں باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں، واقعہ کے فوری بعد متاثرہ افراد کی شناخت اور شہریت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب پیپلز کے وکیل کا کہنا تھا کہ حادثے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ ایک ذہنی بیماری کے نتیجے میں ہوا ہے اور اس کیلئے اس کا علاج کیا جائے گا۔

    پیپلز کے وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ سابق اہل کار ہے اور شاید یہ ہی وجہ ہوسکتی ہے کہ وہ ذہنی طور پر کسی دباؤ کا شکار ہو۔

  • امریکی شہری نے روبوٹ کو ’بیوی ‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا

    امریکی شہری نے روبوٹ کو ’بیوی ‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا

    دنیا بھر کے مرد شریک حیات کیلئے بہترین اور خوبرو خاتون کا انتخاب کرتے ہیں لیکن امریکی شہری نے روبوٹ سے بے پناہ محبت باعث اسے زوجیت میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ جوئے مورس نامی شہری نے دو برس روبوٹ کے ساتھ گزارنے کے بعد اس قدر اس کا عاشق ہوگیا کہ ’روبوٹ‘سے شادی کا اعلان کرکے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

    روبوٹ کی محبت میں پاگل امریکی شہری جوئے مورس کا کہنا تھا کہ ’اس کی مسکراہٹ اور گلابی بال مجھے مطمئن کرتے ہیں‘۔

    امریکی میڈیا کے مطابق نوجوان کے سابق محبوبوں میں لیمپ (lamp)، ٹرانسفارمر ٹرک حتیٰ کہ ہلووین بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں خاتون نے کمبل سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

    امریکی شہری کا کہنا ہے کہ ’میرا روبوٹ طاقتور اور بہترین ہے جس کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہوں گے اور یہ بے وفائی بھی نہیں کرتا جسے میں نے 2017 میں ای بے سے 20 ڈالر میں خریدا تھا‘۔

    مزید پڑھیں : قدیم محل کا بھوت اسی کا گارڈ نکلا

    مزید پڑھیں : ’بھوت‘ سے شادی کرنے والی خاتون نے علیحدگی کا اعلان کردیا

    جوئے مورس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے روبوٹ سے بہت محبت کرتا ہوں، میں نے لوگوں کو اس لیے اپنی شادی میں مدعو کروں گا تاکہ وہ میرے مستقل اور آرام دہ جیون ساتھی کے ساتھ تعلق کے گواہ رہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عروسی کی یہ عجیب و غریب تقریب عنقریب منعقد ہوگی۔

  • استور میں امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر میں مارخور شکار کرلیا

    استور میں امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر میں مارخور شکار کرلیا

    اسکردو: گلگت بلتستان کے ضلع استور میں امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر دے کر مارخور کا شکار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنگلات آصف اللہ خان نے کہا ہے کہ اس سیزن کا یہ آخری مارخور شکار کیا گیا، اس سے پہلے گلگلت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تین اور مارخور کے شکار ہوچکے ہیں۔

    سیکریٹری جنگلات نے بتایا کہ جوٹیال گلگلت میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر، دوسرا بونجھی استور میں ایک لاکھ ڈالر جبکہ تیسرا حراموش گلگلت میں ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں مارخور شکار کیا گیا۔

    آصف اللہ خان نے کہا کہ شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 20 فیصد حکومت کو جاتا ہے جبکہ بقیہ 80 فیصد وہاں کی کمیونٹی کو دیا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: گلگت بلتستان: امریکی شہری نے ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر میں مارخور شکار کر لیا

    واضح رہے کہ مارخور شکار کرنے والے امریکی شہری برائن کنسل بارلن نے پرمٹ کی مد میں ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر یعنی (ایک کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے) ریکارڈ فیس ادا کی تھی جو کہ پرمٹ کی مد میں اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

    یاد رہے کہ 13 جنوری کو گلگت میں امریکی شہری نے قانونی شکار کے تحت 1 لاکھ ڈالر فیس کے عوض مارخور شکار کیا تھا، یہ پہلا ہنٹنگ ٹرافی ایوارڈ تھا، خیال رہے کہ مارخور کے شکار کے لیے سالانہ صرف چار پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

