Tag: امریکی صدارتی امیدوار

  • ٹرمپ کا الزامات لگانے والی خواتین کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    ٹرمپ کا الزامات لگانے والی خواتین کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    ورجینیا : امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نےان پر الزامات لگانے والی خواتین کے خلاف انتخابات کے بعد قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے، ری پبلکن امیدوار پر جنسی طور پرہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی خواتین کی تعداد اب تک ایک درجن ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست ورجینیا میں حامیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الزامات لگانے والی خواتین جھوٹی اور میری مہم کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ الیکشن کے بعد اُن پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔

    ری پبلکن امیدوار کا کہنا تھا کہ صدر بننے کی صورت میں غیر قانونی امیگریشن ایکٹ ختم کردوں گا۔ اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرنے والے ممالک کے باشندوں کو ویزا نہیں دیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں امریکی اداکارہ سلمی ہائیک کے بعد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں ستائی ایک اورخاتون سامنے آگئیں۔ فلم اسٹار جیسکا ڈریک نے بھری پریس کانفرنس میں ٹرمپ کے کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا۔

    لاس اینجلس میں نیوزکانفرنس کے دوران جیسیکا ڈریک نے بتایا کہ ایک دہائی پہلے گالف کورٹ میں ٹرمپ کی پیشکش پر سخت مزاحمت کرنا پڑی تھی۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے لیے لالچ دی تھی۔

    اداکارہ کہتی ہیں کہ ڈنر کے بدلے دس ہزار ڈالر اور ذاتی جہاز کی پیشکش کی گئی تھی، یاد رہے کہ جیسیکا سے پہلےاداکارہ سلمیٰ ہائیک اور ہوٹل ویٹرس سمیت دس خواتین ٹرمپ پرناروا رویے کےالزامات عائد کر چکی ہیں۔

    ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے الیکشن کے بعد تمام خواتین پر ہر جانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

     

  • کروز ریس سے باہر، ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ صدارتی امیدوارہوں گے

    کروز ریس سے باہر، ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ صدارتی امیدوارہوں گے

    واشنگٹن : ٹیڈ کروز کے انتخابی معرکے سے باہرہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 2016 کے صدارتی الیکشن میں ری پبلیکن پارٹی کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

    ٹرمپ ٹاور پر نیویارک میں سات ریاستوں میں براہ راست فتح کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کافی پر اعتماد نظر آ رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہماری بڑی اور واضع اکثریت سے جیت یقینی ہے اور ایسا امریکہ میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے۔

    مڈ ویسٹرین میں منگل کو ہونے والا ٹاکرا ڈونلڈ ٹرمپ مخالف تحریک کا آخری وار تصور کیا جارہا ہے، گو کہ ریس ٹرمپ کی حمایت میں کی جارہی ہے لیکن کروز انڈیانا پولس میں یقینی شکست دیکھتے ہوئے اپنے حامیوں کے سامنے تسلیم کر چکے ہیں کہ اب ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

    کروز کا کہنا تھا کہ ہم نے انڈیانا کی خدمت میں کوئ کسر نہیں اُٹھا رکھی تھی لیکن ووٹرز نے اپنے لئے دوسرا راستہ چُنا۔ہم بوجھل دل کے سے مگر نہایت خوش آئند امیدوں کے ساتھ قوم کےوسیع تر مفاد میں اپنی مہم کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

    ٹیڈ کروز کے باہر ہونے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے قدرےکمزور امیدواراوہائیو کے گورنر جان کاشس ہی رہ جاتے ہیں جن کا کہنا  ہے کہ وہ ڈیمو کریٹک ہیلری کلنٹن کے ساتھ مل کر طرح عام انتخابات کی مہم چلائیں گے۔اور ایک ایک ووٹرز سے ملیں گے۔

    دوسری طرف ری پبلیکن پارٹی چیف کا کہنا تھا کہ ٹیڈ کروز کے باہر ہوجانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ صدارتی امیدوار ہوں گےاورموجودہ صورت حال میں ہمیں مزید متحد ہو کر ہیلری کلنٹن کو شکست دینی ہے۔

  • معاہدہ خوش آئند ہے، تاہم ایران پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، ہلیری کلنٹن

    معاہدہ خوش آئند ہے، تاہم ایران پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، ہلیری کلنٹن

    نیو ہیمپشائر : ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے لیکن وہ ایران پر اعتبار نہیں کرسکتیں۔

    امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے نیو ہیمپشائر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاہدہ صحیح طرح سے نافذ کیا جائے یورینیم افزودہ نہ کرنے کی تصدیق کی جائے اور کسی خلاف ورزی کی صورت میں فوری اقدامات کئے جائیں تو یہ معاہدہ موثر ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں میں معاہدہ طے پا جانا صرف پہلا قدم ہے، اس معاہدے پر عملدرآمد زیادہ اہم ہوگا تاہم معاہدے کے باوجود وہ ایران پر اعتبار نہیں کر سکتیں۔