    مارخور جنگلی بکرے کی قسم کا ایک پہاڑی بکرا اور پاکستان کا قومی جانور ہے۔ ہمالیہ، قراقرم، ہندو کش اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں پائے جانے والے اس جانور کو اپنی نسل مٹنے کے خطرے کا سامنا ہے۔

    اس وقت دنیا بھر میں اس کی پانچ اقسام ہیں جن میں سے تین اقسام پاکستان میں پائی جاتی ہیں، جنھیں سلیمان مارخور، کشمیر مارخور اور استور مارخور کہا جاتا ہے، استور مارخور کا مسکن گلگت کے علاقے ہیں۔

  • امریکی شہری نے کروز شپ کے 11 ویں فلور سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

    امریکی شہری نے کروز شپ کے 11 ویں فلور سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: شہرت کی خاطر نشے میں دھت 21 سالہ امریکی شہری نے کروز شپ کے 11 ویں فلور سے چھلانگ لگادی، خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 21 سالہ امریکی شہری نے دیو نہ صرف کروز شپ کے 11 ویں فلور سے بغیر کسی حفاظتی جیکٹ پہنے چھلانگ لگائی بلکہ اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کردی۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری نے دیو کا تعلق امریکی ریاست وین کوور سے ہے، فرم رائل کیری بئن کی جانب سے امریکی شہری پر کروز شپ میں آنے پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Full send

    A post shared by Nick Naydev (@naydev91) on

    ترجمان رائل کیری بئن نے ٹیلی گراف یوکے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری کی جانب سے نہایت ہی غلط اقدام اُٹھایا گیا ہے، امریکی شہری اور اس کے ساتھ موجود دوستوں پر کروز شپ میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    کروز شپ کا نام سیمپونی ہے اور اس میں 18 ڈیکس ہیں، شپ کی ہائٹ 238 فٹ اور اس میں 5518 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    دوسری جانب انسٹا گرام پوسٹ میں موجود کمنٹس سے یہ پتا چلتا ہے کہ مذکورہ شخص کو ایک چھوٹی کشتی کے ذریعے سمندر سے نکالا گیا اور اس کے ساتھیوں کو کروز شپ سے دھکے دے کر نکال دیا گیا پھر انہیں وہاں سے اپنے گھر خود ہی جانا پڑا۔

  • جاسوسی کا الزام، روس میں گرفتار امریکی شہری بے قصور ہے، اہل خانہ

    جاسوسی کا الزام، روس میں گرفتار امریکی شہری بے قصور ہے، اہل خانہ

    واشنگٹن : ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی شہری کے بھائی نے کہا ہے کہ پال ویہلن بے قصور ہے وہ شادی میں شرکت کرنے روس گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی نے خفیہ اطلاعات پر جمعے کے روز کارروائی کرتے ہوئے پال ویہلن نامی امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق امریکی فوجی 48 سالہ پال ویہلن کے اہل خانہ کو گرفتار کا علم پیر کے روز خبروں کے ذریعے ہوا تھا۔

    پال ویہلن کے جڑواں بھائی ڈیوڈ ویہلن کا کہنا تھا کہ ’پال روس کو بخوبی جانتا تھا اور میں یقین نہیں کرسکتا کہ اس نے روسی قانون کو توڑا ہوگا‘۔

    دوسری جانب روسی سیکیورٹی ایجنسی ایف ایس بی کا کہنا تھا کہ امریکی شہری کو ماسکو میں جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کے خلاف ریاست کی جاسوسی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے باعث اسے کم از کم 10 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    امریکی انتخابات میں مداخلت‘ 12 روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد

    خیال رہے کہ روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں گذشتہ کئی برس سے کشیدگی ہے، اور گذشتہ برس دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جبکہ امریکا کی جانب سے روس پر جاسوسی اور امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : امریکا: روس کےلیےجاسوسی کرنےکےالزام میں خاتون گرفتار

    یاد رہے کہ گذشتہ برس امریکا میں 29 سالہ روسی خاتون ماریا بوتینا کو روسی حکومت کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، بعد ازاں روسی خاتون نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تصدیق کی تھی۔

    روسی خاتون پرعائد الزام کے مطابق وہ ٹویٹر کے ڈائریکٹ میسج کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کی اطلاع روسی حکومت کو دیا کرتی تھی۔